اسلام کا نظام تعزیرات
اسلام کا نظام تعزیرات
مصنف : عبد الرحمن عبد العزیز الداؤد
صفحات: 259
عالم انسانیت آج اکیسویں صدی کا جشن منانے میں مصروف ہے جب کہ انسانیت منہ چھپائے ماری ماری پھر رہی ہے۔ روئے زمین کا کوئی خطہ اسے پناہ دینے پر آمادہ نہیں۔ ہر طرف قتل وغارت‘ فتنہ وفساد اور وجل وفریب کے طوفان پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ امن‘ چین اور سکون نام کی کوئی چیز انسانی دنیا میں نظر نہیں آ رہی۔ عقل انسانی کے تراشیدہ قوانین اور اصول حیات انسان کی اجڑی بستیوں کو آباد کرنے سے قاصر ہیں۔ بے خدا ازموں اور بے روح نظریات کے علمبردار ہمارے قصر حیات کے دکھ درد دور کرنے سے عاجز ہیں۔ امت مسلمہ جسے اللہ عزوجل نے بہترین امت کے لقب سے نوازا تاکہ وہ اسلام کے قوانین کو روئے زمین پر نافد کرکے امن وسکون کا گہوارا بنائیں وہ امت خود اندھیروں میں بھٹک رہی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب میں انہی تعزیرات اسلامیہ کو بیان کیا گیا ہےاور یہ کتاب اصلاًعربی زبان میں ہے جس کا عنوان’العقوبات فی الاسلام‘ تھا جسے طارق اکیڈمی فیصل آباد نے اردو زبان میں ٹرانسلیٹ کیا۔ ترجمہ نہایت عمدہ اور سلیس ہے۔ اس میں حدود وتعزیرات کی تعریف سے لے کر تمام تعزیزات وحدود کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے اور اسلام کے عدالتی نظام کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کی عظیم کاوش ہے۔ اس میں حوالہ جات بھی دیے گئے ہیں۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اسلام کا نظام تعزیرات ‘‘ عبد الرحمن عبد العزیز الداؤد کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف اول:محمدسرورطارق | 11 |
تقدیم :الشیخ حسین صدیق احمد | 15 |
پیش لفظ مصنف | 19 |
حدود کی تعریف تعریف کی | 23 |
تشریح تعزیر اورتادئب میں فرق | 28 |
لغوی اوراصطلاحی معنی میں مناسبت حدود اوتعزیرمیں فرق | 28 |
تعزیراورتادئب میں فرق | 28 |
اسلامی سزاؤں کی اقسام | 29 |
زنااوراس کی تعریف | 29 |
حکم زنااوراس کی دلیل | 29 |
سزائے زناکےمختلف مراحل | 31 |
زناکی سزاکسےدی جائے | 33 |
سزائے زنا | 34 |
شادی شدہ کی سزا | 35 |
دلائل کی مناقشہ | 43 |
شادی شدہ کورجم کےساتھ کوڑے مارےجائیں | 45 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 48 |
کنوارے کےسزا | 51 |
متفق علیہ سزا | 51 |
مختلف فیہ سزا | 52 |
جلاوطنی کی کیفیت | 61 |
دلائل کامناقشہ اوترجیحی قول | 62 |
جلاوطنی کی مسافت | 63 |
عورت کی جلاوطنی کی کیفیت | 65 |
سزاکی تنفیذکی کیفیت | 70 |
کوڑوں کی سزاکی تنفیذ | 70 |
غلام اورلونڈی کی سزائے زنا | 71 |
شادی شدہ غلام اورلونڈی کی سزا | 71 |
غیرشادی شدہ غلام اورلونڈی کی سزا | 73 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 76 |
کیاغلام اورلونڈی کوشہربدرکیاجائے | 78 |
غلام پرکون حدلگائے | 84 |
ہم جنسی کاحکم اوارس کےمرتکب کی سزا | 86 |
ہم جنسی کی تعریف | 86 |
اس کاحکم اوردلیل | 86 |
ہم جنسی کی سزا | 87 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 90 |
چوپاؤں سےوطی کاحکم اورسزا | 93 |
چوپاؤں سےوطی کی سزا | 93 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 94 |
جس جانور سےوطی کی جائے | 94 |
چپٹی کاحکم اوارس کےمرتکب کی سزا | 100 |
چپٹی کھیلنے کی تعریف | 100 |
اس کاحکم اوردلیل | 100 |
استمناد کاحکم | 102 |
استمنادرکی تعریف | 102 |
سزائے قذف | 105 |
تعریف قذف | 105 |
اس کاحکم اوردلیل | 105 |
قاذف اورمقذوف کی شروط | 106 |
سزاکوواجب کرنےوالی تہمت | 108 |
سزائے تہمت کےقیام کی شروط | 111 |
تہمت تراشی کی سزا | 111 |
تہمت تراش کی توبہ پر قبول شہادت | 112 |
تہمت تراشنےپر غلام اورلونڈی کی سزا | 114 |
فصل | 118 |
جماعت پر تہمت تراشی کاحکم | 118 |
شراب نوشی کی سزا | 122 |
خمرکی تعریف | 122 |
حکم اوراس کی دلیل | 122 |
شراب نوش کی سزا | 123 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 126 |
شراب پینےکی سزاکی مقدار | 128 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 130 |
شرابی کےباربارپینےکاحکم | 134 |
غلام اورلونڈی کی سزا | 137 |
نشہ آور اشیاء | 137 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 141 |
شرابی کوحدکب لگائی جائے | 144 |
حدودمیں بدل کاحکم | 145 |
سرقہ کی سزا | 148 |
سرقہ کی تعریف | 148 |
سرقہ کی اقسام | 148 |
محل قطع | 154 |
ہاتھ قطع کرنےکی جگہ | 155 |
جب دایاں ہاتھ بیکار ہو | 157 |
جب دایاں ہاتھ بیکار نہ ہو | 158 |
دایاں ہاتھ کٹنےکےبعد چوری | 158 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 160 |
پاؤں قطع کرنےکی جگہ | 161 |
جب ہاتھ پاؤں کٹاآدمی چوری کرے | 162 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 165 |
سزائے قطع کی کیفیت تنفیذ | 167 |
مال مسروقہ کےبدل کاحکم | 168 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 169 |
مستعاردی ہوئی چیزکےانکارکی سزا | 171 |
قول اول | 171 |
قول دوم | 172 |
قول سوم | 173 |
دلائ دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 174 |
ڈاکوؤں کی سزا | 177 |
محاربین کی تعریف | 177 |
ان کےحکم کی اصل | 177 |
محاربت کی شروط | 178 |
ڈاکوؤں کی سزا | 178 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 182 |
ڈاکوؤں کی مختلف حالتیں | 184 |
کیفیت صلب اوروقت | 185 |
صلب کی مدت | 186 |
جلاوطنی کامفہوم | 188 |
طلاوطنی کی مدت | 190 |
باغیوں کےمتعلق احکام | 192 |
بغاوت کی تعریف | 192 |
اصطلاحی تعریف | 192 |
مالکیوں کےنزدیک | 192 |
احناف کےنزدیک | 192 |
شافعیہ کےنزدیک | 192 |
حنابلہ کی نزدیک | 193 |
باغیوں کی اقسام | 194 |
اسلام میں باغیوں کاحکم | 195 |
باغیوں کےجنگ سےرجوع کرنےکاحکم | 200 |
خوارج پرایک تاریخی نظر | 201 |
خوارج کاحکم | 205 |
مرتدکی سزا | 207 |
مرتدکی تعریف | 207 |
شرعی تعریف | 207 |
سزائے ارتداوراس کی دلیل | 207 |
ارتدادکس چیزسےہوتاہے | 208 |
اخروی سزا | 209 |
دنیوی سزا | 209 |
دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 211 |
توبہ کامطالبہ | 213 |
توبہ کےمطالبے کی مدت | 216 |
کن لوگوں سےتوبہ کامطالبہ نہ کیاجائے | 218 |
ضمنی سزا | 218 |
مصادرمالی | 218 |
تارک نمازکاحکم | 220 |
د دلائل کامناقشہ اورترجیحی قول | 223 |
رمضان کےروزے توڑنےوالےکی سزا | 225 |
مردارارخنزیرکھانےکی سزا | 226 |
سحرکی سزا | 229 |
سحرکی تعریف | 229 |
ساحرکی سزا | 229 |
ساحرسےتوبہ کامطالبہ | 232 |
سزائے قصاص | 234 |
قصاص | 234 |
ظلم کی اقسام | 234 |
قصاص کی قسمیں | 239 |
اسلامی قوانین امن وسلامتی کاپیغام | 241 |