اسلام اور دنیا کے مذاہب

اسلام اور دنیا کے مذاہب

 

مصنف : الحاج جی این امجد

 

صفحات: 394

 

جب ہم مذاہب کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں۔ تو ہم پر یہ حقیقت منکشف ہوتی ہے ۔ کہ جب سے یہ کائنات وجود میں آئی ہے ۔تب سے انسان اور مذہب ساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں ۔ابتدا میں تمام انسانوں کا مذہب ایک تھامگر جوں جوں انسانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا لوگ مذہب سے دور ہونے لگے پھر خالق کائنات نے مختلف ادوار میں انسانوں کی راہنمائی کے لیے پیغمبر بھیجے لیکن پیغمبروں کے اس دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد ان کے ماننے والوں نے ان کے پیغام پر عمل کرنے کی بجائے خود سے نئے دین اور مذاہب اختیار کر لیے اس طرح مذاہب کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا او ر اس وقت دنیا میں کئی مذاہب پیدا ہو چکے ہیں جن میں سے مشہور مذاہب ،اسلام،عیسائیت،یہودیت،ہندو ازم،زرتشت،بدھ ازم ،سکھ ازم شامل ہیں۔اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بنی نوع انسان ہر دور میں کسی نہ کسی مذہب کی پیروی کرتے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام مذاہب کی تعلیمات میں کسی نہ کسی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے ۔جیسا کہ دنیا کے تمام مذاہب کسی نہ کسی درجے میں قتل، چوری ،زنااور لڑائی جھگڑے کو سختی سے ممنوع قرار دیتے ہیں اور تمام قسم کی اچھائیوں کو اپنانے کی تلقین کرتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ اسلام اور دنیا کے مذاہب ‘‘  الحاج  جی ۔این  ۔ امجد کی تصنیف ہے ۔مصنف خود اپنی ملازمت کے سلسلے میں  کئی سال انگلینڈ میں مقیم ر ہے  اور لندن کی ایک جامع مسجد کی لائبریری کے انچارج رہے جہاں انہوں نے اسلامیات اور دیگرکئی مذاہب کی کتب سے استفادہ کر کے یہ کتاب مرتب کی ۔ اس کتاب کو مصنف نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ حصہ اول  یہودیت اور عیسائیت کی معلومات کے متعلق ہے ۔ اور حصہ دوم  سیرت النبی ﷺتعارف  اسلام پر مشتمل ہے۔ جبکہ  حصہ سوم زرتشتی مذہب ، ہندو دھرم،ہندوؤں کی مذہبی کتابوں کی مختصر تاریخ ،سکھ مذہب ، سکھ مذہب اور اسلام کے متعلق ہے ۔یہ کتاب مبلغین کے لیے  ٹریننگ کورس کی حیثیت رکھتی ہے اور اسلام پھیلانے کے لیے  دنیا میں تہلکہ مچادینے والی کتاب ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
باب اول
یہودیت 1
درس احکام 8
عہدنامہ 10
پادریوں کےفرائض اوراخلاقی قوانین 11
موسیٰ کی پانچویں کتاب کےقوانین 11
پیغمبروں کی کتاب میں اخلاقی قوانین 12
ادب دانش 14
تالمدنین اخلاقی فرائض اورقوانین 16
عبرائی اخلاقی قوانین وضوابط کاسیاہ پہلو 19
دنیامیں یہودیوں کامقام 21
تاریخی اورقانونی مکالمہ یہودیوں کےخلاف 22
کیاخدا کانام جیہوواہ ہے 25
جیہوواہ کی اہمیت 50
باب دوئم
عیسائیت 31
عیسائیت اورمشرکانہ رسوم کاتقابلی مشاہدہ 27
عیسائیت میں خطبہ اورعشائےربانی 34
عیسائیت کی تاریخی حقیقت 37
عیسائیت کی وینیات 51
عہدجدید کی انجیل اوران کامستند ہونا 54
عیسائیت میں مختلف گروہ 60
اناجیل میں تضاد 66
حضرت عیسیٰ﷤ کی الوہیت 72
خداکابیٹاہونےکامعمہ 75
تثلیث کامعمہ 75
تثلیثی دھوکہ بازی 81

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like