اسلامی صحافت

اسلامی صحافت

 

مصنف : سید عبید السلام زینی

 

صفحات: 354

 

معاشرے کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے اصلاح وتجدید کی جو کوششیں ہو رہی ہیں،ان کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے ہر شعبے کے بارے میں اسلامی تعلیمات کو مرتب شکل میں پیش کرنے کی سعی کی جائے۔صحافت اور ذرائع ابلاغ بھی جدید معاشرے کا نہ صرف اہم شعبہ ہیں ،بلکہ یہ دوسرے تمام شعبوں پر اثر انداز ہو کر  ان کی صورت گری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہین۔اس لئے اس شعبے کا اسلامی بنیادوں پر استوار ہونا نہایت ضروری ہے،لیکن بد قسمتی سے اب تک اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور اس باب میں کوئی سنجیدہ علمی کوشش نہیں کی گئی ہے۔اس شعبے میں اسلامی اصول واحکام کی کماحقہ پابندی نہ ہونے کے مضمر اثرات  بہت نمایاں ہیں۔ایک طرف صحافت اور اہل صحافت کا اخلاقی معیار متاثر ہو رہا ہے تو دوسری طرف اس کمی کے باعث ہمارے معاشرے میں گوناگوں خرابیوں کو راہ مل رہی ہے۔زیر تبصرہ کتاب (اسلامی صحافت) سید عبید السلام زینی  کی تصنیف ہے جو اسلامی صحافت کے اصولوں پر لکھی گئی اپنی طرز کی  ایک پہلی کتاب ہے۔فاضل مولف نے حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے صحافت کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا ہے اور کئی سال کی محنت اور عرق ریزی کے بعد یہ کتاب مرتب کر کے صحافت کے  اسلامی اصول مرتب فرما دیئے ہیں۔یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک منفرد اور پہلی کتاب ہے،صحافت کے تمام طالب علموں کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے اور اپنی صحافتی خدمات کو اسلام کی خدمت میں کھپا دینا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
والد محترم کے نام 10
پیش لفظ 11
غایت تصنیف 13
اسلامی نظریہ صحافت 18
عالم اسلام کے لیے چیلنج 22
پہلا باب صحافت کیا ہے ؟ 25
دوسرا باب صحافت اور اسلام 27
تیسرا باب صحافت پر پابندی کیوں؟ 49
چوتھا باب آزادی صحافت کے حدود 65
پانچواں باب صحافت اور ضمیر کی آواز 75
چھٹا باب تحریر و نگارش کے اخلاقی پہلو 89
ساتواں باب صحافت مشن اور پالیسی 123
آٹھواں باب صحت خبر کی اہمیت 131
نواں باب وقائع نگاری کے آداب 145
دسواں باب اداریہ نگاری کے آداب 163
گیارہواں باب مزاح نگاری کے آداب 181
بارہواں باب فحش نگاری کی حرمت 191
تیرہواں باب تصویری صحافت کے شرعی حدود 205
چودہواں باب کارٹون 223
پندرہواں باب ریڈیائی صحافت 237
سولہواں باب اشتہارات 257
سترہواں باب تعلقات عامہ 267
اٹھارہواں باب صحافت میں عدل و احسان 299
کتابیات 319

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like