استقبال رمضان ( فقہی مسائل ، تربیتی افادات اور طبی معلومات )

استقبال رمضان ( فقہی مسائل ، تربیتی افادات اور طبی معلومات )

 

مصنف : محمد طیب محمد خطاب بھواروی

 

صفحات: 264

 

رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’استقبال رمضان؟(فقہی مسائل،تربیتی افادات، اور طبی معلومات)‘‘مکتب توعیۃ  ا الجالیات ،سعودی عرب  کی مرتب شدہ گرانقدر کتاب ’’ کیف نستقبل رمضان‘‘ کااردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر   جناب محمد طیب  محمد  خطاب بھوار وی ﷾نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔کتاب میں  بیان کیےگئے سب  مسائل قرآن مجید احادیث نبویہ، اورمحقق علماء کے اقوال سے ماخوذ ہیں۔اس کتاب میں رمضان المبارک کے فضائل وخصائص ،روزہ کے ،فوائد وثمرات،شرائط  وواجبات،سنن  ومستحبات،مباحات ومبطلات،تراویح وتماز تہجد،شب قدر،اعتکاف، صد الفطر، عید الفطر کے مسائل، ماہ رمضان اور روزہ سے متعلق بعض ضعیف  اور موضوع احادیث،ماہ رمضان کی بعض بدعات،روزہ کے طبی اور روحانی فوائد، رمضان کے دوران کیے جانے والے نیک اعمال   وغیرہ کو نہایت ہی شرح وبسط،جامعیت اور عمدگی  کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔یہ کتاب اپنی نوعیت کی منفرد جامع ومانع اور عوام وخواص دونوں کےلیے یکساں مفید ہے ۔اس میں رمضان المبارک کا کوئی پہلو ایسانہیں  ہے جو تشنہ چھوڑ دیا گیا ہو ۔اللہ تعالیٰ اس  کے مرتبین ،مترجم وناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 12
روزہ کا معنی اور مفہوم 14
سابقہ ادیان ومذاہب میں روزے کا حکم 14
اسلام میں روزے کا مرحلہ اور حکم 16
روزے کے فضائل 18
رمضان کے روزے کا حکم 21
روزہ کے فوائد واثرات 23
خصوصیات ماہ رمضان اور فضائل روزہ 25
ماہ رمضان کی آمد کا ثبوت 32
گواہی کے ذریعہ ماہ رمضان کا ثبوت 32
فلکیاتی حساب پر بھروسہ کرنا 33
چاند دیکھنے کے لیے دو ربین کا استعمال 34
اختلاف مطالع 35
اکیلام آدمی چاند دیکھے؟ 37
کافر ملکوں میں رہنے والے مسلمان کیسے روزہ رکھیں 38
سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے اور عید منانے کا حکم 38
جسے طلوع فجر کے بعد ماہ رمضان کی آمد کا علم ہوا ہو 39
ماہ رمضان کا استقبال کیسے کریں؟ 40
استقبال رمضان میں شعبان کے ایک یاد دون کا روزہ رکھنا 43
رمضان کا روزہ رکھنے میں لوگوں کی اقسام 43
کافر 43
بے نمازی 45
بچہ 46
مجنون 51
عاجز 52
کھانا کیسے کھلایا جائے 53
حاملہ اور مرضعہ 56
مجبوری کے تحت روزہ افطار کرنا 58
مسافر 62
سفر میں روزہ نہ رکھنے کی چند شرائط 62
مسافر کے لیے روزہ رکھنا بہتر ہے یا چھوڑنا 65
حیض ونفاس والی عورت 68
عورت اور رمضان 71
عورت اور عبادت 72
عورت اور مطبخ 74
عورت اور صدقہ وخیرات 74
ارکان روزہ 75
صبح صادق ہونے میں شک رکنا 79
بروقت افطار کرنا 83
کس چیز سے روزہ افطار کیا جائے؟ 85
افطار کا وقت 88
دوران روزہ اور روزہ افطار کرتے وقت کی دعا 88
آداب روزہ 90
زبان کا روزہ 91
دل کا روزہ 93
آنکھ کا روزہ 94
کان کا روزہ 95
پیٹ کا رزہ 95
ہاتھوں اور پاؤں کا روزہ 96
مباحات روزہ 6
مسواک کرنا 96
سرمہ لگانے اور کان میں قطرے ڈالنے کا حکم 98
پاخانے کے راستے سے دوا دینا؟ 99
پیٹ میں انڈوس کوپی داخل کرنے کاحکم 99
جسم پر کوئی چیز لگانا 99
میاں بیوی کی خوش طبعی کا حکم 100
نشتر لگانے اور نکسیر کا حکم 103
ٹیسٹ کے لیے خون نکلوانا 104
دانت اکھڑوانا؟ 104
گردے دھلوانا؟ 104
غیر معدی ٹیکہ لگوانے کا حکم؟ 104
زخموں کا علاج کروانا؟ 104
کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا حکم 105
خوشبو سونگھنے کا حکم 105
اسپرے لینے کاحکم؟ 106
بلغم اور تھوک نگلنا 107
کھانا چکھنا 108
مکروہات روزہ 110
مبطلات روزہ 110
جماع کرنا 110
منی خارج کرنا 113
کھانا پینا 114
کھانے پینے کا متبادل 114
جان بوجھ کر قے کرنا 115
حیض ونفاس آنا 115
روزہ کی نیت ختم کر لینا 116
مرتد ہونا 116
بے ہوش ہونا 117
چند فروعی مسائل 118
نماز تراویح یا قیام رمضان 120
فضیلت تراویح اور اس کا حکم 120
اوقات تراویح 121
نیت تراویح 121
رکعات تراویح 121
جماعت تراویح 122
نماز تراویح میں خواتین کی شرکت 123
نماز تراویح کے لیے کرایہ پر امام رکھنا 125
نماز تراویح کا طریقہ 126
نماز تراویح کے ہر دور کعت کے درمیان ذکر کرنا 128
نماز تراویح میں تلاوت 129
تراویح کا اسلوب 130
قرآن دیکھ کر تروایح پڑھانا کیسا ہے؟ 132
مقتدیوں کا دروان تراویح قرآن اٹھائے رکھنے کاحکم 133
نماز میں قراءت کرتےہوئے رونا 133
ایک آیت کو بار بار دوہرانے کاحکم 134
تراویح میں دعائے ختم القرآن کاحکم 135
دعائے ختم القرآن میں متابعت کرناکیسا ہے؟ 135
قنوت کے بعض مسائل 136
قنوت سے فارغ ہونے کے بعد چہرہ پر ہاتھ پھیرنے کاحکم 137
قنوت پر بابندی کرنے کاحکم 137
امام کے ساتھ نماز فارغ ہونے کی فضیلت 138
تراویح پڑھانے والے امام کے پیچھے عشاء کی نماز ادا رکرنا 138
آخری عشرہ میں تراویح اور تہجد میں فرق 139
نماز تہجد کی قضا 140
سخاوت وفیاضی 140
افطاری کروانا 141
تلاوت قرآن 142
قرآن پڑھتے وقت رونا 145
رمضان میں عمرہ کرنا 147
اعتکاف کے احکام ومسائل 147
اعتکاف کی مشروعیت 147
مستحبات اعتکاف 148
مباحات اعتکاف 148
مبطلات اعتکاف 149
آخری عشرہ کی کمائی 150
شب قدر کی تلاش 152
شب قدر کی وجہ تسمیہ 152
شب قدر کے فضائل 153
وہ کونسی رات ہے؟ 153
شب قدر کی علامات ونشانیاں 158
شب قدر کی دعا 159
صدقۃ الفطر 160
صدقۃ الفطر کی فرضیت 160
صدقہ الفطر کی حکمت 160
صدقہ فطر کن لوگوں پرفرض ہے 161
صدقہ فطر کی مقدار 163
صدقہ فطر میں کونسی چیز دی جائے؟ 164
صدقہ فطر کب واجب ہوتا ہے؟ 166
صدقہ فطر ادا کرنے کا وقت 167
صدقہ فطر کس جگہ ادا کی جائے 169
صدقہ فطر کے معارف ومستحقین 169
عید اور اس کےاحکام ومسائل 170
نماز عید کا حکم 171
عید کے آداب 172
نماز عید کے لیے سنورنا اور خوشبو لگانا 172
نماز عید سے پہلے کھانا 173
عید گاہ جانا 174
عید گاہ کی طرف پیدل جانا 174
عورتوں اور بچوں کا عید گاہ جانا 175
عیدکے دن تکبیر پڑھنا 176
نماز عید کا وقت 177
نماز عیدکے لیے اذان واقامت 178
نماز عید کے لیے سترہ کا اہتمام 178
نماز عید کا طریقہ 179
عید کی دو رکعتوں میں قراءت 181
اگر نماز عید یا کچھ حصہ چھوٹ جائے؟ 183
خطبہ عید 184

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like