اتباع سنت اور علماء امت

اتباع سنت اور علماء امت

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بن ہادی بن علی المدخلی

 

صفحات: 170

 

سنت رسول ﷺکے بغیر قرآنی احکام وتعلیمات کی تفہیم کا دعو یٰ نادانی ہے ۔ اطاعت رسول ﷺ کے بارے میں یہ بات پیش نظر رہنی چاہیے کہ رسو ل اکرم ﷺ کی اطاعت صرف آپﷺ کی زندگی تک محدود نہیں بلکہ آپﷺ کی وفات کے بعد بھی قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں کے لیے فرض قرار دی گئی ہے ۔گویا اطاعتِ رسول ﷺ اورایمان لازم وملزوم ہیں اطاعت ہے تو ایمان بھی ہے اطاعت نہیں تو ایمان بھی نہیں ۔ اطاعت ِ رسول ﷺ کے بارے میں قرآنی آیات واحادیث شریفہ کے مطالعہ کے بعد یہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں کہ دین میں اتباع سنت کی حیثیت کسی فروعی مسئلہ کی سی نہیں بلکہ بنیادی تقاضوں میں سے ایک تقاضا ہے ۔اتباع سنت کی دعوت کو چند عبادات کے مسائل تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ یہ دعوت ساری زندگی پر محیط ہونی چاہیے۔جس طر ح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ) میں اتباع سنت مطلوب ہے اسی طرح اخلاق وکردار ،کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی اتباع سنت مطلوب ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اتباع سنت اور علمائے امت‘‘ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر محمد بن ہادی بن علی المدخلی﷾ (استاذمساعدجامعہ اسلامیہ، مدینہ طیبہ، سعودی عرب)کی تالیف ہے، جس کو اردو قالب میں مولانا عنایت اللہ سنابلی مدنی صاحب نے ڈھالا ہے۔اس کتاب میں اتباع سنت کی اہمیت و فرضیت پرقرآن و سنت سے دلائل مزین کرتے ہوئے جمہور علماء کے اقوال بھی بیان کیے ہیں۔اور اس کتاب کےدوسرے حصے میں تقلید کے معنی و مفہوم اور مسائل کو بیان کیا ہے۔امید ہے یہ کتاب اتباع سنت کے حوالے سے بہت کارآمد ثابت ہو گی۔ اللہ تعالی مصنف ،مترجم اور ناشرین کی حدیث وسنت کے دفاع کےلیے کاوشوں کو قبول فرمائے ۔ اور اس کتاب کو اتباع سنت کی حفاظت کا ذریعہ بنائے ۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست مضامین 3
عرض ناشر 13
تقدیم ازشیخ عبدالسلام سلفی 15
عرض مترجم 17
تمہیدازمولف 25
مقدمہ:رسول اللہﷺ کی اطاعت واتباع کےوجوب پردلالت کناں آیات 29
اتباع سنت کےبارےمیں امام شافعی کاقول 39
اتباع سنت کےباعث امام احمدکی امام شافعی کی شناخوانی 40
اس بارےمیں امام محمدبن عبدالوہاب کاقول 40
امام محمدکاقول اس بابت کہ سعادت اتباع رسل میں ہے 40
امام محمدکاقول اس  بابت کہ امت کی نجات یافتہ جماعت اہل سنت وحدیث ہیں 41
امام عبداللہ بن محمدکاقول اس بابت کہ سنت رسول ﷺ کی معرفت اورجستجوکےسلسلہ میں سےعظیم جماعت اہل حدیث ہے 41
علماءاہل حدیث سےبغض اوران کےبارےمیں زبان دارز وہی کرسکتاہےجوبدعتی جھوٹااوربہیودہ گوئی کرنےوالاہو 42
اہل الحدیث اوران کی تعریف میں شیخ عبداللطیف بن عبدالرحمٰن بن حسن کاقول 42
اتباع حدیث کی ترغیب اورحدیث کی معرفت کےبعداسےچھوڑکررائےاختیارکرنےوالےپر امام احمدکی نکیر 42
تقلیدسےامام احمدکی تنبیہ 43
تقلیدسےامام محمدبن عبدالوہاب کی تنبیہ 43
تقلیدسےامام عبدالرحمن بن حسن تنبیہ 46
امام کےلیے اجتہادکب جائزہے 47
اپنےامام کی تقلیدمیں دلیل ترک کرنےوالےپرسخت نکیرواجب ہے 48
تقلیداجتہادی مسائ ہی میں جائزہے 48
کتاب وسنت کی مخالفت کرنےکی تردیدواجب ہے 48
اجتہادرائےمحض مجبورمضطرکےلیے جائزہے 48
حدردجہ مجبوری اوراضطراری صورت ہی میں قیاس کیاجائےگا 48
طالب علم پرواجب ہےکہ علماءکےاقوال کودیکھےاورجوقول دلیل کےموافق ہواسےلےلے 52
شیخ محمداورآپ کےابناءکاعقیدہ دلیل کےمدلول پرعمل کرناتھا 52
شیخ محمدکسی فقیہ کی رائےکےلےی سنتوں کوچھوڑناجائزنہیں سمجھتےتھے 52
تقلیدکی راہ کب اپنائی جائےگی کےسلسلہ میں شیخ اسحاق کاقول 53
اجتہادی مسائل میں انکارنہیں کاکیامطلب ہے 54
سنت کی مخالفت اورغلطی کرنےوالاعام پرنکیرکی جائےگی اوراسےٹوکاجائےگا 54
محض دلیل کی بناپرصحابہ کاعمرکی بات کوچھوڑکران سےکم مرتبہ صحابہ کی بات لینا 56
علم سےنسبت رکھنےوالےبعض لوگوں کاکتاب سوت سےمسائل اخذکرنےسےروکنےکے لیے بڑےبڑےحیلےقائم کرنا 58
دلیل مل جانےپرمکلف کی ذمہ داری 59
مقلداہل علم میں سےنہیں ہے 60
دلیل کےملنےسےپہلےتقلیدمذموم نہیں ہے 60
متاخرین کی کتابوں کوپوری طرح اپناکردونوں وحیوں سےاعراض پرتنااہل کتاب کےعمل کےمشابہ ہے 61
کتاب وسنت کوچھوڑکراس سےاستغناءبرتتےہوئےفقہ پراعتمادکرنامذموم اورباعث نکیرہے 61
دلیل پرعمل کرنےوالوں کی مذمت اسلام کی غربت واجنبیت کی نشانی ہے 63

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like