اسلام، پیغمبرِ اسلام اور مستشرقینِ مغرب کا اندازِ فکر
مصنف : ڈاکٹر عبد القادر جیلانی
صفحات: 391
تہذیبیں گروہ انسانی کی شدید محنت اور جاں فشانی کا ثمرہ ہوتی ہیں۔ہر گروہ کو اپنی تہذیب سے فطری وابستگی ہوتی ہے۔جب تک اس کی تہذیب اسے تسکین دیتی ہے ،وہ دیگر تہذیبوں سے بے نیاز رہتا ہے۔جب کوئی بیرونی تہذیب اس پر دباؤ ڈالنے لگتی ہے تو معاشرہ اپنی تہذیب کی مدافعت کے لئے اٹھ کھڑا ہوتا ہے،اور مخالف تہذیب کو اپنی تہذیب پر اثر انداز ہونے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔یہ مدافعت اکثر حربی ٹکراؤ کی صورت اختیار کر جاتی ہے،اور اگر حربی مدافعت کی قوت باقی نہیں رہ جاتی تو غالب معاشرے کے خلاف سرد جنگ شروع ہوجاتی ہے۔تاآنکہ دونوں میں سے کسی ایک کو قطعی برتری حاصل نہ ہوجائے۔بصورت دیگر کوئی نئی تہذیب وجود میں آتی ہے جس میں متحارب معاشرے ضم ہوجاتے ہیں۔مستشرقین بھی اسلام اور پیغمبر اسلام کو اسی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اور اس کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب “اسلام ،پیغمبر اسلام اور مستشرقین مغرب کا انداز فکر”محترم ڈاکٹر عبد القادر جیلانی کا کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئے لکھا گیا مقالہ ہے،جسے محترم آصف اکبر صاحب نے مرتب کیا ہے۔مقالہ نگار نے اس میں مغرب کا پس منظر،ریاست اسلامیہ کی توسیع اور عہد وسطی کا مغرب، مغرب کا رد عمل ،مستشرقین، اورسترہویں تا انیسویں صدی عیسوی کا مشترکہ جائزہ جیسے موضوعات پر تفصیلی بحث کی ہے۔مغرب کے انداز فکر کو سمجھنے کے لئے یہ ایک مفید اور بہترین کتاب ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
ڈاکٹر سید عبد القادر جیلانی مرحو (عزم و عمل کی داستان)، از آصف اکبر | 5 |
کچھ ضروری باتیں (مرتب آصف اکبر کی طرف سے) | 15 |
پیش لفظ از ڈاکٹر سید عبد القادر جیلانی (مرحوم) | 17 |
باب اول: مغرب کا پس منظر | 23 |
رومن ایمپائر کا زوال اور طلوع مغرب | 24 |
باشندے | 44 |
چرچ | 49 |
دوہرا نظام اقتدار | 71 |
ریاست اسلامیہ کی توسیع اور عہد وسطیٰ کی مغرب | 85 |
اسلام کا عالم عیسائیت میں نفوذ اور علاقائی نقصانات | 86 |
مغرب پر مسلم فتوحات کے دو رس اثرات نفوذ اسلام کے معاشی نتائج اور معاشرتی اثرات | 108 |
اسلام کے ثقافتی اثرات | 113 |
مغرب کا رد عمل | 121 |
اسلامی اثرات کے خلاف اقدامات | 122 |
چرچ کا کردار | 139 |
نظریاتی محاذ | 150 |
انیسویں صدی عیسوی اور نظریاتی حملے | 255 |
باب چہارم: مستشرقین | 167 |
مستشرقین کی ابتداء | 168 |
عالم اسلام سے علمی استفادہ | 171 |
مستشرقین کی کاوشوں کا جائزہ | 182 |
باب پنجم: سترہویں تا انیسویں کا مشترکہ انداز | 209 |
اسلام قرآن، حدیث اور حیات طیبہ پر اعترضات | 210 |
مسخ بالعمد اور ازالۂ اعتراضات | 216 |
حیات طیبہ اور مستشرقین | 261 |
مسخ کردہ حقائق | 281 |
کردار نبوی | 319 |
باب ششم: حاصل کلام | 353 |
کتابیات | 361 |
اشاریہ | 369 |