اصطلاحات حدیث تعریف اور تشریح
مصنف : ڈاکٹر محمود الطحان
صفحات: 226
احادیث رسولﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے جہاں علم جرح و تعدیل، علم تاریخ الرواۃ اور معرفۃعلل الحدیث جیسے علوم وجود میں آئے وہیں اس سلسلہ میں کسی بھی غلطی سے محفوظ رہنے کے لیے علم مصطلح الحدیث وجود میں لایا گیا۔ احادیث کا مطالعہ اور ان سے استنباط و استخراج اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک اصطلاحات حدیث کا پورا درک نہ ہو جائے۔ زیر مطالعہ کتاب اسی سلسلے کی ایک اہم کڑیہ ہے۔ اصطلاحات حدیث پر بہت سی عربی اور اردو کتب میں موجود ہیں لیکن اس کتاب کی افادیت اس وجہ سے زیادہ ہے کہ اس میں اختلافی اقوال کے ذکر اور مسائل کو پھیلا کر بیان کرنے سے گریز کیا گیا ہے اور حدیث کے قواعد و اصطلاحات کو عام فہم انداز میں نقل کیا گیا ہے۔کتاب کا اردو ترجمہ مظفر حسین ندوی نے کیا ہے۔ ترجمہ اس اعتبار سے زیادہ قابل اعتماد ہو گیا ہے کہ اس کی ایک نظر ثانی مولانا تاج الدین ازہری اور دوسری نظر ثانی مولانا عبدالقیوم نے کی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقدیم | 11 | |
مقدمہ | 15 | |
علم المصطلح کی ابتدا اور ترقی کے مختلف مراحل سے گزرنے کی تاریخ | 19 | |
علم المصطلح پر مشہور تصانیف | 21 | |
بنیادی اصطلاحات کی تعریف | 24 | |
فصل اول۔ہم تک پہنچنے کے لحاظ سے خبر کی تقسیم | 29 | |
فصل ثانی۔خبر مقبول | 40 | |
فصل ثالث۔خبر مردود | 64 | |
فصل چہارم۔مقبول اور مردود کے درمیان خبر مشترک | 117 | |
دوسرا باب | 141 | |
بحث اول۔راوی اور اسے قبول کرنے کی شرائط | 141 | |
بحث دوم۔جرح وتعدیل کے موضوع پر کتابوں کا عام جائزہ | 147 | |
بحث سوم۔جرح وتعدیل کے مراتب | 149 | |
تیسرا باب | 153 | |
فصل اول۔ضبط روایت کی کیفیت اور اس کے تحمل کے طریقے | 153 | |
فصل دوم۔محدث کے آداب | 172 | |
چوتھا باب | 177 | |
فصل اول۔لطائف اسناد | 177 | |
فصل دوم۔راویوں کی پہنچان | 191 |