اسلام کی امتیازی خصوصیات ( جرجیس کریمی )

اسلام کی امتیازی خصوصیات ( جرجیس کریمی )

 

مصنف : محمد جرجیس کریمی

 

صفحات: 215

 

اسلام دین فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا ہے۔دینِ اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمتِ الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔وحی کی روشنی میں عقل با بصیرت ہو جاتی ہے اور صرف دنیوی مفادات کے حصول کی بجائے آخرت کی تیاری میں مگن ہو جاتی ہے۔یہ اسلام ہی ہے جو نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی بحیثیت ان کے لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے ،بلکہ وہ تو حیوانات کے حقوق کا بھی پاسدار ہے اور چرند وپرند اور موسم کا بھی محافظ ہے۔اسلام نے زندگی مرد ،عورت ،غلام ،آزاد ،آقا ،غلام سمیت تمام کے حقوق وفرائض کا تفصیل سے تذکرہ کیاہے زیر تبصرہ کتاب’’اسلام کی امتیازی خصوصیات ‘‘مولانامحمد جرجیس کریمی صاحب کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے اسلام کی چند اہم اور نمایاں خصوصیات مطالعہ پیش کیا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں میں اسلام کی خصوصیات اور محاسن کی تلاش اور مطالعہ کا رجحان پیدا ہو اور اس پر ان کا اعتماد وایمان بحال ہو۔ تاکہ وہ اپنے دین کی حقانیت وصداقت اور ہمہ گیری کے بارے میں کسی شک وشبہ میں مبتلا نہ ہوں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
باب اول ۔۔ وحی پر مبنی دین 11
قرآن کا دعویٰ 11
وحی کے معنی 18
وحی کے طریقے 20
وحی خاص کی قسمیں 24
وحی کے مترادف الفاظ 26
وحی محمدی ﷺ کی خصوصیات 30
وحی کا نزول پیشگی توقع کے بغیر 30
نزول وحی کے وقت گرانی 31
وحی آپ ﷺ کی ذات سے الگ مستقل چیز تھی 31
وحی اور معجزہ 33
قرآن کی تاثیر 33
باب دوم ۔۔ محفوظ ماٰخذدین 35
قرآنی دعویٰ 35
یہود و نصاریٰ کی مذہبی کتب کی تحریفات 36
ہندو مت کی مذہبی کتابیں اور ان کا استناد 40
وید کا تعارف 41
پارسیوں کی مذہبی کتاب اور اس کا استناد 42
جمع و تدوین قرآن 43
جمع و تدوین قرآن ۔۔ خلافت صدیقی میں 47
جمع و تدوین قرآن ۔۔ خلافت عثمانی میں 49
سنت کی محفوظیت 51
حواشی 56
باب سوم ۔۔ مدلل ومبرہن دین 59
دلیل کے معنی اور اس کے مترادفات 59
دین کے بنیادی عقائد اور ان کے دلائل 64
عقید ہ توحید اور اس کے دلائل 65
کائنات کا وجود اپنے خالق پر دال ہے 65
توحید ربوبیت کے دلائل 71
توحید الوہیت کے دلائل 73
توحید ربوبیت دلیل الوہیت ہے 73
تخلیق 73
بادشاہت 75
نفع و ضرر 75
اللہ تعالیٰ صفات کمال سے متصف ہے 76
بطلان شرک کے دلائل 77
عقیدہ رسالت اور اس کے دلائل 80
غیب کی باتیں اور نبوت و رسالت 81
معجزات 83
نصرت و غلبہ 85
سیرت رسول ﷺ 86
اعجاز قرآن 87
عقیدہ آخرت کے دلائل 88
جزا و سزا کے دلائل 93
خلاصہ بحث 95
حواشی 96
باب چہارم ۔۔ دین فطرت 97
فطرت کے لغوی معنی 98
فطرت سے مراد 98
اسلامی تعلیمات فطرت کے عین مطابق ہیں 99
عقیدہ توحید اور فطرت 100
عقیدہ آخرت اور فطرت 101
دین میں کوئی جبر نہیں 102
عقل انسانی اور فطرت 103
عبادت کے طریقے فطرت سے مطابقت رکھتے ہیں 104
لباس اور فطرت 105
حرام اشیاء فطرت سے میل نہیں کھا تیں 107
محرمات سے نکاح فطرت سے مغایر ہے 109
صفائی ستھرائی انسان کا فطری داعیہ ہے 110
مردوں کی تدفین کا فطری طریقہ 111
عدل و انصاف اور فطرت 112
عام انسانی برادری سے تعلقات رکھنے کی اجازت ہے 114
بعض اسلامی احکام کےبارے میں اعتراضات پر ایک نظر 115
انسان بقدر طاقت احکام کا مکلف ہے 116
حواشی 117
باب پنجم ۔۔ معتدل و متوازن دین 119
اعتدال کے معنی 119
کائنات اعتدال پر قائم ہے 119
انسان کا وجود اعتدال و توازن پر مبنی ہے 121
اعتدال کا حکم 122
عقائد میں اعتدال 124
انسانی زندگی سے متعلق متوازن نقطہ نظر 127
انسانی زندگی کی اہمیت 129
انسان کی بنیادی خواہشات و جذبات میں اعتدال 130
حقوق و فرائض میں اعتدال 138
انفرادیت و اجتماعیت کے درمیان اعتدال 139
اعتدال کا عام حکم 143
حواشی 144
باب ششم ۔۔۔ مصالح اور حکمتوں پر مبنی دین 145
اسلام میں مصالح اور علماء کی آراء 145
مصالح کے فوائد 147
مصلحت کا معنیٰ  و مفہوم 149
مصلحت کی قسمیں 150
مصلحت ضروریہ 150
دین و عقیدہ کی حفاظت 151
جان کی حفاظت 152
نسل کی حفاظت 153
مال کی حفاظت 154
عقل کی حفاظت 154
مصلحت حاجیہ 156
مصلحت تحسنیہ 157
مصالح دین انھیں اقسام میں محدود نہیں ہیں 158
مصالح دین اور عقل 159
احکام پر عمل حکمتوں کے جاننے پر موقوف نہیں 160
خلاصہ بحث 161
حواشی 163
باب ہفتم ۔۔ دین سعادت 163
سعادت کے معنی 164
سعادت کے مترادف الفاظ 165
دینا کی سعادت 167
آخرت کی سعادت 169
کیا سعادت و شقاوت تقدیر  سے ہے 173
سعادت کے باعث اعمال 176
سعادت و شقاوت کی معرفت کی شاہ کلید 179
باب ہشتم ۔۔۔ مہذب دین 181
خود کشی تذلیل انسانیت ہے 182
انسانی اعضاء کو کھانا بھی تذلیل انسانیت ہے 183
سینہ کوبی بد تہذیبی ہے 184
ہدیہ کی واپسی مکروہ ہے 185
بے ستری ناپسندیدہ ہے 186
لباس کے ذریعہ جنس کی تبدیلی کی مذمت 187
استنجاء کے شائستہ طریقے 188
صفائی ستھرائی کا اعلی ٰ شعور مطلوب ہے 189
گفتگو میں بد تہذیبی کے مظاہر 190
گھروں میں داخلہ سے پہلے اجازت کی شرط 191
سرگوشی کے ناپسندیدہ پہلو 193
کھانے پینے کے بعض آداب 193
فضول گوئی کی مذمت 195
خلاصہ بحث 196
حواشی 196
باب نہم۔۔ مکمل دین 197
شعبہ ہائے زندگی 198
کتب ستہ کے تراجم ابواب پر ایک نظر 198
ابواب کا تجزیاتی مطالعہ 203
دینی مسائل پر تراجم ابواب 204
دنیوی مسائل پر تراجم ابواب 206
مسائل کی انفرادی و اجتماعی تقسیم 208
اسلامی نظام حیات کی بعض خصوصیات 209
کتا بیات 210

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like