عشق یا محبت ؟

عشق یا محبت ؟

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 152

 

عشق کی بیماری میں شیطان دو طرح کے لوگوں کو مبتلاء کرتا ہے، ایک بے دین طبقہ اور دوسرا دین دار طبقہ۔بے دین طبقے میں لیلی مجنوں، شیریں فرہاد وغیرہ کے نام سننے کو ملتے ہیں۔اور دین دار طبقے میں اس بیماری کا شکار صوفیاء ہوتے ہیں۔کسی سے اپنی عقیدت کو ظاہر کرنے کےلیے ہمارے ہاں زیادہ تر لفظ عشق استعمال کیا جاتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ لفظ ہماری محبت اور عقیدت کو بالکل صحیح انداز سے واضح کردیتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عشق اور محبت وعقیدت میں بہت فرق ہے۔ عشق ایک دیوانگی ہے جو عاشق سے عقل و شعور کو ختم کرکے اسے پاگل پن میں مبتلا کردیتی ہے جس کے بعد اسے کسی قسم کے نفع ونقصان کی تمیز نہیں رہتی، بس اپنی خواہش کو پورا کرنے اور معشوق کو حاصل کرنے کا خیال اس پر ہر وقت حاوی رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہر قسم کے کام سے عاجز ہوکر بےکار بن کر معاشرے میں عضو معطل بلکہ ایک بوجھ بن کر رہ جاتا ہے۔قرآن وحدیث میں عقیدت و الفت کو ظاہر کرنے لفظ محبت ہی استعمال ہوا ہے۔ لفظ عشق کا استعمال ہمیں کہیں نظر نہیں آتا۔ عزیز مصر کی بیوی کو یوسف ؑ سے جو تعلق پیدا ہوگیا تھا، وہ تو ہر لحاظ سے عشق ہی تھا، لیکن قرآن مجید میں اس موقع پر بھی عشق کا لفظ لانے کی بجائے ’ قَدْ شَغَفَهَا حُبًّا ‘ کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ اور رسولﷺ اس لفظ کے استعمال سے کس قدر پرہیز کرنے والے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب” عشق یا محبت؟”مرکز الدعوۃ الاسلامیۃ کی طرف سے  شائع کی گئی ہے جس میں  اس موضوع پر علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی صاحب، مولانا عبد اللہ ناصر رحمانی صاحب، مولانا محمد حسین ظاہری صاحب، مولانا محمد امجد سلفی سندھی صاحب، محترم ریحان معظم قریشی ہاشمی صاحب،حافظ مقصود احمد صاحب اور مولانا رفیق طاہر صاحب تحریریں شامل اشاعت ہیں۔مذکورہ تمام اہل علم نے لفظ عشق کو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا کہ وہ تمام اہل علم کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 1
تقدیم 3
علامہ سید بدیع الدین شاہ راشد ی 7
الشیخ عبداللہ ناصر الرحمانی 14
قرآن مجید اورلفظ عشق 20
حدیث رسول اللہ ﷺاورلفظ عشق 26
ایک عظیم الشان حدیث 32
الشیخ محمد حسین ظاہری 35
عشق کیاہے ؟ 36
علمائے کرام کےنزدیک عشق 38
عشق کانشہ 40
اسباب عشق 43
قرآن مجید میں حب فاسد میں گرفتار لوگوں کےتذکرے 77
عاشق کےنزدیک ترقی کاراز اورموثر ترین ذریعہ 84
شیخ ابومحمد امجد سلفی السندھی 100
جذبات محبت وعشق 101
عشق کالغوی مفہوم محبت کالغوی مفہوم 102
عشق کی مذموم صورتیں 103
عشق کی رسوائیاں 104
مذمت عشق 108
عشق ومحبت میں فرق 109
ریحان معظم قریشی ہاشمی 113
حدیث قدسی میں پاکیزہ تعلق کےلئے لفظ محبت کااستعمال 115
پاکیزہ تعلق کےلئے اللہ تعالی بندے اورفرشتے کالفظ محبت استعمال کرنا 116
ظاہر داری اورسچی مجبت میں فرق 129
حافظ مقصود احمد 133
یہ بھی توہین رسالت ہے 134
رسول اللہ ﷺ سےمحبت کااظہار 135
مولانا طاہر رفیق 137
محبت کامعنی 138
محبت اورعشق میں فرق 139
عشق کی شرعی حیثیت 140
محب رسول یاعاشق رسول ؟ 141
محبت کےمعنی اورلفظ 142
عاشق رسو ل اللہ ﷺ 143
محبت کرنےوالا 144
محبت کےلیے ذریعہ بات کرنا 145

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like