اتباع کتاب وسنت اور فقہی مذاہب

اتباع کتاب وسنت اور فقہی مذاہب

 

مصنف : امام ابن تیمیہ

 

صفحات: 610

 

شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ او رباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعدر رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت کی تردید وتوضیح میں بسر کردی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔آپ نے مختلف موضوعات پر 500 سے زائد کتابیں لکھیں۔ آپ کا فتاوی ٰ 37 ضخیم جلد وں میں مشتمل ہے ۔ زیر نطر کتاب فتاویٰ ابن تیمیہ کی جلد 19،20 کاترجمہ ہے جو کہ اتباع کتاب وسنت اور فقہی مذاہب کے اصول پرمبنی ان فتاوی جات کا مجموعہ ہے جو شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے قرآن وسنت سے اعراض برتنے والوں اور مبتدعین کے رد میں تحریر فرمائے۔فتاوی ابن تیمیہ کی ان دو جلدوں کا ترجمہ مولانا حافظ عبدالغفور (بانی جامعہ علوم اثریہ ،جہلم اور ان کے صاحبزدگان علامہ محمد مدنی  ،حافظ عبد الحمید عامر﷾ او رجامعہ علوم اثریہ کے دیگر ذمہ داران کی کوششوں او رکاوشوں کی بدولت پایۂ تکمیل کوپہنچا ہے ۔اللہ تعالی مترجمین ،ناشرین او رتمام معاونین کی کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست حصہ اول
کتاب ، سنت اور اجماع 17
کلامی اور فلسفیانہ موشگافیاں 17
پہلا اصول 17
اسرائیلی روایات 17
فلاسفہ اور اکابرین امت کے اقوال 18
عقلی قیاسات 18
رسول اللہ ﷺ پر ایمان 20
جنوں کا انسانوں پرغلبہ 42
تلبیس شیطان 48
مظلوم کی مدافعت 50
دروزہ کی تکلیف میں کمی کی دعا 60
معیار ہدایت اتباع رسول ہی ہے 61
تاریخ اسلام کی سب سے پہلی بدعت 66
حکمت سے مراد سنت رسول ہے 77
معاش اور معاد کی اصلاح کیسے ممکن ہے؟ 93
وحدت ملت اور شریعتوں کا تنوع 98
کتاب وسنت کے ذریعے سے ہی اتحاد امت ہوسکتا ہے 111
اولو الامر کی اطاعت مقید ہے 114
اجتہادی مسائل میں اختلاف 118
سوفسطائی کی حقیقت 125
اعتقادات کی قسمیں 127
رفع حدود اور رفع عذاب میں اعتقادات کی تاثیر 130
اعتقادات احکام شرعیہ میں موثر ہوتے ہیں 134
مسالک اقوال مجتہد سے اخذ کیے جاتے ہیں یا اعمال سے؟ 136
علم کی اقسام 193
انتہائی جامع ومفید 197
عورت کے ایام مخصوصہ سے متعلق مباحث 199
موزوں پر مسح کرنے کا حکم 202
سفر میں نماز قصر کرنا اور روزہ افطار کرنا 203
وسق صاع اوردراہم کے بارے میں مباحث 206
جزیہ کا معنی و مفہوم 209
آداب مباشرت 211
دیت عاقلہ کے ذمے ہے 212
صدقات و خیرات کن کے لیے ہیں 213
اطاعت رسول ﷺ کا وجوب اور مخالفت کی حرمت 215
علم شرعی کی اقسام 250
فہرست مضامین حصہ دوم
مجتہد سے اختلاف 262
طلاق کے واقع ہونے کے صیغے 264
اجتہاد ، استدلال ، تقلید اور اتباع کی بحث 265
اجتہادی خطا اور اس کا حکم 279
عہد رسالت سے پہلے اور بعد والے امور میں فرق 282
نیکیوں یا برائیوں میں تعارض 289
حسنات اور عبادات کی اقسام 301
ایک جامع قاعدہ 303
شرعی طاعات میں فقہاء کا کلام 307
صدق نیکی کا اصل ہے اور کذب برائی کی جڑ ہے 308
نیکیاں عدل ہیں اور برائیاں ظلم 313
عدل قولی اور صدق 315
فقہاء کے نزدیک ایک حکم کی دو علتیں جائز ہیں 374
ائمہ کے بگڑے ہوئے پیروکاروں کی تحریفات 383
عام و خاص سے متعلق بحث 385
حسنات اور سیئات دو دو علتوں پر مشتمل ہوتی ہیں 387
قاعدہ شرعیہ 390
رفع الملام عن الائمۃ الاعلام 411
صحۃ مذہب اہل المدینۃ 449
سنت سے قرآن کا نسخ 517
حقیقت اور مجاز کی بحث 520
اصول علم اور اصول دین 542
کیا حوالہ خلاف قیاس ہے؟ 555
فرض خلاف قیاس ہے؟ 557
نکاح اور نجاستوں کا زائل کرنا خلاف قیاس ہے؟ 558
کیا پانی کی طہارت خلاف قیاس ہے؟ 563
اونٹ کے گوشت سے وضو 564
سینگی لگوانے سے روزے کا ٹوٹ جانا 568
بیع سلم خلاف قیاس ہے 569
غلام کی آزادی کی قیمت کی قسطیں مقرر کرنا 570
اجارہ خلاف قیاس ہے 571
کیا دیت خلاف عقل ہے؟ 585
خلاف قیاس احکام کی تقسیم 587
خلفائے راشدین کا عمل حجت ہے . 600

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like