اسلامی عقائد

اسلامی عقائد

 

مصنف : حافظ ابن احمد الحکمی

 

صفحات: 282

 

اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے اسی لیے نبی کریم ﷺ نے مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ”ا سلامی عقائد ” سعودی عرب کے معروف او رجید عالم دین فضلیۃ الشیخ حافظ بن احمد الحکمی ﷫ کی عربی کتا ب أعلام السنة المنثوره أو 200 سؤال وجواب في العقيدة الإسلامية کا ترجمہ ہے۔موصوف نے اس کتاب کو سوال وجواب کی شکل میں مدون کیا ہے اور عقائد سے متعلقہ بنیادی مسائل کو یکجا کر دیا ہے۔ اور اس میں توحید کے ان اصولوں کا بیان کیا گیا ہے جن کی تمام رسولوں نے دعوت دی تھی۔امیدہے یہ کتاب عقائد کی درستگی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔( ان شاء اللہ) اللہ تعالی ٰ اس کوشش کو شرف قبولیت سے نوازے اور مصنف ،مترجم،ناشر ین کو اجر جمیل عطا فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 2
بندوں کا پہلا فریضہ 18
اس چیز کا بیان اور بے شک وہ اللہ کی عبادت ہے 18
عبد کے معنی کے سلسلہ میں تفصیلی بحث 18
عبادت کے معنی 19
کسی عمل کے عبادت ہونے کے لیے کن چیزوں کا موجود ہونا ضروری ہے 19
اللہ تعالیٰ سے بندے کی محبت کی علامت 20
سچی عزیمت کے معنی 21
اس شریعت کی تعریف جسے اپنانے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے 22
دین اسلام کے مراتب تین ہیں 23
اسلام کے معنی 23
مطلق طور پر اسلام کے دین میں شامل ہونے کی دلیل 23
تفصیلی طور پر ارکان خمسہ کی تعریف کی دلیل 24
دین میں شہادتین کا مقام 24
شہادت لا الہ الا اللہ کی دلیل 25
اس کے معنی 26
شہادت لا الہ الا اللہ کی اجمالی   سات شرطیں 26
نماز اور زکوۃ کی دلیل 36
روزہ کی دلیل 37
کتاب وسنت سے حج کی دلیل 37
ایمان کی تعریف 40
ایمان کی کمی اور زیادتی کی دلیل 41
اللہ تعالیٰ پر ایمان کے معنی 45
توحید الوہیت 46
شرک اکبر کی تعریف 46
توحید ربوبیت کی تعریف 51
توحید اسماء وصفات 57
قرآن کریم میں اسماء حسنی کی مثالیں 59
علوفوقیت کی دلیل 76
الحاد توحید اسماء وصفات کی ضد ہے 84
فرشتوں پر ایمان کی دلیل کتاب وسنت سے 87
کتاب پر ایمان کی دلیل 89
سابقہ کتابوں میں قرآن کریم کا درجہ 94
واقفتہ کی تعریف اور ان کے حکم کا بیان 100
رسولوں پر ایمان کی دلیل 100
پہلا رسول 108
اعجاز قرآن کی دلیل 113
موت پر ایما ن لانے کی دلیلیں 118
قبروں سے دوبارہ اٹھائے جانے کی دلیلیں 125
حشر کی کیفیت جیسا کہ کتاب میں آئی ہے 132
کتاب سے صراط کی کیفیت 146
کتاب وسنت سے جنت و جہنم پر ایمان کی دلیلیں 151
سفارش پر ایمان اور کس کی طرف سے کس کے لیے 161
تقدیر ازلی کی دلیل 178
تقدیر یومی کی دلیل 185
دین میں تقدیر پر ایمان لانے کی منزلت 198
کتاب وسنت سے احسان کے دلائل 204
کفر جہل وتکذیب کی تعریف 208
کفر نفاق کی تعریف 211
کاہن کا حکم 224
علم نجوم کا حکم 227
کبیرہ کے سلسلہ میں تفصیلی قول 233
توبۃ الضوع کی تعریف 236
کفارہ کے سلسلہ میں دو حدیثوں کے مابین تطبیق 245
بدعتیں سنن کی ضد ہیں 249

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like