اسلامیات لازمی بی اے،بی ایس سی
اسلامیات لازمی بی اے،بی ایس سی
مصنف : پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیل
صفحات: 256
قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کی سہولت کے لیے ادارہ نے نصابی کتب بھی کتاب و سنت ڈاٹ کام پر ڈائنلوڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یہ کتاب ’اسلامیات لازمی‘ بی اے، بی ایس سی اور بی کام کی کلاسز کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے جدید نصاب کے مطابق ترتیب دی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیل صاحب نے اس کتاب کو مرتب کیا ہے جو کہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے وائس پرنسپل ہیں۔ کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا باب قرآن کریم سے متعلقہ ہے۔ دوسرے باب میں حدیث سے متعلقہ مباحث پیش کی گئی ہیں۔ باب سوم سیرت النبی پر مشتمل ہے۔ چوتھے باب میں اسلامی تہذیب و ثقافت کے ضمن میں مختلف مباحث پر بات کی گئی ہے۔ پانچواں اور آخری باب معروضی سوالات پر مشتمل ہے۔ جس کے دس نمبر ہیں۔ کتاب کے آخر میں پچھلے سالوں کے کچھ پرچہ جات بھی دئیے گئے ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
باب اول۔قرآن کریم | 1 | |
عربی قواعد قرآنی | 2 | |
منتخب قرآنی آیات کا ترجمہ وتشریح | 16 | |
باب دوم۔حدیث | 87 | |
باب سوم۔سیرۃ النبی ﷺ | 157 | |
باب چہارم۔اسلامی تہذیب وثقافت | 182 | |
مغربی تہذیب کے خصائص واثرات | 192 | |
اسلامی اور مغربی تہذیب کا موازنہ | 196 | |
تہذیبی تصادم کے نتائج | 197 | |
عالم اسلام کا مستقبل | 199 | |
باب پنجم۔معروضی سوالات | 203 | |
پرچہ جات | 225 |