اقبال کامل
مصنف : عبد السلام ندوی
صفحات: 393
علامہ محمد اقبالؒ ہماری قوم کے رہبر و رہنما تھے،آپ کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ہے ۔شاعری کسی فکرونظریہ کودوسروں تک پہنچانے کاموثرترین طریقہ ہے ۔شعرونظم سے عموماً عقل کی نسبت جذبات زیادہ متاثرہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ وحی الہیٰ کے لیے شعرکواختیارنہیں کیاگیا۔تاہم اگرجذبات کی پرواز درست سمت میں ہوتوانہیں ابھارنا بجائے خودمقصودہے ۔۔ ان کی شاعری عروج رفتہ کی صدا ہے ۔ ان کے افکار و نظریات عظمت مسلم کے لئے ایک بہترین توجیہ اور جواز فراہم کرتے ہیں،اوراسلام کی انقلابی ،روحانی اوراخلاقی قدروں کاپراثرپیغام ہے ۔ان کی شاعری میں نری جذباتیت نہیں بلکہ وہ حرکت وعمل کاایک مثبت درس ہے ۔اس سے انسان میں خودی کے جذبے پروان چڑھتے ہیں اورملت کاتصورنکھرتاہے ۔بنابریں یہ کہاجاسکتاہے کہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کونظم میں بیان کیاہے۔تاہم یہ بات بھی ملحوظ خاطررکھناضروری ہے کہ علامہ عالم دین نہ تھے ہمارے ملی شاعرتھے اوربس ۔ زیر تبصرہ کتاب” اقبال کامل “انڈیا کے معروف عالم دین مولانا عبد السلام ندوی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے علامہ اقبال کی مفصل سوانح حیات کے ساتھ ساتھ ان کی تصنیفات اور ان کے فلسفہ اور شاعری پر نقد وتبصرہ بھی کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
دیباچہ | 1 |
سوانج حیات | 6 |
تمہید | 6 |
ولادت | 8 |
تعلیم وتربیت | 11 |
سفر انگلستان | 14 |
انگلستان سےواپسی | 16 |
بیرسٹری | 17 |
سرکاخطاب | 20 |
کونسل کی ممبری | 23 |
ملکی اورقومی خدمات | 25 |
مدارس میں اسلام پر لکچر | 27 |
مسلم لیگ کی صدارت | 29 |
دوسری گول میز کانفرنس کی شرکت | 30 |
پروفیسر برگساں سےملاقات | 30 |
مسولینی سےملاقات | 30 |
روما کی اکاڈیمی میں تقریر | 31 |
اسپن کاسفر | 33 |
پروفیسر آسین سےملاقات | 34 |
سفر افغانستان | 35 |
سیرغزنی | 38 |
علالت اوروفات | 40 |
آل واولاد | 48 |
جاوید ومنیرہ | 48 |
ان کی تعلیم وتربیت کاانتظام | 49 |
ذاتی حالات | 54 |
مذہب | 54 |
عقائد | 62 |
توحید | 62 |
نبوت ورسالت | 64 |
معجزات پر اعتقاد | 65 |
حیات بعدلالممات | 66 |
عقیدہ تقدیر یامسئلہ جبر واختیار | 67 |
اعمال وعبادات | 69 |
اسلامی آداب طہارت | 71 |
غیر ذبیحہ جانور کےگوشت سے اجتناب | 71 |
نماز ،روزہ اورتہجد | 72 |
حج | 73 |
تلاوت قرآن | 76 |
اخلاق وعادات | 78 |
طرز معاشرت | 79 |
غذا | 79 |
وضع لباس | 80 |
استغناء وخودداری | 80 |
فیاضی | 83 |
وطن کی محبت | 84 |
لطف صحبت | 88 |
تصنیفات | 93 |
علم الاقتصاد پر ایک کتاب | 93 |
فلسفہ ایران بر ایک کتاب انگریزی | 93 |
اسرار خودی | 94 |
رموز بےخودی | 95 |
پیام مشرق | 95 |
بانگ در ا | 98 |
زبور عجم | 98 |
جاوید نامہ | 99 |
بال جبرئیل | 102 |
ضر ب کلیم | 103 |
مسافر | 104 |
پس چہ باید کرداے اقوام مشرق | 104 |
ارمغان حجاز | 104 |
بعض نامکمل اورزیر تجویز کتابیں | 105 |
منطق الطیر | 105 |
اردو امائن | 105 |
فراموش شدہ پیغمبر کی کتاب | 105 |
قرآن پاک پر ایک کتاب | 106 |
اسلامی اصول فقہ کی تجدید | 107 |
تاریخ تصوف | 107 |
اسلام میرے نقطہ نظر میں | 107 |
اردو شاعری | 109 |
شاعری کاآغاز | 109 |
مشاعروں میں شرکت | 109 |
مرزا ارشد گورگانی کی پیشینگوئی | 110 |
شاعری کی شہرت | 110 |
ڈاکٹر صاحب کی شاعری کاپہلا دور | 112 |
داغ سے تلمذ | 113 |
دورطالب علمی کی بعض نظمیں | 113 |
زمانہ طالب علمی میں پورپین شعراکاتتبع | 114 |
شاعری کادوسرا دور | 120 |
شاعری کاتیسرا دور | 123 |
شاعری کاچوتھا دور | 127 |
غزل | 133 |
مرثیہ | 140 |
مثنوی | 144 |
مناظرقدرت | 145 |
قطعات یار باعیات | 148 |
قومی اوروطنی نظمیں | 150 |
ظریفانہ شاعری | 152 |
فارسی شاعری | 154 |
غزل | 161 |
قطعات یارباعیات | 164 |
نظمیں | 165 |
مثنوی | 173 |
کلام اقبال کی ادبی خوبیاں | 178 |
جدید طریقہ تنقید | 181 |
رمزیت | 181 |
رومانیت | 184 |
کلاسکیت | 188 |
قدیم طریقہ تنقید | 190 |
حسن الفاظ | 190 |
لب ولہجہ | 194 |
تشبیہ واستعار ہ | 201 |
تلمیحات | 210 |
روانی وبر جستگی | 218 |
مدح وذم | 221 |
تکرار معانی | 225 |
رفعت تخیل | 226 |
موازنہ ومقابلہ | 228 |
کلا م اقبال کی مقبولیت | 232 |
افغانستان میں مقبولیت | 232 |
ایران میں مقبولیت | 234 |
عربی زبان میں اسلامی ترانہ | 234 |
اوردوسری نظموں کاترجمہ | 234 |
ترکی زبان میں کلام اقبال کاترجمہ | 235 |
انگریزی زبان میں اقبال کی تصنیفات کاترجمہ | 236 |
جرمنی میں کلام اقبال کی قدردانی | 236 |
روسی زبان میں اسرار خودی کے بعض نظریات | 237 |
اغلاط | 239 |
فلسفہ خودی | 244 |
اثبات خودی کےمقامات | 246 |
خودی | 246 |
شرف انسانی | 249 |
تسخیر فطرت | 250 |
مسئلہ خیروشر | 253 |
روح وجسم کااتحاد | 258 |
مسئلہ جبرواختیار | 260 |
تخلیق مقاصد | 263 |
صحرائیت وبددیت | 266 |
عقل وعشق | 270 |
مسئلہ ارتقا | 282 |
فلسفہ خودی کےمآخذ | 287 |
فلسفہ بےخودی | 306 |
نظریہ ملیت | 311 |
تعلیم | 331 |
سیاست | 335 |
ڈاکٹر صاحب کاسیاسی نظام | 335 |
جمہوری حکومتوں کی وجوہ مخالفت | 337 |
اشتراکیت کی تائید | 341 |
صنف لطیف | 349 |
فنون لطیفہ | 354 |
نظام اخلاق | 366 |
خاتمہ کتاب | 374 |
نعتیہ کلام | 374 |
خاتمہ | 381 |