اسلامی ثقافت اور دور جدید
مصنف : مارما ڈیوک ولیم پکتھال
صفحات: 210
مغرب اور اسلام یا اسلام اور مغرب اس دور کا گرم موضوع ہے ۔ چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی ہمیشہ ہی ستیزہ کار رہا ہے ۔ لیکن ہر دور کے افراد اپنے دور کو ہی تاریخ سمجھتے ہیں ۔ جب کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہوتی ہے ۔ مغرب سے تعامل کی وجہ سے آج جو تہذیبی اور ثقافتی مسائل مسلمانوں کو درپیش ہیں محسوس ہوتا ہے کہ نئے اور جدید ہیں ۔ ماضی قریب کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ایسے نئے اور جدید بھی نہیں ستر ، پچتر برس قبل اور اس سے بھی قبل ، ہندستان پر برطانوی قبضے کے بعد جو دور گزرا یہ اس دور کے بھی مسائل ہیں ۔ ان مسائل کے حوالے سے اسلامی مؤقف کو پیش کرنے کے لیے بہت کچھ لکھا گیا ۔ لیکن جو بات مغرب کے اپنے فرزندکی زبان و قلم سے ہو سکتی ہے و کسی سکہ بند عالم کے بیان میں شائد ملے ۔ محترم محمد مارما ڈیوک پکتھال ایک نومسلم عالم دین تھے ۔ وہ اپنی ذات میں ایک عالم ، ادیب ، صحافی ، محقق ، مفکر ، مترجم قرآن اور خطیب و مبلغ تھے ۔ انہوں نے اپنی زندگی اسلام کے احیا اور جدید دنیا کے سامنے اسلامی مؤقف واضح کرنے کی بھرپور کوشش فرمائی ۔ اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے ۔ موصوف نے امت کے جدید فکر مسائل میں اسلامی موقف کی بہترین ترجمانی فرمائی ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 9 | |
محمد مارماڈیوک پکتھال | 11 | |
خطبہ اول ۔اسلامی تہذیب | 35 | |
خطبہ دوم۔اسباب عروج وزوال | 45 | |
مسلمانوں کی ہمسایہ اقوام | 45 | |
اسلام یا تلوار | 46 | |
مسلمانوں کی رواداری | 47 | |
غلامی | 53 | |
مساوات | 55 | |
زوال کے اسباب | 57 | |
اسلامی دانش گاہیں | 58 | |
علما کی تنگ نظری | 61 | |
علماء کی صداقت پسندی | 62 | |
خلافت عثمانیہ اور ترکوں کے کارنامے | 63 | |
خطبہ سوم ۔اخوت | 68 | |
حجۃ الوداع | 68 | |
اخوت اسلامی | 71 | |
سود | 74 | |
دولت کا حصول اور مصرف | 75 | |
نماز اور حج | 78 | |
روزہ | 78 | |
زکوۃ اور اسلام کا معاشی نظام | 80 | |
تعلیم | 82 | |
خطبہ چہارم ۔ سائنس فنون اور ادب | 87 | |
علم کیمیا | 87 | |
طبیعیات | 88 | |
جغرافیہ | 89 | |
طب | 89 | |
فلکیات | 90 | |
نقاشی | 91 | |
داستان گوئی | 93 | |
تعمیرات | 96 | |
تراجم | 98 | |
تاریخ | 98 | |
فقہ | 100 | |
تصورف | 101 | |
خطبہ پنجم۔رواداری | 114 | |
کافر ، مشرک اور اہل کتاب | 114 | |
تاریخی شہادت | 120 | |
اسلامی سلطنت میں ایک وقف | 125 | |
خطبہ ششم۔تقدیر پرستی | 137 | |
جہاد | 137 | |
توشہ آخرت | 147 | |
خطبہ ہفتم۔ اسلام میں عورت کا مقام | 156 | |
پردہ | 156 | |
شادی | 165 | |
نکاح بیوگان | 169 | |
تعداد ازدواج | 170 | |
خطبہ ہشتم۔ اللہ اور رسولﷺ کی حکمرانی یعنی اسلامی حکومت | 181 | |
اخوت | 181 | |
اصول جنگ اور قومیت | 195 | |
اسلامی ریاست | 197 | |
اشاعت تعلیم اور تعلیم کی نوعیت | 200 | |
زکوۃ کا احیاء | 201 | |
سود | 202 | |
تقدیر پرستی | 203 | |
مسلمان عورتیں | 302 | |
اسلامی اور غیر اسلامی ادارے | 306 |