اسلام کا نظام معیشت شیئرز اور کمپنی
اسلام کا نظام معیشت شیئرز اور کمپنی
مصنف : قاضی مجاہد الاسلام قاسمی
صفحات: 691
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،جس میں معاشرت ومعیشت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے حوالے سے مکمل راہنمائی موجود ہے۔ اسلام کا نظریہ معیشت فطرت سے ہم آہنگ اور تمام معاشی مشکلات کا واحد حل ہے، اس لئے کہ یہ نظام نہ تجربات کا مرہون منت ہے اور نہ اقتصادی ماہرین کی ذہنی کاوش کا نتیجہ،بلکہ یہ معاشی نظام پروردگار نے تجویز کیا اور پیغمبر اسلام نے پیش کیا، اس لئے یہ نظام ہی وہ واحد نظام معیشت ہے جو اگر تمام عالم پر چھا جائے تو دنیا میں صرف معاشی سکون ہی سکون ہو، اس لئے کہ یہ مالک حقیقی نے بنایا ہے وہ ہم سب کا رب ہے، لہٰذا اس کی ربوبیت کا سایہ بھی سب پر یکساں ہے، اس میں اجتماعی مفاد ہی ملحوظ ہے، شخصی یا گروہی مفاد کا شائبہ تک نہیں۔ اسلامی نقطہ نظر سے حقیقی مالک صرف اللہ ہے، ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز اور بڑی سے بڑی چیز اس کی ملکیت میں داخل ہے، چنانچہ اُس نے مال کی نسبت اپنی ذات کی طرف دیتے ہوئے فرمایا:”خدا کے مال میں سے جو اُس نے تمہیں دیا ہے، اُن کو بھی دو“۔ زیر تبصرہ کتاب” اسلام کا نظام معیشت، شیئرز اور کمپنی “محترم مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب کی مرتب کردہ ہے، جسےایفا پبلیکیشنز، نئی دہلی نے شائع کیا ہے۔اس کتاب میں اسلامک فقہ اکیڈمی کے نویں فقہی سیمینار منعقدہ11 تا 14 اکتوبر1996ء میں پیش کئے گئے علمی، فقہی اور تحقیقی مقالات ومناقشات کے مجموعے کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ایفا پبلیکیشنز والوں کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
ابتدا ئیہ | 9 |
مقدمہ | 13 |
پہلا حصہ : شیئر ز | |
اکیڈمی کا فیصلہ | 27 |
سو ا لنا | 30 |
تلخیص مقا لات | 35 |
عرض مسئلہ | |
مولنا عبد القیوم پا لنپوری | 55 |
مولنا قاضی عبد الجلیل قا سمی | 64 |
مولنا اختر امام عادل | 69 |
مولنا عتیق احمد بستوی | 86 |
تمہیدی مقالات | |
شئیرز کی خریدو فرو خت | 187 |
شئیرز کی شرعی حیثیت | 194 |
حصص کے مختلف مسا ئل کا حکم | 199 |
کمپنی اور شئیرز سےمتعلق نئے مسائل اور حل | 201 |
شئیرز یا حصص | 223 |
شئیرز ۔فقہ اسلامی کی رو شنی میں | 226 |
حصص کی شر عی حیثیت | 236 |
فقہ اسلامی میں شئیرز کی شرعی حیثیت | 241 |
شئیرز کے چند حل طلب مسائل | 246 |
شئیرز کے چند مسا ئل اور ان کا حکم | 253 |
حصص کی خریدو فرو خت اور اس کے احکام | 260 |
شئیرز | 272 |
شئیرز کے شر عی احکام | 305 |
حصص کمپنی کے شر عی احکام | 309 |
شئیرز سے متعلق مسائل | 323 |
شئیرز ۔ شر یعت کی نظر میں | 326 |
مسائل حصص پر ایک نظر | 334 |
حصص | 336 |
شئیرز کی خریدو فرو خت ۔ ایک عملی جائزہ | 340 |
حصص فقہ کی رو شنی میں | 348 |
حصص کے مختلف مسا ئل کا حکم | 351 |
حصص کے شر عی احکام | 354 |
شئیرز کی خریدو فرو خت ۔ شر عی حکم | 358 |
شئیرز فقہی تنا ظر میں | 366 |
شر عی اعتبا ر سے شئیرز شئرز کی حیثیت | 371 |
شئیرز ۔ مقاصد شریعت کے دا ئرہ میں | 376 |
کمپنی کے شئیرز اور ان کا شرعی حکم | 379 |
شئیرز کے احکام | 385 |
شئیرز کا شر عی حکم | 391 |
حصص سے متعلق شر عی نقطہ نظر | 395 |
شئیرز کے چند مسا ئل | 399 |
کمپنی میں سرما یہ کاری اور شئیرز ۔ احکام و مسا ئل | 402 |
دوسر ا حصہ : کمپنی و حصص کمپنی | |
سوانامہ | 469 |
کمپنی کے حصص میں سر مایہ کاری ۔ تعا ر ف طریقہ کار | 472 |
کمپنی کے حصص سے متعلق جوابات | |
مفتی نظام الدین | 494 |
مو لنا شمس پیر زادہ | 499 |
مولنا محمد بر ہان الدین سنبھلی | 500 |
مفتی حبیب الرحمن خیر آبادی | 501 |
مفتی محمد عبید اللہ اسعدی | 503 |
مفتی جمیل احمد نذیری | 504 |
مفتی محمد اسما عیل بھد کو دوری صا حب | 510 |
کمپنی سے متعلق جو ابات کی تلخیص | 515 |
کمپنی کے کارو بار سے متعلق چند مزید سو لات | |
کمپنی کے کا رو بار سے متعلق جو ا بات | 525 |
مولنا محمد شیر خان رضوی | 525 |
ڈاکٹر قدرت اللہ با قوی | 526 |
مو لنا شمس پیر زادہ | 527 |
مو لنا محمد شعیب اللہ مفتا ہی | 530 |
مفتی محبو ب علی و جہی | 537 |
منا قشہ | 543 |
تجا و یز: | |
اسلامی ما لیاتی ادارہ اور کمپنیز کے شئیرز | 653 |
تیسرا حصہ : مرابحہ سے متعلق ایک سوال | |
مفتی نظام الدین | 658 |
مو لنا شمس پیر زادہ | 658 |
مو لنا محفوظ الرحمن | 658 |
مو لنا محمدبر ہان الدین سنبھلی | 658 |
مفتی جمیل احمد نذیر ی | 659 |
چند فقہی معا شی اصطلا حات | 661 |
انگریزی اصطلاحات شئیرز و کمپنی | 675 |