اسلامی نظریہ اجتماع
اسلامی نظریہ اجتماع
مصنف : حیدر زمان صدیقی
صفحات: 186
اسلام نے ا نسان کے یقین اور اس کےاعمال کی بنیاد رکھی ہے اس ناقابل انکار حقیقت پر کہ انسان خود بخو د پیدا نہیں ہوا بلکہ کسی ذی شعور صاحب ادراک ہستی برتر نے اسے پیدا کیا ہے ۔ اور اس لیے انسانی اعمال وافکار کا محض اس کی رضا واطاعت کے لیے ہونا ضروری ہے ۔انسان کی زندگی انفرادی ، عائلی اوراجتماعی تمام تر اسی مقصد واصول کے تحت تو صحیح ہے ورنہ غلط ہے۔انسان بولے تواس کے لیے اور چپ رہے تو اس کے لیے ، شادی کرے بچوں سے محبت کر ے، پڑسیوں کی امداد کرے یا ملی وقومی فرائض کو ادا کر ے الغرض تمام تر امور اسی ذات واحد کی منشاء کےلیے ہوں۔ زیر تبصرہ کتا ب’’اسلامی نظریہ اجتماع‘‘ جناب حیدر زماں صدیقی کی مرتب شدہ ہے ۔ اس کتاب میں اسلام کے ہمہ گیر نظریہ اجتماع کی حقیقت اوراجزاء ترکیبی سےبحث کی گئی ہے۔طرزِ بیان شگفتہ اور مدلل ہے مصنف نے دلنشیں انداز میں مسئلہ زیربحث سے متعلق تقریباً سب کچھ کہہ دیا ہے پہلی دفعہ یہ کتاب تقسیم ہند کےوقت اگست؍1947ء کو حید رآباد دکن سے شائع ہوئی۔موجود ہ ایڈیشن ادارہ ترجمان القرآن ،لاہور نے 1989ء میں شائع کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 7 |
پیش لفظ | 17 |
مقدمہ طبع ثانی | 19 |
اجتماعیت کا قرآنی تصور | 27 |
خلافت آدم کا مفہوم | 32 |
اجتماع انسانی کاقرآنی تصور | 37 |
مملکت کاجدید تصور | 41 |
شعورذات کی تکمیل اور معاشری نشووارتقاء | 47 |
انسانیت کا مقام شرف | 48 |
فرد کی تکمیل ذات اور ارتقائی معاشرہ | 53 |
مدنیت صالحہ اور مدنیت فاسدہ | 58 |
انسانی اعمال کے طبعی اثرات ونتائج | 64 |
اسلامی نظام اجتماع کے اختلال کاتاریخی پس منظر | 75 |
جاہلیت کانیابھیس | 88 |
ہندوستان میں اسلام وجاہلیت کی ٹکر | 95 |
جاہلیت کا نیا کارنامہ | 97 |
علامہ افغانی کا ایک مضمون | 100 |
اقوام حاضرہ کے نظریہ ہےئے اجتماع | 103 |
عصر حاضر کے عناصر قومیت | 115 |
وطنیت | 116 |
عالم اسلامی اور تصور وطنیت | 118 |
قومیت متحدہ کی پہلی کوشش | 123 |
قومیت کے دیگرعناصر | 126 |
اسلام کا نظریہ قومیت | 129 |
اصطلاحی قومیت | 131 |
اسلامی قومیت | 133 |
اسلام کانظام اجتماع | 139 |
اسلامی نظریہ اجتماع کی ہمہ گیرافادیت | 149 |
انسانی مرض کی نوعیت | 156 |
اس مرض کا حقیقی علاج کیاہے ؟ | 157 |
معاشرتی مساوات | 158 |
سیاسی اور ملکی حقوق | 162 |
مذہبی آزادی | 163 |
معاشی مساوات | 161 |
قانونی مساوات | 163 |
اسلامی اجتماع وتمدن کے چند اہم اجزاء | 167 |
اسلام کاجہاد ملی | 168 |
تنظیم ملی کی اساس | 170 |
اسلام کا تصور آزادی | 174 |
غیرمسلموں کامفہوم آزادی | 175 |
مسلمان کی آزادی | 176 |
استقلال مرکز | 178 |
دائرہ اطاعت | 183 |