اسلام کا انتظامی قانون
اسلام کا انتظامی قانون
مصنف : ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی
صفحات: 491
قرآنِ حکیم میں انتظامی امور کے لیے تدبیر کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے جیسے سورۃ ’’ الرعد‘‘ اور سورۃ ’’ یونس‘‘ اور ’’ السجدۃ‘‘ میں ’’ یدبر الامر‘‘ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں ۔ انتظامی اداروں کےاختیارات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے انتظامی یا قانون ادارت کی بڑی اہمیت ہے ۔کیونکہ اس طرح عوام الناس کےحقوق کی بھی بطرز احسن پاسبانی ہوجاتی ہے۔ یہ عظمت اورخصوصیت دینِ اسلام کو ہی حاصل کہ شروع اسلام سے ہی انتظامی قوانین واضح کردئیے گئے تھے۔نبی اکرم ﷺ نےولایت مظالم جیسےادارے کا سنگ بیناد رکھا۔ اس لحاظ سےحضور اکرم دنیا کےپہلے محتسب ہیں ۔لہذااہل مغرب کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ احتساب کا نظام سویڈن میں 1809ء میں پہلی دفعہ قائم کیا گیا ۔نبی کریم ﷺ نےایسے انتظامی قوانین مقرر فرمائے کہ جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی حتی کہ ماضی قریب کے ترقی یافتہ ممالک امریکہ اور انگلینڈ میں 19ویں صدی کے اواخر تک نظام ادارت یا قانون ادارت کا تصور مکمل طورپر نہیں تھا۔ زیر نظر کتا ب’’ اسلام کا انتظامی قانون ‘‘ جناب ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی کی اہم تصنیف ہے ۔ ڈاکٹر صاحب کا اسلوب بیان نہائیت سادہ اور دلنشین ہے۔ مواد کی فراہمی میں بساط بھر تحقیق وتفتیش سے کام لے کر ایک مبسوط کتاب مرتب کی ہےفاضل مصنف نے کتاب کے شروع میں اسلامی قانون کا خاکہ پیش کیا ہے ۔ اسلامی دستور کے خدوخال اور نظام شوریٰ پر بھی باب دوم میں بحث کی گئی ہے ۔اسلامی انتظامی قانون کے مطابق عورت سربراہ مملکت نہیں بن سکتی فاضل مصنف نےاس موضوع پر بھی بحث کی ہے۔ اور مختلف انتظامی اداروں مثلاً خلافت اور نظام احتساب پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔اس کتاب میں بیان کئے گئے اصول قرآن وحدیث سے ماخوذ ہیں۔اسلامی تاریخ کا کوئی بھی قابل ذکر پہلو نظر انداز نہیں کیا گیا ہے۔مصنف نے اس کتاب میں علمائے سلف ومعاصرین کےاقوال کےعلاوہ مستشرقین کی آراء بھی نقل کی ہیں۔یہ کتاب اپنی افادیت کےپیش نظر اس لائق ہے کہ اس کے کچھ ابواب تعلیمی اداروں میں بطور نصاب پڑھائے جائیں۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو شرف قبول یت سے نوازے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
تقدیم | 11 |
پیش لفظ | 12 |
تاثرات | 14 |
باب نمبر1:باب نمبر1:اسلام کا انتظامی قانون :اجمالی تعارف | 17 |
نبی اکرمﷺ کے دورمیں انتظام وانصرام | 44 |
نبی اکرمﷺ کا انتظام سلطنت اور پاکستانی معاشرے کےلیے رہنمائی | 46 |
نبی اکرمﷺ کے انتظام وانصرام پر مستشرقین اور علماء کا تبصرہ | 49 |
خلافت راشدہ میں انتظام وانصرام | 61 |
خلافت راشدہ کا انتظام سلطنت اورپاکستانی معاشرے کےلیے رہنمائی | 65 |
خلافت راشدہ پر مستشرقین اور علماء کا تبصرہ | 67 |
باب نمبر2:مختلف انتظامی ادارے:خلافت اور نظام احتساب وغیرہ | 73 |
خلافت | 73 |
عدالت مظالم کی اہمیت | 75 |
کوتوال کامحکمہ | 78 |
عامل السوق | 79 |
اسلام میں احتساب کاتصور | 79 |
احتساب ۔عرفی | 81 |
احتساب ۔شرعی | 81 |
محتسب کا ادارہ تاریخ کے آئینے میں | 84 |
سربراہ مملکت اور احتساب | 85 |
احتساب کاعمل پاکستان میں | 91 |
باب نمبر3:اسلامی دستورکے خدوخال | 114 |
اسلامی ریاست کا آئین | 115 |
سربراہ مملکت کی جوابدھی | 120 |
خلیفہ کا انتخاب | 121 |
عہدنبویﷺ کی خصوصیات اور اجتہادات | 125 |
عورت بطورسربراہ مملکت | 129 |
حدیث کامفہوم | 130 |
باب نمبر4:عدلیہ(نظام قضاء) | 132 |
عدل کی اہمیت | 132 |
علماء کابورڈ | 138 |
ایک علاقہ میں متعدد قاضیوں کا تقرر | 140 |
اسلامی عدل گستری (مراسلہ حضرت عمرؓ) | 141 |
حضرت ابوموسی اشعری کےنام حضرت عمرؓ کےخطوط | 144 |
حضرت معاویہ ؓکےنام حضرت عمرؓ کاخط | 147 |
حضرت ابوعبیدہ ؓ کےنام حضرت عمرؓ کاخط | 150 |
قاضی شریحؓ کےنام حضرت عمرؓ کاخط | 150 |
قاضی کاتقرر | 150 |
قاضی کی صفات | 151 |
قاضی کے اوصاف | 152 |
خاتون بطورقاضی | 152 |
قاضی کی معزولی | 152 |
مشیران عدالت | 153 |
عدالت میں علماء کی موجودگی | 154 |
دوران سماعت قاضی کےلےی ہدایات | 154 |
مفتی | 160 |
مخاصمانہ عدالتی کاروائی | 163 |
حکم کا ادارہ | 164 |
انسانی حریت کاتصور | 168 |
باب نمبر5:اسلام میں انتظامیہ (بیورہ کریسی)کاکردار | 170 |
بیورہ کریسی کیاہے؟ | 170 |
اولی الامرکون ہیں؟ | 170 |
حضوراکرمﷺ کےدورمیں انتظامیہ | 174 |
سرکاری افسران کی صفات | 183 |
سرکاری ملازمین کےلیے نبی اکرمﷺ کے فرامین کامجموعہ کتاب الصدقۃ | 184 |
کیاہتھیار ڈالے جاسکتےہیں (اسلامی نقطہ نظر؟) | 186 |
غیرہ قانونی حکم میں اطاعت نہیں | 189 |
حضرت ابوبکرؓ کےدومبارکہ میں حکام کی نگرانی | 192 |
حضرت عمرؓ اوراحتساب | 193 |
حضرت علیؓ کےدورمبارکہ مین احتساب | 200 |
حضرت عثمانؓ کےدورمبارکہ میں حکام کی نگرانی | 201 |
پاکستان میں بیورہ کریسی(ڈپٹی کمشزکاادارہ ایک تجزریہ) | 203 |
باب نمبر6:اسلام کا بلدیاتی نظام | 216 |
اسلام میں بلدیاتی نظام کاتصور | 217 |
بلدیاتی مالیات | 218 |
مختلف محکمہ جات | 218 |
میئرکاعہدہ | 220 |
دیوان الشوریٰ | 221 |
اسلامی نظام بلدیات میں فرائض کاخلاصہ | 222 |
آئین اکبری میں کوقوال کےفرائض | 223 |
صاحب الشرط | 224 |
بلدیاتی ملازمین کےحقوق وفرائض اسلامی ضابطہ اخلاق | 224 |
پاکستان کے بلدیاتی نظام کی اصلاح چند تجاویز | 226 |
باب نمبر7:اسلام میں فوج کا ادارہ | 229 |
جہاد کا نظریہ | 229 |
داخلی جہاد | 230 |
فکری جہاد | 231 |
مسلح جہاد | 231 |