اسلامی عقائد اردو ترجمہ شرح عقیدہ طحاویہ

اسلامی عقائد اردو ترجمہ شرح عقیدہ طحاویہ

 

مصنف : علامہ ابن ابی العز الحنفی

 

صفحات: 676

 

اعمال صالحہ کا اعتبار ایمان پر موقوف ہے اس لیے کہ ایمان اصل ہے ۔ امام بخاری﷫ نے اعتقادی اصولوں کو کتاب الایمان اور کتاب التوحید کے تحت نہایت مفصل او رمدلل بیان فرمایا ۔امام ابوداؤد اوربعض دیگر آئمہ کرام نے ان اصولوں کو کتا ب السنۃ کے تحت ذکر کیا ہے جہاں اثباتی انداز میں اللہ کی ربوبیت، الوہیت اس کے اوصاف کا ذکر فرمایا ہے وہاں منفی انداز میں ان فرقوں کو گمراہ قرار دیا جنہوں نے اللہ کی صفات کا انکار کیا ۔ مسائل عقیدہ پر خصوصیت کے ساتھ بعض جلیل القدر اہل علم نے عقائد کے عنوان پر کتابیں تالیف کی ہیں ۔شیخ الاسلام ابن تیمیہ ﷫ نے العقیدۃ الواسطیہ، العقیدۃالحمویہ،شرح العقیدہ الاصفہانیہ او رامام طحاوی﷫ نے العقیدۃالطحاویہ کے نام سے رسائل تالیف فرمائے۔ ان کے علاوہ بعض دیگر محدثین نے نہایت عمدہ او رمؤثر انداز میں کتابیں تالیف کیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیرنظر کتاب ’’اسلامی عقائد اردور ترجمہ شر ح عقیدہ طحاویہ‘‘علامہ ابو جعفر الورّاق الطحاوی﷫ کی عقیدہ کے موضوع پر معروف کتاب ’’ العقیدہ الطحاویہ ‘‘ کی شرح کا اردو ترجمہ ہے ۔ عقید ہ طحاویہ کی یہ ضخیم شرح علامہ ابن ابی العز الحنفی نےترتیب دی ۔جس میں احسن انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کےعقائد بیان کیے گئے ۔ہیں۔ کتاب مذکور کی خو بی یہ ہے کہ تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افکارونظریات کی نمائندگی کی گئی ہے یہ شرح اپنی اہمیت وافادیت کے باعث تقریبا تمام مدارس عربیہ،جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ اور دیگر سعودی عرب کی جامعات وکلیات کے نصاب میں شامل ہے۔کتاب کے آغاز میں علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کامقدمہ نہایت قیمتی نادر معلومات کا خزانہ ہے جس میں انہو ں نے احادیث کے بارے میں نادر معلومات بہم پہنچائی ہیں۔ علامہ زاہد الکوثری اور ان کے شاگرد علامہ ابو غدہ کے اعتراضات کے جس علمی تحقیقی انداز میں انہوں نے پوسٹ مارٹم کیا ہے یقیناً انہی کا حصہ ہے ۔ شرح عقیدہ طحاویہ کا یہ سلیس و آسان فہم ترجمہ معروف عالم دین مصنف ومترجم کتب کثیرہ مولانا محمد صادق خلیل ﷫ نے تقریبا تیس سال قبل شائع کر کے اپنے ادارہ ضیاء السنۃ سے شائع کیا ہے جسے مدارس کے اساتذہ وطلباء کے ہاں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور ان کےمیزان حسنات میں اضافہ فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 12
چند وضا حتیں ملاحظہ فرمائیں 19
پہلی وضاحت 19
دوسر ی وضاحت 20
امام ابو حنیفہ کے بارے میں علامہ البانی کا قول 21
تیسری وضاحت 24
علامہ البانی کی  تخریج پر ابو غدہ کی تنقید 25
علامہ البانی کی عبارات میں تناقض 27
مقدمہ 31
عقیدہ طحاویہ کے مؤلف کے حالات 36
ابن یونس کا قول 37
ذہبی کا قول ؛ 37
ابن کثیر کا قول 37
تصانیف امام طحاوی 37
وفات 38
مقدمہ 39
تخریج کا نیا انداز 39
اعتراض 40
تفصیلی جواب 40
وضاحت کے لیے ایک مثال 41
پہلا اعتراض 41
دوسرا اعتراض 42
تیسرا اعتراض 42
چوتھا اعتراض 42
پانچواں اعتراض 42
پہلے اعتراض کا جواب 43
دوسرے اعتراض کا جواب 46
دو مثالیں 49
دوسری مثال 50
پہلی صورت 52
پہلا جواب 52
ابو غدہ کا مملکت سعودیہ میں تدریسی منصب 69
خاتمہ 82
اصول دین کی معرفت 84
دو بنیادی اصول 85
تکلیف مالا یطاق درست نہیں 86
کون  لوگ گمراہ ہیں 87
صحابہ کرام اور تابعین آپ کی اتباع فرماتے رہے 89
امام ابو جعفر طحاوی ؒ 90
تابعین  ائمہ کرام کی مساعی 91
علم کلام کی مذمت میں امام ابو یوسف کا قول 92
امام شافعی کا قول 93
علماء کا فتوی 93
رسول ﷺ جامع علوم دیئے گیے تھے 94
عقیدہ طحاویہ کی شروح 94
اولا کیا واجب ہے ََ؟ 97
توحید کی اقسام 98
صفات کا  انکار 98
جہم بن صفوان کے نظریات 98
توحید  فی الربوبیت 99
فرعون اور اسکی قوم 99
اعتراض اور اس کا جواب 100
ثنویہ اور مانویہ کا نظریہ 101
عیسائیوں کا نظریہ 101
دلیل تمانع 102
ایک وضاحت 102
توحید فی الالوہیت 106
اسلام دین فطرت ہے 107
اسلام کے دین فطرت ہونے کے عقلی دلائل 108
امام ابو حنیفہ سے مروی ایک حکایت 109
توحید فی الربوبیت کا اثبات مثال کے ساتھ 112
اذا الا بتغوا کی  تشریح میں اختلاف 115
توحید کی عمومی قسمیں 115
پہلی قسم 116
دوسری قسم 116
شھد اللہ انہ لاالہ لا ھو  کی تشریح 117
شھد کے معنی کی تحقیق 117
مراتب شہادت 117
شہادت علم 117
شہادت تکلم و الخبر 118
شہادت الاعلام والفعل 118
شہادت الامر 119
شہادت حکم اور قضا کا  استعمال 121
شہادت دلائل نبوت 123
شہادت بینات حضرت ہود ّ 125
شہادت آفاق وانفس 126
سوال 127
جواب 127
توحید الخاصہ کا ذکر 129
صفات الہیہ میں اہل سنت کا مسلک 132
سوال 136
جواب 137
سوال 137
جواب 137
موجودہ قد یم ازلی یا حادث 137
الفاظ کی معانی پر دلالت 139
ایک مثال 139
اسلام اور عربی زبان کی اصطلاحات 141
رسولﷺ اور امور غیب 142
تین درجات 142
کتاب اللہ میں اثباتی صفات 145
متکلمیں کا صفات کے بارے میں بیان 145
لاالہ الااللہ کی تر کیب نحوی 148
وجود باری پر متکلمین کے دلائل اور اسلوب  قرآن 150
کیا قدیم اللہ کا نام ہے ؟ 151
قدریہ کی وجہ تسمیہ 153
اہل سنت کا تقدیر کے بارے میں مؤقف 153
ارادہ کی قسمیں 154
دونوں ارادوں میں فرق 155
کیا اللہ کا امر اس کے ارادہ کو مستلزم ہے ؟ 156
قدریہ کا استدلال 157
جواب 157
مثال 158
امام ابو حنیفہ کا قول 160
نعیم بن حماد کا قول 160
اسحاق بن راھویہ کا قول 160
اہل سنت علماء کی تصریحات 161
مقدمات کی ترکیب 162
الحی القیوم کی تشریح 165
امام مالک کا قول 168
مثال 169
کیا اللہ تعالی محل حوادث ہے ؟ 169
وجہ ثانی 186
وجہ ثالث 186
امام عبدالعزیز مکی کا بشر مریسی کےساتھ مناظرہ 187
اللہ کے علم پر عقلی دلیل 188
معتزلہ کا نظریہ 190
سوال 190
جواب 190
ایک  اشکال اور اس کا جوا ب 194
سوال 195
جواب 196
وہب بن منبہ کا قول 197
سچی نبوت اور جوٹھی نبوت میں امتیاز 200
صدق کذب کے قرائن 202
حضرت خدیجہ کا بیان 203
نجاشی کا بیان 204
ورقہ بن نوفل کابیان 204
ہرقل کا بیان 204
صدق کذب کے دلائل میں  تفاوت 207
انبیاء کے واقعات متواتر ہیں 208
رسول اکرم ﷺ کی نبوت  صادقہ کی دلیل 209
رسول اور نبی میں فرق 210
رسولوں کی بعثت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے 211
ایک اشکال اور  اس کا  جوا ب 213
محبت کے  مراتب 218
آپ کی بعثت عام تھی 220
لفظ کافۃ کی صرفی  نحوی  تحقیق 223
مسئلہ 223
معتزلہ کے شبہ کا ازالہ 225
اللہ کے متکلم ہونے پر کتاب و سنت سے دلائل 226
قرآن پاک کے مخلوق ہونے پر معتزلہ کے  دلائل 227
امام  عبدالعزیز مکی  بشر مریسی کا مناظرہ 228
قرآن پاک میں لفظ کل کا  استعمال 229
قرآن پاک کے مخلوق ہو نے پر دوسری دلیل 230
معتزلہ کا ایک اور استدلال 232
قرآن پاک اہل سنت کے نزدیک غیر مخلوق ہے 234
امام ابو حنیفہ کا قول 234
متاخرین حنفیہ کا قرآ ن پاک کےبارے  میں نظریہ اور  ان کا رد 237
قرآن کن معانی میں استعمال ہوتا ہے 239
 اعتراض 243
جواب 243
امام طحاوی  کا قول 245
کلام اور قول  سے کیا مراد ہے 245
شیخ  حافظ الدین  النسفی کا  قول 249

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like