اسلام اور سیکولرزم
مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی
صفحات: 261
ایک آزاد ملک میں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہو اور انہیں سیاسی اقتدار بھی حاصل ہو،وہاں اسلام کا دائرہ کار کیا ہونا چاہئے؟وہ مسلمانوں کی فقط انفرادی زندگی ہی سے متعلق رہے یا ریاستی امور میں بھی اس کی بالا دستی کو تسلیم کیا جائے؟یہ مسئلہ ان فکری مسائل میں سر فہرست رہا ہے جو بیسویں صدی کے دوران پوری اسلامی دنیا میں زیر بحث رہے۔ مصر کو اس اعتبار سے مسلم دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہے کہ یہاں ان بنیادی فکری مسائل پر بھرپور بحث ہوتی رہی ہے،اور انہی مسائل میں اسلام اور ریاست کے باہمی تعلق کا مسئلہ بھی موجود ہے۔اس صدی کی تیسری دہائی میں علی عبد الرزاق کی “الاسلام واصول الحکم”نامی کتاب سامنے آئی۔ جس میں انہوں نے یہ موقف اختیار کیا حکومت اور اس سے متعلقہ مسائل اسلام کے دائرہ کار کا حصہ نہیں ہیں۔اس کتاب کی اشاعت پر مصر کے دینی حلقوں میں شدید رد عمل پیدا ہوا اور اس موقف کی بڑے جوش وخروش سے تردید کی گئی۔الغرض بیسویں صدی میں دونوں نکتہ نظر کی متعدد کتب چھپ کر سامنے آئیں۔چند سال قبل مصر کے بائیں بازو کے ایک وقیع مفکر اور صاحب قلم جناب احمد فواد زکریا نے اپنی تحریروں سے خالص سیکولر نقطہ کی شدت سے وکالت کی ۔اس بار اسلامی نقطہ نظر کی وضاحت کے لئے عالم عرب کے نامور صاحب علم محترم ڈاکٹر یوسف القرضاوی صاحب سامنے آئے، اور زیر تبصرہ کتاب “اسلام اور سیکولرزم ایک موازنہ” تصنیف فرما کر سیکولرزم کے تصور کی نفی کی اور اسلام کے نظام حکومت کے خدوخال کو واضح کیا۔کتاب اصلا عربی میں لکھی گئی ہے جس کا اردو ترجمہ محترم ساجد الرحمن صدیقی صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی آپ کی اس محنت کو قبول فرمائے اور دنیا میں اسلامی نظام حکومت کا نفاذ فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف آغاز | 1 |
مقدمہ | 5 |
بامقصد گفتگو | 15 |
موقف کا تعین | 16 |
مفہوم کا تعین | 28 |
سیکولرزم کا مفہوم | 49 |
علمائیت: مغرب اور مشرق میں | 52 |
سیکولرزم کا پس منظر | 54 |
اسلامی دنیا میں سیکولرزم کا ناکامی | 65 |
علمائیت اور علمیت | 65 |
سیکولرزم اور الحاد | 76 |
معیارات کا تعین | 79 |
سیکولرزم اور مذہب | 84 |
سیکولرزم اور دستور | 87 |
سیکولرزم قوم کا منشاء | 89 |
سیکولرزم اور قومی مفاد | 97 |
سیکولرزم: ایک بیرونی نظریہ | 103 |
اختلافی امور کا تعین | 105 |
اسلام اور سیکولرزم | 107 |
سیکولرزم اور عقیدہ | 110 |
سیکولرزم اور عبادت | 120 |
سیکولرزم اور اخلاق | 122 |
سیکولرزم اور شریعت | 125 |
سیکولرزم اور نفاذ شریعت | 128 |
شریعت کی ہمہ گیر موزونیت | 152 |
شریعت کا نفاذ | 173 |
شریعت اور انسانی تجربات | 179 |
دور حاضر میں اسلامی کے تجربات | 192 |
شبہات کا ازالہ | 200 |
مصریت، عربیت اور اسلامیت | 205 |
سیکولرزم کی حامی دین دار | 211 |
اسلامی بیداری: حقائق اور اوہام | 214 |
اسلامی بیداری، استعمار اور صہونیت | 222 |
خاتمہ | 238 |
حواشی اور حوالہ جات | 240 |
اشاریہ | 244 |