اسلام اور موسیقی – شبہات و مغالطات کا ازالہ

اسلام اور موسیقی – شبہات و مغالطات کا ازالہ

 

مصنف : ارشاد الحق اثری

 

صفحات: 136

 

ہمارے ملک میں متعدد طبقے موسیقی کی حرمت کے مسئلے پر خود بھی انتشار ذہنی کا شکار ہیں اور اس فکری انتشار کو پھیلانے میں بھی سرگرم ہیں۔ پہلے اس محاذ پر صرف وہی لوگ تھے جو دینی حلقوں میں مغرب زدہ یا سیکولر وغیرہ ناموں سے معروف تھے۔ یا پھر وہ طبقہ جو فسق و فجور کا رسیا تھا۔ لیکن اب منحرفین کا ایک گروہ بھی پیدا ہوگیا ہے ، جس نے ظاہری طور پر تو لبادہ مذہب کا اوڑھا ہوا ہے اور دعوٰی علم و تحقیق کا کرتا ہے۔ جن میں نمایاں شخصیت مسٹر جاوید احمد غامدی ہیں۔ جنہوں نے دیگر ضروریات دین سے تو انکار کیا ہے ساتھ ہی موسیقی کو مذہبی طور پر حلال ٹھہرانے کی بھی خوب کاوشیں فرما رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب میں غامدی صاحب کے ماہنامہ اشراق میں شائع ہونے والے مضمون “اسلام اور موسیقی” کا کتاب و سنت کی روشنی میں بھرپور تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ اور غامدی صاحب کی جانب سے پیش کئے جانے والے بزعم خود “دلائل” کے سارے تار و پود بکھیر دئے ہیں اور جتنی بھی کج فکری اور فن کاری کا مظاہرہ کیا تھا، اس کو علمی و تحقیقی دلائل کے ساتھ بے نقاب کر دیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 6
مقدمہ 9
موسیقی اور آلات موسیقی جواز کے دلائل کاجائزہ 13
غامدی صاحب کانقطۂ نظر 14
عید پر موسیقی کے جوازکی پہلی دلیل 16
گانے والیاں کون تھیں؟ 17
غامدی صاحب کی غفلت 18
قینہ کے معنی 18
قینہ کی مزید تحقیق 20
جاریہ کے معنی 21
غنا اور اہل عرب 23
دوسری روایت 25
یہ روایت سخت ضعیف ہے 26
شادی بیاہ پر موسیقی 26
دف بجانا بچیوں او رلونڈیوں کے لیے ہے،مردوں کےلیے نہیں 28
جشن موسیقی 30
مدینہ طیبہ میں آپ ﷺ کی آمد پر گیت گانے کی روایت 30
دف کیا ہے؟ 33
سفر میں موسیقی 33
آلات موسیقی 35
فن موسیقی 37
غلط حوالہ اور غلط استدلال 37
السنن الکببری للنسائی کا حوالہ ناقص ہے 39
کیا آپ ﷺ موسیقی سے لطف اندوز ہوتے تھے؟ 39
پہلی حدیث حضرت عائشہ ؓ سے 42
ترمذی کی اس روایت پر بحث 42
زفن کے معنی 45
حضرت عائشہ ؓ کا مؤقف 45
دوسری حدیث 49
ایک غور طلب مسئلہ 51
دف کو شیطانی عمل قرار دینا کیا تفنن طبع کے طور پر ہے 53
خوش الحانی کی تحسین 53
مزامیر داؤد ؑ کا مفہوم 55
آلات موسیقی کے ساتھ قرآن اور نعت پڑ ھنے کاحکم 56
حرمت موسیقی کے دلائل 58
پہلی آیت 59
تفسیری اقوال میں اختلاف تنوع 62
سوچ کی کجی 63
تفسیر صحابہ ؓ کاحکم 63
غامدی صاحب کی ہوشیاری 64
تفہیم القرآن کاادھورا حوالہ 65
تفسیر عثمانی کے نام سے دھوکا 66
مولانا آزاد کا غلط حوالہ 67
غامدی صاحب کی بے خبری 68
معارف القرآن کا غلط حوالہ 68
غامدی صاحب کی فکری کجی 70
صحابہ کرام ؓ کی تفسیر 72
ایک او ربے کار کوشش 74
’’لہو‘‘ کا استعمال 75
موسیقی مباح نہیں حرام ہے 76
دوسری آیت 77
تیسری آیت 80
چوتھی آیت 81
عجیب خبط 82
’’زور‘‘ کے معنی 82
احادیث اور حرمت موسیقی 86
پہلی حدیث 87
غامدی صاحب کی ہوشیاری 87
روایت کے استدلالی پہلو پر بحث 88
ریشم حرام نہیں؟ 90
علت حرمت موسیقی اور غامدی صاحب 93
عجیب استدلال 96
دوسری حدیث 97
غامدی صاحب کی اس سے بے خبری 98
غامدی صاحب کی ہوشیاری یا بددیانتی 98
غامدی صاحب کا ایک اور گھپلا 100
غامدی صاحب کی ایک اور بے خبری 103
تیسری حدیث 104
الکوبہ کے معنی 104
غامدی صاحب کا ایک غلط دعوی 105
دف پر طبل کا قیاس 107
تیسری حدیث 110
چوتھی حدیث 110
غامدی صاحب کی بے خبری 111
پانچویں حدیث 113
غامدی صاحب کی کج فکری 114
ایک اور بہانہ 115
ایک لایعنی تآویل 117
ایک اورتآویل 117
ایک غلط دعوی 118
ایک اور غلط دعوی 119
اسی نوعیت کی اور ایک جسارت 120
ایک اشکال اور اس کا جواب 123
چھٹی حدیث 125
حضرت عبداللہ بن عمر ؓکا عمل اس پر 125
اعتراضات کا جائزہ 125
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓکا فرمان 131
حضرت عبداللہ بن عباس ؓکافرمان 133
حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ کا خط 135
صحابہ کرام ؓ کا طرز عمل 135
فقہائےکرام کا فتوی 136

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like