اسلامی طرز فکر جلد سوم

اسلامی طرز فکر جلد سوم

 

مصنف : عبد السلام سلامی

صفحات: 451

 

اسلام میں  فتویٰ نویسی کی تاریخ  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنا  کہ  بذات  خود اسلام۔ فتویٰ سے  مراد پیش  آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی  روشنی  میں شریعت کا وہ  حکم  ہے  جو کسی سائل کےجواب  میں کوئی عالم دین  اور احکام شریعت کےاندر بصیرت رکھنے والاشخص بیان کرے۔فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے  کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے  چلا آرہا ہے  ۔فتاوی ٰکے باب  میں  شیخ الاسلام  امام ابن تیمیہ﷫ کے  37 جلدوں پر مشتمل  فتاویٰ کو  بڑی شہر ت حاصل ہے۔ ماضی قریب میں  عرب وعجم   میں ہر مکتب فکر  کے  جید  مجتہد علمائے کرام کے فتاوی  پر مشتمل  ضخیم کتب مرتب  کرکے شائع کی گئی ہیں ۔سعودی عرب میں  فتاویٰ  شیخ ابن باز ،فتاویٰ شیخ صالح العثیمین ﷭ اور لجنۃ العلماء کے فتاوی ٰ جات  قابل ذکر ہیں  اور اسی طرحبرصغیر پاک وہند میں فتویٰ نویسی میں  بھی  علمائے کرام  کی    کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ تقریبا  چالیس کے قریب   علمائے حدیث کے فتاویٰ جات    کتابی صورت میں   شائع ہو چکے  ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اسلامی طرزِفکر‘‘ جو کہ تین  جلدوں پر مشتمل ہے ۔جودراصل ’’عرب نیوز‘‘جدہ میں  جناب عادل صلاحی ادارت میں شائع ہونے والے سوالات کے جوابات  ہیں۔پہلی جلد عبدالسلام سلامی صاحب  او ردوسری وتیسری جلد کلیم چتائی صاحب  کی ترتیب وترجمہ  ہے ۔مرتبین نے  قارئین کی سہولت کے پیش نظر کتاب کو تین عنوانات،عقائد،عبادات اور معاملات میں  تقسیم کرکے ہر عنوان کےذیلی عنوانات (مثلاً عبادات میں نماز ،روزہ،زکوٰۃ،حج) کےتحت سوالات مرتب کیے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرتبین وناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور  اسے  عوام الناس کےنفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عقائد 31
اللہ تعالیٰ 31
قرآن کریم 35
احادیث نبویؐ 51
ایمان 61
جزا و سزا 72
اسلام اور مسلمان 79
عبادات 95
طہارت 95
نماز 100
دعا 140
روزہ 149
زکوۃ 157
حج و عمرہ 177
جہاد 195
معاملات 205
جائز اور ناجائز امور 205
حقوق العباد 237
خواتین 251
شادی کے امور 282
ازدواجی مسائل 336
طلاق کے مسائل 366
معاشرتی مسائل 380
معیشت و لین دین 401
وراثت کے مسائل 411
اخلاقی برائیاں 423
دور جدید کے مسائل 431
متفرق مسائل 441

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like