اسلام کا نظام حقوق وفرائض

اسلام کا نظام حقوق وفرائض

 

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

 

صفحات: 287

 

دین اسلام کا عطا کردہ نظام حقوق فلسفہ و حکمت سے بھرپور ہے۔ یہی نظام، عدل و انصاف کا حامل ہے جو معاشرے کو حقیقی امن و آشتی کا گہوارہ بناتے ہوئے ایک فلاحی مملکت کی حقیقی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ اسی کے پیش نظر ضرورت تھی کہ محمد رسول اللہﷺ کے نظام حقوق و فرائض کو موضوع تحریر بنایا جائے جو درحقیقت انسانی حقوق کا بے مثال عالمی چارٹر ہے اور جسے سب سے پہلا منشور انسانی حقوق ہونے کا شرف حاصل ہے۔ زیر نظر کتاب ’اسلام کا نظام حقوق و فرائض‘ میں ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی اور حافظ حامد محمود الخضری نے اسی موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔ کتاب 28 ابواب اور 288 صفحات پر مشتمل ہے جن میں سے کچھ ابواب محض ایک یا دو صفحات پر بھی محیط ہیں۔ ان ابواب میں اللہ تعالیٰ کے حقوق، نبی کریمﷺ کے حقوق، قرآن کریم، صحابہ کرام، اہل علم، والدین ، اولاد اور دیگر لوگوں کے حقوق پر مشتمل ہے۔ ایک اہم باب دنیا کا پہلا دستوری عہد و پیمان میثاق مدینہ کے عنوان سے ہے جو اہم اور لائق مطالعہ ہے۔ آخری باب انسانی حقوق کا عالمی چارٹر خطبہ حجۃ الوداع کے موضوع پر ہے، جو چھ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس باب کی اہمیت کے پیش نظر اس کی مزید شرح و وضاحت کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 13
مقدمہ 20
اللہ تعالیٰ کے حقوق 32
صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا 32
صرف اللہ تعالیٰ کا مدد مانگنا 35
اللہ تعالیٰ سے امید رکھنا 43
اللہ تعالیٰ سے حیا کرنا 45
شیطان کی عبادت نہ کرنا 48
نماز کی پابندی کرنا 49
زکوۃ ادا کرنا 51
رمضان کے روزے رکھنا 53
شرک سے بچنا 86
اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرنا 64
نبی کریم ﷺ کے حقوق 67
رسول اللہ ﷺ پر ایمان 67
اطاعت رسول ﷺ 76
اتباع رسول ﷺ 79
رسول اللہ ﷺ سے محبت 100
بارگاہ رسالت میں قربت کی راہ 109
درود نہ پڑھنے پر وعید 112
دین اسلام کے حقوق 115
نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا 115
دین اسلام پر حسب استطاعت عمل کرنا 116
قرآن حکیم کے حقوق 119
آداب تلاوت 125
صحابہ کرام ؓ کے حقوق 136
اہل علم کے حقوق 143
مسلمانوں کے حقوق 146
والدین کے حقوق 159
اولاد کے حقوق 170
حقوق زوجین 178
مساجد کے حقوق 193
بندے کے اللہ پر حقوق 195
ہمسایوں کے حقوق 197
قریبی رشتہ داروں کے حقوق 203
بہن بھائیوں کےحقوق 216
یتیموں کے حقوق 216
محتاجوں ،غربا اور مسکینوں کے حقوق 220
عمر رسیدہ لوگوں کےحقوق 222
معذوروں کے حقوق 228
حکمرانوں اور رعایا کے حقوق 232
خدام اور مزدوروں کے حقوق 233
مہمانوں کے حقوق 236
مسافروں کے حقوق 241
جان اور مال کےحقوق 243
اسلام میں اقلیتوں کے حقوق 255
جانوروں کے حقوق 272
دنیا کا پہلا دستوری عہد وپیمان میثاق مدینہ 275
انسانی حقوق کا عالمی چارٹر 282

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like