اسلام سائنس اور مسلمان
اسلام سائنس اور مسلمان
مصنف : ابو علی عبد الوکیل
صفحات: 355
اسلامی علوم بالخصوص قرآن و سنت کے حوالے سے تحقیق، تفسیر، تشریح ،تسہیل اورتفہیم کا کام صدیوں پر محیط ایک مستحکم اور درخشندہ تاریخ کا حامل ہے۔ ہر عہد کا اپنا ایک محاورہ اور معیار ہوتا ہے جس کے مطابق نظریات کی تفہیم و تجزیہ کیا جاتا ہے،یورپ کی نشاۃ ثانیہ کے آغاز سے ہی ’’سائنس‘‘ اپنے عہد کا محاورہ قرار پائی تھی اور گزرنے والے مہ و سال اس کے محکم ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر رہے تھے،ایسے میں درپیش صورت حال کا مسکت جواب دینے کی ضرورت محسوس کی گئی۔’’موجودہ دورمیں اسلام کے علم الکلام کی بنیاد بھی جدید تجرباتی علوم کی دریافتوں پر استوار ہونی چاہیے، اس لیے کہ ان کے نتائج قرآنی افشائے حقیقت سے ہم آہنگ ہیں،چناں چہ دین کا سائنٹیفک علم موجودہ دور کے مسلمانوں کے اعتقاد کو پختہ اور راسخ بنا دے گا۔‘‘ زیر تبصرہ کتاب’’ اسلام سائنس اور مسلمان‘‘ابو علی عبد الوکیل کی ہے۔ عصر جدید میں قرآن حکیم کی اعجازی رہنمائی کا ایک اچھوتا اور لازوال مرقع ہے۔مزید اس کتاب میں خلافت ارض کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی کی اہمیت ،اسلام اور جدید سائنس مقصد اور طریقۂ کار ،قرآن اور سائنس چند اصول و کلیات اور اجرام سماوی کا جغرافیہ اور ربوبیت کے بعض اسرار کو عیاں کیا ہے۔ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں اس کتاب کو اللہ تعالیٰ ابو علی عبد الوکیل کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
دیباچہ ۔زندہ رکھتی ہےزمانےکوحرارت تیری | 7 |
مذہب اورسائنس | 17 |
مذہب اورسائنس کاربط | 24 |
مذہب اورسائنس کاباہمی تعلق | 28 |
اسلام قرآن اورسائنس | 43 |
قرآن مجیداورسائنس | 66 |
قرآن سائنس اورسائنسی تعلیم | 75 |
صحیح سائنس علم اسلام کاہنموہوتاہے | 93 |
قرآن کاعصری تحقیقات | 100 |
اسلام عصری علوم کامخالف نہیں ہے | 112 |
سائنس شیطانی علم نہیں | 118 |
اسلامی میں سائنسی علوم کی اہمیت | 121 |
اسلامی سائنس کیوں؟ | 124 |
قرآن پاک کےساتھ جدیدسائنس کی موافقت | 155 |
جدیدسائنس قرآن کی نظرمیں | 160 |
قرآن سائنس اورعصرحاضر | 160 |
قرآن مجیداورجدیدسائنسی انکشافات | 163 |
قرآن وحدیث کےسائنسی اعجازات | 179 |
تخلیق کائنات کااسلامی تصور | 186 |
کائنات کےخاتمہ کااسلامی اورسائنسی تصور | 198 |
انسانی وجودقرآن اورجدیدسائنس | 207 |
قرآن سائنس اورتسخیرکائنات کی تعلیمات | 211 |
قرآن مجیدمین ایٹم بم کاتذکرہ | 215 |
اسلام اورماحولیاتی آلودگی | 218 |
جدید ترین اسلحہ کاحصول اوراسلام | 226 |
مسلمانوں کی تاریخ میں علم اورسائنس کی روشنی | 230 |
یورپ کی نشاۃ ثانیہ میں مسلمانوں کاحصہ | 236 |
مسلمان سائنسی علوم کےوارث | 257 |
مسلمان اورجدیدوفنوون | 262 |
فلکیات میں مسلمانوں کی تحقیقی کاوشیں | 269 |
فن تعمیرمین مسلمانوں کی خدمات | 282 |
مسلمانوں کی طبی خدمات | 292 |
میڈیکل سائنس میں مسلمانوں کاکردار | 296 |
جدیدزراعت میں مسلمانوں کےکارنامے | 301 |
مسلمانوں کی اسلحہ سازی کی تاریخ | 304 |
مسلمان سائنسدانوں کی چندایحادیں | 321 |
اسلامی دنیامیں تعلیم اورسائنس ایک فسانہ عبرت | 325 |
مسلمانوں کی سائنسی پسنماندگی کےاسباب | 331 |
مسلم نوجوانوں کےلیے جدیدعلوم کی ضرورت واہیمت | 336 |
مسلمان سائنس میں ٹیکنالوجی میں کیسےآگے بڑھ سکتےہیں | 349 |