اسلامی ریاست کے اساسی اصول و تصورات
اسلامی ریاست کے اساسی اصول و تصورات
مصنف : سید داؤد غزنوی
صفحات: 43
اسلام ایک کامل دین اورمکمل دستور حیات ہے، جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے، اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زوردیتاہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتاہے،اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے،لیکن اسلام میں سیاست شجرِ ممنوعہ نہیں ہے،یہ ایسا کامل ضابطہٴ حیات ہے جو نہ صرف انسان کو معیشت ومعاشرت کے اصول وآداب سے آگاہ کرتا ہے، بلکہ زمین کے کسی حصہ میں اگراس کے پیرو کاروں کواقتدار حاصل ہو جائے تووہ انہیں شفاف حکم رانی کے گربھی سکھاتاہے، عیسائیت کی طرح اسلام”کلیسا“ اور” ریاست“ کی تفریق کاکوئی تصورپیش نہیں کرتا،بقول ڈاکٹرمحمود احمدغازی کے:”اسلامی نظام میں ریاست اور دین مذہب اور سلطنت دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں دونوں ایک دوسرے کے مددگار ہیں، دونوں کے تقاضے ایک دوسرے سے پورے ہوتے ہیں، چناں چہ ماوردی نے یہ بات لکھی ہے کہ جب دین کم زورپڑتاہے تو حکومت بھی کم زورپڑجاتی ہے اورجب دین کی پشت پناہ حکومت ختم ہو تی ہے تودین بھی کم زورپڑجاتاہے، اس کے نشانات مٹنے لگتے ہیں۔“(محاضراتِ شریعت :ص287) زیر تبصرہ کتاب” اسلامی ریاست کے اساسی اصول وتصورات ” جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین مولانا سید داود غزنوی کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے اسلامی حکومت کے بنیادی اصول وتصورات بیان فرمائے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقالات مولانا محمد داؤد غزنوی | 3 | |
خلوص و عمل کے پیکر | 4 | |
اسلامی ریاست کے بعض اساسی اصول و تصورات | 8 | |
دو گروہ | 8 | |
مذہبی ریاست یا غیر مذہبی ریاست | 9 | |
بنیادی اصول | 11 | |
مقصد | 11 | |
حاکمیت اعلیٰ | 13 | |
دستور اسلامی کی ابتدائی دفعات | 15 | |
امیر مملکت | 16 | |
امیر کا انتخاب | 19 | |
ہئیہ تشریعی | 20 | |
مجالس قانون ساز کی تشکیل | 22 | |
عہد نبوی ؐ میں مجلس شوری | 23 | |
خلفاء راشدین کے عہد میں مجلس شوری | 23 | |
روزانہ مجلس شوری | 24 | |
انتظامی مجلس شوری | 24 | |
عوامی مجلس شوری | 24 | |
انتخاب | 25 | |
طریق انتخاب مخلوط یا جداگانہ | 25 | |
خطرہ | 26 | |
نا معقول عذر | 27 | |
خود فریبی کو چھوڑئیے | 28 | |
بنیادی حقوق | 36 | |
شہریت | 36 | |
مذہبی آزادی | 37 | |
شخصی آزادی | 38 |