اسلامی ریاست ( امین احسن اصلاحی )

اسلامی ریاست ( امین احسن اصلاحی )

 

مصنف : امین احسن اصلاحی

 

صفحات: 337

 

اسلام خدا کی طرف سے آخری دین اور مکمل دین ہے جو انسانیت کے تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے اور آج کی سسکتی ہوئی انسانیت کو امن اور سکون کی دولت عطا کرتے ہوئے دنیاوی کامیابی کے ساتھ اخروی نجات کا باعث بن سکتا ہے ۔ اسلام وہ دین یا نظام حیات ہے جس میں حضور ختم المرسلینﷺ کی وساطت سے انسانیت کے نام خدا کے آخری پیغام یعنی قرآن مجید کی روشنی میں زندگی بسر کی جائے۔ اُس وحی خداوندی کی روشنی میں فطرت کی قوتوں کو مسخر کرتے ہوئے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لایا جائے۔اُس ضابطہ حیات پر کامل ایمان لاتے ہوئے قوانینِ خداوندی کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کرنے کا نام اسلام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی رہنمائی کے لئے جو نظام اور قانون دیا ہے اس کا نام اسلام ہے۔ اس نظام زندگی کی رہنمائی انبیا اکرام کی صورت میں جاری رہی اور حضور پاک ﷺ پر یہ سلسلہ ختم ہوگیا۔اور جو ریاست حکومت الہیہ کی شرائط پوری کرتی ہے وہی اصل میں اسلامی ریاست کہلاتی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’اسلامی ریاست‘‘مولانا امین احسن اصلاحی مدرسہ فراہی کے ایک جلیل القدر عالم دین ، مفسر قرآن اور ممتاز ریسرچ سکالر تھے آپ امام حمید الدین فراہی کے آخری عمر کے تلمیذ خاص اور انکے افکار ونظریات کے ارتقاء کی پہلی کرن ثابت ہوئے۔ آپ نے یہ کتاب دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے ۔جبکہ حصہ اوّل ریاست کے متعلق چند بنیادی مباحث پر مبنی ہے، حصہ دوم میں شہریت کے حقوق وفرائض کو واضح کیا گیا ہے،حصہ سوم میں غیر مسلموں کے حقوق کو اجاگر کیا ہے، حصہ چہارم میں اطاعت کی شروط اور حدود کو بیان کیا گیا ہے، اور حصہ پنجم میں کارکنوں کی ذمہ داریاں اور ان کے اوصاف کو عیاں کیا گیا ہے۔یہ کتاب اسلامی ریاست کے اصول و ضوابط کو سمجھنے کے حوالے سے بہت کار آمد ثابت ہو سکتی ہے ۔اور جو اہل علم اس موضوع پر علمی و تحقیقی کام کرنا چاہیں گے ان کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آئندہ ایڈیشن میں حسب ذیل تجاویز کو مد نظر رکھا جائے تو کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا: بہت ساری جگہوں پر حوالہ جات ناقص ہیں، انھیں مکمل کیا جائے۔ حوالہ جات کو فٹ

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 13
حصہ اول
چندبنیادی مباحث
ریاست کااسلامی تصور 16
خلافت اورامارت مین فرق 16
خلافت کی اصل فطرت انسانی کےاندر 16
خلافت کےتضمنات 18
خلافت کےلیے سنت اللہ 20
خلافت کےحقیقی اہل 20
خلافت کابگاڑ 21
خلافت اورایک عام ریاست مین فرق 21
اسلامی ریاست کےبنیادی اصول 23
حاکمیت اللہ کےلیے ہے 23
اولوالامرکی حیثیت 24
جمہورکی حیثیت 27
دوررسالت میں شورائی نظام قانون سازی کی تاسیس 29
شوری صحابہ اورخلفائے راشدین کےدورمیں 32
مجلس شوری کی نوعیت اوراس کےارکان کی صفات 44
اسلامی نظام حکومت دوسرےنظام ہائےحکومت کےمقابل میں 46
خلافت کےلیے قرشیت کی شرط 49
حدیث الائمہ من قریش کامحل 50
چندشبہات اوران کےجواب 52
ابن خلدون کانظریہ 63
اسلامی قومیت کےعوامل 65
قومیت کےعوامل 66
قومیت کانیانظریہ 67
مذکورہ عوامل کےنقائص 68
وطنی قومیت کےمفاسد 72
اسلام کےنقطہ نظرسےمذکورہ عوامل پرتنقید 76
اسلام میں نسل ونسب کادرجہ 76
زبان اورادب کی حیثیت 79
تہذیب اورروایات 80
وطن کی حیثیت 81
مذہب 82
اسلام میں قومیت کی اساس 83
قومیت کےمعاملہ مین انبیاء﷩ کاعمل 84
حضرت نوح﷤کااسوہ 86
حضرت ابراہیم﷤ کااعلان برات 88
نبی کریمﷺ کااسوہ حسنہ 89
اسلام کےبنائےقومیت ہونےکاراز 97
اسلامی قومیت اورغیرمسلم 99
حصہ دوم
شہریت کےحقوق وفرائض
شہریت کےشرائط 101
غیرملکی مسلمان اورحق شہریت 105
شہریت کےحقوق 106
جان ومال اورناموس کی حفاظت 106
ملک ذاتی کی حفاظت 108
شخصی آزادی 109
عقیدہ اورمذہب ومسلک کی آزادی 120
قانونی مساوات 105
معاشرتی مساوات 132
تقسیم نےمساوات 133
ہرحاجت مندکی کفالت 134
ناقابل اداقرضوں کی ادائیگی 137
بےلاگ اوربےمعاوضہ انصاف 138
تعلیم 140
لوگوں پرطاقت سےزیادہ بارنہ ڈالاجائےگا 142
اطاعت لہیٰ کےخلاف لوگوں کوکوئی حکم نہ دیاجائےگا 143
درخواست فریاداوارعتراض کرنےکاحق 144
شہریت کےفرائض 150
سمع وطاعت 152
خیروخواہی 153
تعاون 156
مالی قربانی 157
جانی قربانی 158
عورتوں کےحقوق وفرائض 159
مغربی نظریہ مساوات اوراسلام 159
معاشرتی نظام مین مردکوعورت پرترجیح حاصل ہے 162
اجتماعی ذمہ داریاں اورعورت 162
فوج مین عورتون کی شرکت کی نوعیت 164
حضرت عائشہ ؓکواقعہ کی نوعیت 166
عورت کےمزاج اورریاست کےمزاج مین فرق ہے 169
عورت کےحقوق 171
عورت کی ذمہ داریاں 172
تعاون 173
حصہ سوم
غیرمسلموں کےحقوق
غیرمسلموں سےمتعلق دوبنیادی سوال 176
پہلےسوال کاجواب 176
دوسراسوال کاجواب 180
اہل صلح یامعاہدرعایااوران کےحقوق 182
غیرمسلم رعایاکےساتھ اسلامی حکومت کےمعاہدے 182
اہل فدک کامعاہدہ 183
نصاری بنی تغلب کےساتھ معاہدہ 184
اہل نجران کامعاہدہ 185
ایک شبہ اوراس کاجواب 189
نقض عہداوراس کےشرائط حالات 193
اہل عربسوس کانقض عہد 193
اہل جبل اللبنان کانقض عہد 194
اہل قبرص کامعاملہ 195
ذمیوں یعنی اہل العنوہ کےحقوق 200
زمین اورخراج 202
جزیہ 204
اہل ذمہ کاحق بیت المال مین 206
اہل ذمہ کی جان کی حفاظت 207
اہل ذمہ کےمال کااحترام 209

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like