اسلام اور شجرکاری

اسلام اور شجرکاری

 

مصنف : محمد طفیل احمد مصباحی

 

صفحات: 228

 

اسلام نے  جن چیزوں کا تاکیدی حکم دیا ان میں ایک ’’شجری کاری ‘‘ بھی ہے  انسانیت کی فلاح وبہبود اور کائنات ِ ارضی کے حسن وجمال کو باقی رکھنے کےلیے آپ ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے یہ ارشاد فر ماکر ’’جو مسلمان دَرخت لگائے یا فَصل بوئے پھر اس میں سے جو پرندہ یا اِنسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کی طرف سے صَدَقہ شُمار ہوگا۔‘‘ (صحیح البخاری:2320)  بہت پہلے  ہمیں شجر کاری کی ضرورت واہمیت سے آگاہ کردیا تھا ۔ زیرنظر کتاب’’اسلام اور شجر کاری‘‘ محمد طفیل احمد مصباحی صاحب کی تصنیف ہےفاضل مصنف نے اس کتاب میں  شجرکاری کے دینی، سماجی،طبی اور سائنسی فوائد پر تفصیلی بحث کر کے امت مسلمہ کو شریعت کے لطائف وکوائف ، شجر کاری کی ضرورت واہمیت اور اس کی ہمہ گیر افادیت سے روشناس کرایا ہے  صاحب کتاب نے عصر حاضر کے متقاضیات کو سامنے رکھتے ہوئے معیاری اندازِ بیان اور عمدہ اسلوب کو اختیار کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
زندگی کا مقصد اور عبادت کا مفہوم 35
طرق معاش اصناف معاش اور ذرائع معاش 40
علم الفلاحت یا علم زراعت کی تعریف 44
اشجار اور پودے قدرت کے انمول تحائف 47
شجرکاری کیا ہے 50
اشجار سے متعلق اہل عرب کی کہاوتیں 52
دنیا کے سات مقدس خیال کیے جانے والے پودے 58
قرآن میں درختوں اور پودوں کا تذکرہ 62
قرآن وحدیث میں مشہور درختوں کا ذکر 70
درخت اور پیڑ پودے لگانے کا حکم و فضیلت 89
غیرآباد زمین کو آباد کرنے کا حکم 92
بخاری و مسلم کی حدیث کی توضیح و تشریح 102
شجرکاری سے متعلق مسند امام احمد بن حنبل کی روایت 107
جامع الصغیر اور مجمع الزوائد کی مختلف روایات 109
مندرجہ بالا احادیث سے مستنبط احکام و فوائد 112
شجرکاری کے سماجی اور معاشرتی فائدے 116
شجرکاری اور پودوں کے سائنسی فوائد 121
درختوں اور پودوں کے طبی فوائد 123
زیتون کا درخت 129
روغن زیتون کے حیرت انگیز فوائد 132
ایلوویرا کے طبی فائدے 136
شجرکاری کے اقتصادی فوائد 142
شجرکاری ایک صدقہ جاریہ 145
فضائل صدقات 149
صدقہ جاریہ کا مفہوم 155
اسلام میں زراعت اور کاشتکاری کا حکم 161
شجرکاری کے دنیاوی مصالح اور دینی منافع 170
شجرکاری اور ماحولیاتی آلودگیوں کا تحفظ 186
ماحولیاتی آلودگیاں اور ہماری ذمہ داریاں 191
شجرکاری کی عالمی مہم 201
درختوں اور پودوں کی حفاظت سے متعلق ہماری ذمہ داریاں 203
اسلام میں درخت اور پودے کاٹنے کی ممانعت 210
کھجور کی ترشاخ سے عذاب میں تخفیف 215
پھل دار درخت کے نیچے پیشاب کرنے کی ممانعت 216
مسلم حکومتوں میں درخت پودے اور باغات لگانے کا اہتمام 218

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like