اسرائیل کی دیدہ و دانستہ فریب کاریاں
مصنف : پال فنڈلے
صفحات: 248
اللہ رب العزت نے قرآن کریم ہمیں یہودیوں اور عیسائیوں کی اسلام دشمن سازشوں سے بچنے کا حکم دیا ہے اور یہودیوں اور نصاریٰ کی دوستی سے منع کرتے ہوئے واضح طور پر فرمادیا ہے کہ وہ کسی صورت بھی تمہارے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔ ایک جگہ ارشاد فرمایا کہ یہود تمہاری دشمنی میں بہت شدید ہیں ۔ یوں حضورﷺ کی تشریف آوری سےہی یہودیوں کا طرز اور طریقہ یہ رہا کہ وہ چھپ کر وار کرنےاور خفیہ سازشوں کے ذریعہ اسلام کو ختم کرنے کےدرپے ہیں ۔ یہودیوں کی سازشوں سے ہمیشہ اسلام کو نقصان پہنچا۔ان کی سازشوں کی وجہ سے نبی ﷺ نےان کو مدینہ منورہ سے اور خلیفہ ثانی سید نا عمر فاروق ﷺ نے ان کو خیبر سے نکال دیاتھا۔اس وقت سے اب تک ذلت کی چادر اوڑھے یہ یہود اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ ساٹھ سال قبل یہودیوں نے سازش کے ذریعہ ارضِ فلسطین پر قبضہ کیا اور پھر بیت المقدس پر قابض ہو کر سر زمین عرب میں ایک ناسور کی حیثیت سے اپنا ایک ملک ’’اسرائیل ‘‘ قائم کردیا جس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کا خطہ عدم استحکام کا شکار ہے اورآئے روز فلسطینی مسلمانوں کےخون کی ہولی کھیلی جاتی ہے ۔اور بربریت ووحشت کا وہ طوفان برپا کیا جاتاہے ۔ کہ خود یہودی اس پر شرمسار ہوجاتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اسرائیل کی دیدہ ودانستہ فریب کاریاں‘‘ پال پانڈلے کی انگریزی زبان میں ہے جس کو اردو قالب میں سعید رومی نے ڈھالا ہے۔ جس میں فلسطین پر اسرائیل کے دعوی، فتح اور قیام ریاست، تصادم اور ملی بھگت اور اندیشہ ہائے امن کو بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف موصوف کی خدمات کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
دیباچہ/طبع ثانی | 11 |
پیش لفظ/طبع اول | 23 |
حصہ اول:فتح اورقیام ریاست | |
فلسطین پراسرائیل کادعوی | 33 |
1948ءکی جنگ | 38 |
فلسطینی پناہ گزیں | 46 |
1956ءکاسوئیزبحران | 56 |
1967ءکی جنگ | 60 |
اقوام متحدہ قراردادنمبر242 | 67 |
جنگ رگڑ1969ئءسے1970ء | 72 |
1973ءکی جنگ | 75 |
1982ءکالبنان پرحملہ | 80 |
لیکڈحکومتیں | 91 |
حصہ دوم:تصادم اورملی بھگت | |
انتفاضہ | 97 |
اسرائیل کےفلسطینی شہری | 109 |
اسرائیلی لابی | 114 |
اسرائیل کوامریکی امداد | 129 |
اسرائیل کےلیے ضمانت قرضہ | 135 |
اسرائیل کی امریکہ کےبارےمیں مخبری | 143 |
اسرائیل کےجوہری ہتھیار | 149 |
اسرائیل اورجنوبی افریقہ | 155 |
اسرائیل اورتیسری دنیا | 160 |
حصہ سوئم:اندیشہ ہائےامن | |
اسحاق رابن کی حکومت | 171 |
یروشلم پراسرائیلی دعوی | 187 |
یہودی بستیاں | 194 |
اسرائیل اوراقوام متحدہ | 199 |
اسرائیل اورقیام امن | 210 |
اسرائیل کےدیگرتاوان | 223 |
اسرائیل بطورایک دفاعی اتحادی | 233 |
مشرکہ اقدارکافریب نظر | 239 |
اختتامیہ | 247 |