اسلامی اصول صحت

اسلامی اصول صحت

 

مصنف : فضل کریم فارانی

 

صفحات: 192

 

اللہ تعالیٰ کی پہلی صفت جو قرآن کریم کی پہلی آیت میں بیان کی گئی ہے، رب العالمین ہے۔ یعنی تمام جہانوں کا پیدا کرنے والا، پرورش کر کے درجہ بدرجہ اعلیٰ مقام ترقی پر پہنچانے والا ہے۔ جہاں تک اس صفتِ ربوبیت کا نوعِ انسان سے تعلق ہے، اس میں انسان کی جسمانی اور روحانی دونوں ترقیاں شامل ہیں۔ انسانی جسم اور روح میں سے ایک کی صحت مندی یا علالت دوسرے پر اچھا یا برا اثر ڈالتی ہے اور اس کی ترقی میں معاون یا مزاحم ہوتی ہے۔ روحانی ترقی کے لیے قرآن کریم اور پیغمبر اسلامﷺ نے لاثانی لائحہ عمل تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت و ثبات سے متعلق ایسی تعلیم دی ہے جس کی مثال کسی اور شریعت اور مذہب میں نہیں ملتی۔ یہ محض دعویٰ نہیں ہے بلکہ مضبوط دلائل و براہین، شہادت، تجربات و مشاہدات اور حقائق و واقعات پر مبنی ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 11
ہوا 23
پانی 27
نوروظلمت 30
ولادت 32
ختنہ 32
بچے کے بال 34
بچے کے ناخن 35
پاکیزگی کی عادت 36
شیرمادر 36
عام صحت اور حفاظت جسمانی 44
سویرے جاگنا 45
بیداری سے متعلق بعض مفید ہدایات 46
طبع حوائج 47
وضو یعنی ہاتھ منہ وغیرہ کا دھونا 60
ہاتھ دھونا 62
منہ ،حلق اور دانتوں کی صفائی 62
ناک کی صفائی 63
آنکھوں کی صفائی 63
کہنیوں تک ہاتھوں کا دھونا 64
سروغیرہ کا مسح 65
پاؤں دھونا 66
وضو میں بعض احتیاطیں 67
ایک گراں قدر نعمت کی بےقدری 67
حفظان صحت کے عدیم المثال اصول 70
احساس کمتری کا ایک واقعہ 73
حفاظت دنداں 74
حفاظت بصارت 83
ورزش 84
غسل 87
وضو اور غسل سے متعلقہ ہدایات پر ایک اجمالی نظر 93
نسوانی طبعی عوارض 95
پانی کا متبادل 99
بال او ر ناخن 101
لباس 106
برتن 110
مکان اور عبادت گاہیں 110
خورونوش 115
کم خوری 119
کھانے سے متعلق بعض مفید ہدایات 123
قیام صحت کا ایک بےنظیر طریقہ 124
کھانے پینے کے طریق 127
مشروبات 132
پانی اور دیگر مشروبات سے متعلق بعض اہم ہدایات 134
پھل، سبزیاں اور صحت 137
مسکراہٹ اور صحت 139
تجرد اور صحت 154
بدکاری اور صحت 155
اس کے نتائج ملاحظہ ہوں 161
سیروسیاحت اور صحت 169
نیند اور صحت 171
مجلسی اور شہری حفظان صحت 176
میت اور حفظان صحت 179
چند عام اصول صحت وثبات 181
عبادت میں لحاظ صحت وثبات 181
خودکشی 184
کھلے ہتھیار لے کر چلنا 184
جمائی، چھینک ،ہنسنا اور قہقہہ 185
بخار 186
مریض کے لیے سہارا 187
غصہ 188
منہ سے کاٹنا 189
حیوانات کی صحت وثبات 189
حرف آخر 191

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like