اسلام اور جدید معاشی تصورات

اسلام اور جدید معاشی تصورات

 

مصنف : ڈاکٹر نعیم صدیقی

 

صفحات: 817

 

یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اسلامی اقتصادی نظام قرآن وسنت کی گرانمایہ تعلیمات پر مبنی ہے کیونکہ ان کے توسل سے ہی ہدایات ملتی ہیں۔ اس کے اصول پختہ‘ ابدی اور درخشندہ ہیں۔ اگر معاشی نظام ان پر استوار کیا جائے تو اسے دوم واستمرار حاصل ہو گا اور وہ دیگر سب نظاموں پر سبقت لے گا۔ اسلام کا معاشی نظام ایک ایسے ہمہ گیر فلسفہ پر قائم ہے جس کا نام اسلام ہے جو عالمگیر دعوت اور ہمہ گیر انقلاب کا داعی ہے۔ دنیائے انسانی کی صرف معاشی اصلاح وفلاح کا ہی خواہشمند نہیں ہے بلکہ روحانی‘مذہبی‘ اخلاقی‘ سیاسی‘ معاشرتی اور معاشی  غرض ہر قسم کی دینی ودنیوی فلاح وبہبود اور رُشد وہدایت کا علمبردار ہے۔معاشی  مسائل کے حوالے سے بہت سا کام ہو چکا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی معاشی مسائل اور اسلام کی تعلیمات  کے حوالے سے عظیم کاوش ہے۔ اس میں معاشیات کی تعریف‘ تعارف ودیگر تفصیل نہایت عمدگی کے ساتھ بیان کی گئی ہے۔ اسلامی معاشی اقدار‘ معاشی سرگرمیوں کی اہمیت ونوعیت  ‘اسلام میں تقسیم دولت‘انتقال دولت یا ارتکاز دولت کی ممانعت‘اسلام میں معاشی ترقی ومنصوبہ بندی‘اسلامی ریاست کی مالیاتی پالیسی اور معاشی کردار‘ مسلم ریاست کی ذمہ داریاں اور پاکستان کے معاشی مسائل جیسے اہم عناوین کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ حوالہ جات بھی دیے گئے ہیں۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اسلام اور جدید معاشی تصورات‘‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم صدیقی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تشکیل نظام کےعوامل 85
سرمایہ داری 85
سرمایہ دارانہ نظام کی اہم خصوصیات 85
سرمایہ دارانہ نظام کی خوبیاں 88
سرمایہ دارانہ نظام کی خامیاں 90
اشتراکیت 92
اشتراکیت کاپس منظر 95
اشتراکیت کی تعریف 95
اشتمالیت 98
دونوں میں فرق 99
مارکس کےتخیل کےاہم نکات 100
تاریخ کی مادی تعبیر 100
طبقاتی چپقلش 102
نظریہ قدرزائد 105
جدلیاتی مادیت 106
سلطنت اورمظالم 107
ہیگل کامنصقیانہ 108
اشتراکیت کےنمایاں خصاص 110
اشتراکیت کےوفوائد 111
اشتراکیت کےنقصانات 113
فاشزم اورنازی ازم 135
فاشزم کےمحاسن 135
فاشزم کی خامیاں 137
اسلام اورسرمایہ داریت میں مقابلہ 138
اسلام واشتراکیت میں تقابل 132
اسلامی نظام معیشت کی فوقیت کی عوامل 135
حوالہ جات 147
چوتھا باب :اسلامی نظام معیشت کےاساسی تصورات 150
بنیادی اصول یاخصوصیات 150
اسلامی معیشت کےاساسی اصول 161
حوالہ جات 172
پانچواں باب :اسلام کی معاشی اقذار 173
تقوی 173
عدل 180
احسان 186
معاونت 191
اخوت 193
مساوات 199
حلال وحرام 205
قناعت 214
کاروباری ضابطہ اخلاق 217
حوالہ جات 223
چھٹا باب :معاشی سرگرمیوں کی اہمیت ونوعیت 225
پیدائش دولت 226
پیدائش دولت کےمقاصد 226
پیدائش دلوت کےمختلف شعبے 228
انسانی ضرورتوں میں عطیات قدرت سےاستفادہ 228
حیوانات سے استفادہ 230
نباتات سےاستفادہ 235
جمادات سےفائدہ لینا 238
سمندر کی تہ سےاشیاء کی برآمد 239
صنعت وحرفت 239
نقل حمل 245
سرمایہ اوراس کی اقسام 249
سرمایہ جمع کرنا 253
ملکی یااندرونی وسائل 253
اجارہ داری 256
اجارہ داری کےرفاہی اثرات 257
اجارہ داری کےبرے اثرات 259
جدید معاشیات میں رویہ فرم 261
دوجارہ اورچند جارہ 263
حقوق ملکیت 265
شرعی طریقہ جات 266
حصول ملکیت کےشرعی طریقے 267
مباح چیزوں پر قبضہ 267
جائیدا د کی منتقلی بذریعہ معاہدہ 270
سوم وارثت 271
تصرف اوراستعمال حق پر پابندیاں 275
انفرادی ملکیت کاتصور 277
اسلام اوررااضی 282
تحدید ملکیت 286
ملکیت زمین 286
ملکیت کی حدازروئے اسلام 290
حکومت کی طرف سے تحدید ملکیت 291
عارضی تحدید ملکیت 292
احیاء موات 294
ارض موات 294
قطیعہ کےاحکام ومسائل 303
محنت کی عظمت 306
معاشی تنظیم وکاروباری کی مختلف شکلیں اوراسلامی احکام 309
اسلام اورتجارت 310
تجارت کےاصول 304
تجارت کےارکان اورشروط 323
عہد جاہلیت کی کچھ تجارتی صورتیں 330
اسلام مین کاروبارکی شکلیں 332
شراکت 332
مضاربت 334
مزارعت 338
مساقات 343
حوالہ جات 347
ساتواں باب :اسلام میں صرف اورمارکیٹگ 357
اسلامی معاشرہ میں صرف کےفوائد 357
صرف کےاصول 358
حصول آمدن کےممنوع ذرائع 364
اسراف 364
تبذیر 366
اکتناز 369
احتکار 371
رویہ صارف کامغربی تصور اسلامی تصور کاموازنہ 377
حوالہ جات 379
آٹھواں باب:اسلام میں تقسیم دولت 380
اسلام مین گردش دولت کی اہمیت 380
معاشی ناہمواریوں کےاثرات ہٹانا 381
آمدنی کومنضبط کرنےکے اہم اصول 382
لگان 383
منافع 388
اجرت 394
مزدور کےحقوق 394
اجرکےحقوق 396
حوالہ جات 396
نواں باب :انتقال دولت یاارتکازدولت کی ممانعت 397
ارتکازدولت کےانسداد کےیے وجوبی اقدامات 397
ارتکاز دولت کے انسداد کےلیے اختیاری اقدامات 400
حوالہ جات 429
دسواں باب :اسلام میں معاشی ترقی ومنصوبہ بندی 431
اسلام اورمعاشی ترقی 431
اسلام کی ترقیاتی پالیسی کےمقاصد 434
معاشی منصوبہ بندی 439
اسلام میں معاشی منصوبہ بندی 440
معاشی منصوبہ بندی کے فوائد 442
منصوبہ بندی کےمقاصد 445
حوالہ جات 448
گیارہوان باب :اسلامی ریاست کی مالیاتی پالیسی اورمعاشی کردار 450
پالیسی کےمقاصد واغراض 450
زکوۃ بطوراعلی مالیاتی پالیسی 453
زکوۃ کامفہوم 453
زکوۃ کی فرضیت 453
زکوۃ کانصاب 455
زکوۃ  دینےوالے کےحق میں زکوۃ کی حکمتیں اورمصلحتیں 457
زکوۃ لینےوالے کےحق میں زکوۃ کی حکمتیں اورمصلحتیں 460
زکوۃ کےمقاصد 465
اہم خصوصیات 470
زکوۃ اورٹیکس میں فرق 476
عشر 479
بیت الما 483
تاریخ وارتقاء 483
پیغمبر اکرم کی مالباتی حکمت عملی 485
بیت المال کےوسائل آمدن 487
آمدنی کےچند دیگر ذرائع 496
بیت المال کےمصارف 502
حکومتی اخرجات کےاصول 516
بجب کےمقاصد 520

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like