اسلام میں اصلی اہلسنت کی پہچان

اسلام میں اصلی اہلسنت کی پہچان

 

مصنف : عبد القادر حصاروی

 

صفحات: 250

 

عوام الناس میں یہ  بات م مشہور  کہ  اہل سنت ہی  سچا مذہب ہے  ۔اور مقلدین  حنفیہ  یہ  دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم ہی اہل سنت ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس مذہب کے ماننے والوں  کی اکثریت  ہے  ۔بڑے بڑے بادشاہ ،اکابر، وزراء حکام ،علماء ،اولیاء ،خاص وعام سب اس مذہب  میں داخل ہیں اور تمام ممالک میں  یہ مذہب پھیلا ہوا ہے ۔حالانکہ یہ  نظریہ  اور دعویٰ باطل اور بالکل  لغو ہے کیونکہ مذہب اہل سنت عہدنبوی او رعہد صحابہ  سے  شروع ہوا اور اب  تک چلا آرہا ہے ۔اور حقیقت  میں اہل سنت والجماعت  وہ لوگ ہیں  جن کاطریقہ وعمل وہی  ہے  جوطریقہ رسول  اللہﷺ او رآپ ﷺکے صحابہ کرام کاتھا  ۔اس  لیے  عوام  جہلاء طبقہ جن کو  سنن نبویہ کا علم نہیں اور وہ آباء واجداد کی رسومات کے پابند ہیں  اور  مختلف رسم ورواج اور بدعات  کی دلدل میں  گھیرے ہوئے  یہ کسی عالم او رعقل مند کے نزدیک  اہل سنت نہیں ہوسکتے ۔زیر نظر کتاب  ’’اسلام  میں اصلی اہل سنت کی پہچان‘‘معروف اہل حدیث عالم دین مولانا عبد لقادر حصاری ﷫کی  کاوش  ہے  جس میں انہوں نے  سنت کی تعریف او ر سنت کی تعلیم عہد نبوی  میں ،سنت پر عمل  کرنے کی  فضلیت ، ترک سنت پر وعید  وغیرہ جیسے اہم موضوعات  کو بیان  کرتے ہوئے  یہ واضح کیا کہ  اہل سنت سے مراد  خرافات وبدعات میں گھیرے ہوئے  لوگ  نہیں  بلکہ  اہل سنت وہ ہیں  جو  تقلید اور  بدعات  وخرافات  کو چھوڑ کر  فرمان الٰہی  اور فرمان نبویﷺکی  اس  طرح  اتباع کرتے  ہیں کہ جس طرح صحابہ کرام ﷢ نے  اتباع کی ۔اللہ تعالی  ا ہل ایمان  کو  قرآن  وحدیث پر عمل پیرا ہونے کی توفیق  عطا فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اصول دعوی 1
منافقین کا دعویٰ ایمان جھوٹا 1
اعراب کا دعویٰ ایمان غلط ہوا 3
غلط دعویٰ موجب غضب الہٰی ہے 4
جھوٹے دعوی کی سزا 4
اہل سنت ہونے کا جھوٹا دعوی 5
مقلدین کا دعوی اہل سنت 6
اہل سنت کی تعریف 8
سنت پر عمل کرنے کی فضیلت 22
سنت کا خلاف بدعت 28
صحابہ کا ترک سنت پر انکار 30
رفع یدین کرنا سنت ہے 36
آمین بالجہر سنت ہے 38
نماز جنازہ میں چار تکبیر سنت ہیں 40
بیمار کے پاس کس قدر ٹھہرنا سنت ہے 44
معتکف کے لیے کیا سنت ہے 48
سنت کی اقسام اور انکا حکم 52
کسی کے قول اور مذہب کے مقابلے میں سنت نبوی ہر گز چھوڑی نہ جائیگی 65
فرمان نبوی سے کسی اور نبی کے قول کا مقابلہ 68
حضرت عثمان ﷜ نے حدیث کے مقابلے میں اپنا قول چھوڑ دیا 80
امام ابن سیرین کی مقلدین پر ناراضگی 87
اہل الرائے کون ہیں 97
اقسام فقہ 99
ایمان اور اس کی کمی بیشی کا مسئلہ 107
استواء علی العرش 124
بعد از موت اولیاء اللہ کے تصرفات کا عقیدہ 136
مولانا ابو الاعلی مودودی صاحب کا فیصلہ 148
فیصلہ نواب صدیق حسن خان 153
فرقہ بندی واحدات مذہب 157
امت محمدیہ میں یہودیت 168
فرقہ غالیہ کے عقائد مردودہ 182
حنفی مذہب کا عروج کیسے ہوا 182
مردہ لوگ اہل سنت نہیں 194
مردہ سنت عند الفساد کرنے والے اہل سنت ہیں 201
جماعت غرباء دہلویہ پر تبصرہ 201
مذہب حنفیہ پر آخری نظر 219

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like