اسلام کا نظام اخلاق وادب

اسلام کا نظام اخلاق وادب

 

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

صفحات: 317

 

اسلام ادب وآداب اور اخلاق و حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے اس سلسلہ میں نبی کریمﷺ کی زندگی اچھے اخلاق کا سب سے بڑا نمونہ نظر آتی ہے۔ بڑوں کےساتھ عزت سے پیش آنا چھوٹوں کے ساتھ مشفقانہ برتاؤ آپﷺکی زندگی کا خاصہ تھا۔ اللہ تعالیٰ کو ہر انسان سے اس قسم کا رویہ مطلوب ہے۔ ابوحمزہ عبدالخالق مستقل مزاجی کے ساتھ بہت سے موضوعات پر تحقیقی کام سامنے لا رہے ہیں۔ ’اسلام کا نظام اخلاق وادب‘ کے نام سے بھی موصوف کا اہم علمی کام سامنےآیاہے۔ کتاب کو انھوں نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے حصے میں آداب پر عمومی گفتگو کی گئی ہے دوسرا حصہ اچھے اخلاق پر مشتمل ہے جس میں تزکیہ نفس، شرم و حیا، پردہ پوشی اور سچ بولنا جیسے موضوعات شامل ہیں جبکہ تیسرا حصہ برے اخلاق کے عنوان سے ہے جس میں غیبت، چغلی، حسد، بغض اور بدگمانی جیسے موضاعت شامل اشاعت ہیں۔ کوئی بھی بات بلا حوالہ نقل نہیں کی گئی۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 9
آداب
باب1۔اللہ تعالیٰ کا ادب 21
باب2۔رسول اللہ ﷺ کا ادب 42
باب3۔قرآن مجید کا ادب 55
باب4۔علم سیکھنے اور سکھانے کے آداب 59
باب5۔رشتہ داری کے آداب 68
باب6۔دوستوں ودیگر انسانوں کے ساتھ تعلقات کے آداب 96
باب7۔مجلس وگفتگو کے آداب 111
باب8۔کھانے کے آداب 126
اچھے اخلاق
تزکیہ نفس 135
نیکیوں کی طرف جلدی کرنا 139
نیک لوگوں کی صحبت 144
مسکراتے ہوئے دیکھنا ، بولنا اور ملنا 148
شرم وحیاء 152
مصیبت زدہ سے اظہار ہمدردی 155
یتیم کے سرپر ہاتھ رکھنا 158
مسلمانوں کی عزت کی حفاظت 162
دعوت قبول کرنا 177
وعدہ پورا کرنا 190
زبان کی حفاظت 203
صبر کرنا 217
عدل وانصاف کرنا 227
برے اخلاق
غیبت وچغلی کرنا 239
راز افشاء کرنا 243
جھوٹ بولنا 245
گالی گلوچ کرنا 251
بہتان تہمت لگانا 257
عیب تلاش کرنا 275
بےحیائی 282
فضول خرچی 307
میوزک سننا 311
خواہش نفس کی پیروی 316

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like