اسلامی ریاست اور غیرمسلم شہری

اسلامی ریاست اور غیرمسلم شہری

 

مصنف : حافظ محمد سعد اللہ

 

صفحات: 722

 

اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین اسلام دینِ امن وسلامتی ہے اور یہ معاشرے میں رہنے والے تمام افراد کو ،خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب اور رنگ و نسل سے ہو ، جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ضمانت عطا کرتا ہے ۔ ایک اسلامی ریاست میں آباد غیر مسلم اقلیتوں کی عزت اور جان و مال کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر بالعموم اور اسلامی ریاست پر بالخصوص فرض ہے ۔ غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ جس انداز میں عہد رسالت مآب ﷺاور عہد خلفاے راشدین میں کیا گیا اس کی نظیر پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی. حضور ﷺنے اپنے مواثیق، معاہدات اور فرامین کے ذریعے اس تحفظ کو آئینی اور قانونی حیثیت عطا فرما دی تھی۔جس کی تفصیلات کتب تاریخ وسیر اورکتب فقہ میں موجود ہے ۔ زیر نظرکتاب ’’اسلامی ریاست  اور  غیرمسلم شہری ‘‘ ڈاکٹر  حافظ محمد سعد  اللہ(ایڈیٹر شبعہ اردو دائرہ معارف اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی ،لاہور )  کے جامعہ  پنجاب میں  ڈاکٹریٹ کے لیے  پیش کے گئے تحقیقی مقالہ کی کتابی صورت ہے  فاضل مصنف نے پورے دلائل اور تاریخی  شہادتوں  اور تقابلی    مطالعہ سے  اسلامی ریاست میں غیر مسلم رعایا کے تمام بینادی حقوق کے بارے میں اسلام کی فراخدلانہ اور منفرد تعلیمات کو  یکجا کر کے  پیش کیا  ہے۔اور اسلام کے عالمی غالبہ کے زمانے  میں بعض اوقات اسلامی حکومتوں کی طرف سے غیر مسلم رعایا پر لباس کی ہیئت اور سواری وغیرہ کے معاملے میں جو پاپندیاں لگائی جاتی رہیں صاحب کتاب نے  ان کی حقیقت پرروشنی ڈالتے ہوئے  تمام  شکوک وشبہات کا ازالہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں غیرمسلموں کے حقوق کے حوالے  سے مستشرقین کی طرف سے عاید کیے گئے  اہم اعتراضات کا مفصل اور مدلل جواب  دینے  کے ساتھ ساتھ  ان کا تجزیاتی جائزہ بھی لیا ہے ۔یہ کتاب غیر مسلموں کےحقوق کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کی بہت اچھی تحقیقی دستاویز  ہے  جس  کی بنیاد اصلی  فقہی مآخذ اور بطور خاص برصغیر پاک وہند کے ہم  عصر  علماء کے جدید افکار ونظریات پررکھی گئی ہے  اللہ تعالیٰ  صاحب  کتاب کی  اس اہم تحقیقی کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
باب اول: اسلامی ریاست کے مقاصد اور رعایا کے ساتھ تعلقات کے بنیادی اصول
پہلی فصل: اسلامی ریاست کے قیام کا مقصد 13
دوسری فصل: حکومت اور رعایا کے تعلق کی نوعیت 21
تیسری فصل: اسلامی ریاست اور رعایا کے تعلقات کے بنیادی اصول 29
باب دوم: حقوق انسانی اور اسلام
پہلی فصل: حقوق کا معنی اور اقسام 85
دوسری فصل: حقوق انسانی کی اہمیت وعظمت 97
تیسری فصل: حقوق انسانی کی قطعیت وابدیت 109
چوتھی فصل: تحفظ حقوق کے لیے فکری ونظریاتی تربیت 117
پانچویں فصل: تحفظ حقوق کے لیے عملی اقدامات 125
باب سوم: اسلامی نظریاتی ریاست اور غیر مسلم
پہلی فصل: اسلامی ریاست کی تعریف 139
دوسری فصل: اسلامی میں مسلم اور غیر مسلم کی تقسیم 135
تیسری فصل: عقائد کی بنیادپر غیر مسلموں کی اقسام اور اسلامی نقطہ نظر 155
چوتھی فصل: عملی رویہ کے اعتبار سے غیر مسلموں کی مختلف اقسام اور اسلامی ریاست 161
پانچویں فصل: عقد ذمہ کی تعریف اور آئینی حیثیت 173
چھٹی فصل: عقد ذمہ کا حکم مشروعیت کی حکمت اور شرائط 189
باب چہارم: غیر مسلموں کے سماجی وتمدنی حقوق
پہلی فصل: سماجی وتمدنی حقوق۔ اہمیت وضرورت 201
دوسری فصل: غیر مسلموں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا حکم 209
تیسری فصل: باہمی میل جول اور سلام ودعا کا حق 225
چوتھی فصل: سماجی مراسم وتعلقات قائم کرنے کاحق 237
پانچویں فصل: غیر مسلموں سے قلبی اور راز درانہ تعلق 259
باب پنجم: غیر مسلموں کے عمومی بنیادی حقوق
پہلی فصل: عمومی حقوق اور اس سلسلے میں شریعت کا عمومی قاعدہ 275
دوسری فصل: جان کے تحفظ کا حق 285
تیسری فصل: مال وجائیداد اور عزت کے وآبرو کے تحفظ کا حق 303
چوتھی فصل: ہر قسم کی زیادتی سے بچاؤ کا حق 321
پانچویں فصل: کا روبار کی آزادی کاحق 333
چھٹی فصل: شخصی آزادی کا حق 339
ساتویں فصل: آزادانہ نقل وحرکت اور اقامت کا حق 347
باب ششم: غیر مسلموں کے مذہبی حقوق
پہلی فصل: اسلام اور عقیدہ مذہب کے آزادی 359
دوسری فصل: غیر مسلموں کے لیے عقیدہ مذہب کی آزادی 389
تیسری فصل: مذہبی عبادات ورسوم کی آزادی چند تاریخی نظائر 405
چوتھی فصل: معابد کی بقاد وتعمیر کاحق 417
پانچویں فصل: شخصی وعائلی معاملات میں آزادی 437
باب ہفتم: غیر مسلموں کے سیاسی وانتظامی حقوق
پہلی فصل: غیر مسلموں کا مسلمانوں کے مساوی الحیثیت بننے سے انکار 457
دوسری فصل: سیاسی یاسرکاری عہدے حق نہیں امانت ہیں 467
تیسری فصل: پالیسی ساز کلیدی عہدے اور غیر مسلم 475
چوتھی فصل: انتظامی عہدے اور غیر مسلم۔ اسلامی نقطہ نظر 491
پانچویں فصل: انتخابات میں حصہ لنیے کا حق 507
چھٹی فصل: غیر مسلم رعایا کے ساتھ خلفاء اسلام کی رواداری 517
باب ہشتم: غیر مسلموں کے حقوق۔ اعتراضات وشبہات کا تجزیہ
پہلی فصل: جزیہ۔ اعتراضات کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ 543
دوسری فصل: ذمیوں پر مخصوص ہئیت ولباس وغیرہ کی پابندی 577
تیسری فصل: مذہبی تبلیغ واجتماع پر پابندی غلط فہمی کا تجزیہ وازالہ 583
چوتھی فصل: حکم نبوی پر یہودی سردراوں کا قتل۔ تحقیقی جائزہ 601
پانچویں فصل: یہود کا مدینہ سے اخراج تجزریاتی مطالعہ 623
چھٹی فصل: غیر مسلموں پر راستہ تنگ کرنے کا معاملہ تجزیاتی مطالعہ 659
خلاصہ بحث 664
نتائج بحث 678
مصادر ومراجع 683

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like