اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار۔مقالہ پی ایچ ڈی
اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار۔مقالہ پی ایچ ڈی
مصنف : حافظ حسین ازہر
صفحات: 349
اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ،جوانسان کی دینی و دنیوی ہر معاملہ میں پوری راہنمائی کرتاہے اور انسانی زندگی کا کوئی پہلو تشنہ اور ناقص نہیں چھوڑتا جہاں انسان کی راہنمائی نہ ہو۔اسلام دیگرانسانی اقدار کے تحفظ کے ساتھ خاندانی زندگی کا کامل نظام دیتاہے ،جو انسانی سوچ کا عکاس اوردنیا کا معتدل ترین نظام ہے۔اسلام خاندانی نظام واحد مؤثرنظام ہے ،جوعصمت کا محافظ ، خاندانی کفالت کا بہترین ذمہ دار اور خاندان کے افراد کے حقوق وفرائض کا اصل محافظ ہے۔اسی نظام کو اپنانے سے معاشرتی استحکام پیدا ہو سکتاہے اور معاشرتی ناہمواریوں اور باہمی خاندانی تنازعات کا ازالہ ممکن ہے۔زیر نظر مقالہ میں خاندان کی اہمیت ،معاشرتی حقوق و فرائض اور خاندانی افراد کے حقوق کا مفصل بیان ہے،ان تعلیمات پر عمل کر کے معاشرتی نظام کو مستحکم بنایا جاسکتاہے اور تیزی سے روبہ زوال نظام خاندان کے بگاڑ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور معاشرے میں پھیلی بددلی کا ازالہ کیا جاسکتاہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
باب اول:اسلام میں خاندان کا تصور | ||
خاندان کی تعریف | 3 | |
خاندانی نظام کی تاریخ وپس منظر | 18 | |
خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام | 27 | |
خاندان کے عناصر ترکیبی | 31 | |
باب دوم: نکاح وطلاق | 40 | |
فصل اول۔ اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت | 42 | |
فصل دوم۔ نکاح کے آداب وشرائط وضوابط | 70 | |
فصل سوم۔تعداد ازواج اسلام کی نظر میں | 99 | |
فصل چہارم۔اسلام کا قانون طلاق | 125 | |
باب سوم:زوجین کےحقوق وفرائض | ||
فصل اول۔خاوند کے بیوی پر حقوق | 153 | |
فصل دوم۔بیوی کے خاوند پر حقوق | 166 | |
فصل سوم۔اسلامی حقوق زوجین کا غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل | 180 | |
باب چہارم:اولاد کے حقوق وفرائض | ||
فصل اول۔حقوق اولاد کی اخلاقی ضرورت واہمیت | 198 | |
فصل دوم۔کفالت اور حضانت کے حقوق | 212 | |
باب پنجم:والدین کے حقوق وفرائض | ||
فصل اول۔والدین کی اطاعت | 237 | |
فصل دوم۔والدین کے معاشی حقوق | 251 | |
باب ششم:عزیز واقارب کے حقوق فرائض | ||
فصل اول۔والدین کے رشتہ داروں کا تعین | 257 | |
فصل دوم۔اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت | 302 | |
فصل سوم۔خاندانی روایات کی پاسداری | 322 | |
فصل چہارم۔خاندان اور معاشرہ | 353 |