انکار حدیث کا نیا روپ (جلد سوم و چہارم )
انکار حدیث کا نیا روپ (جلد سوم و چہارم )
مصنف : غازی عزیر مبارکپوری
صفحات: 374
پاک و ہند میں علماء اہل حدیث کی خدمت حدیث اسلامی تاریخ کاروشن باب ہے اہل علم نے ہر دور میں اس کی تحسین کی پاک وہند سے کتب حدیث کے نہایت مستند متون شائع ہوئے اس خطہ زمین میں کتب حدیث کی نہایت جامع ومانع شروح وحواشی تحریر کیے گئے۔بر صغیر میں فتنہ انکار حدیث صدیوں سے زوروں پر ہےاس کی بعض صورتیں ایسے صریح انکار حدیث پر مبنی ہیں جس کے حامل کا مسلمان ہونا بھی ایک سوالیہ نشان ہے اس فتنہ کے بنیادی اسباب میں دین سے لاعلمی ،غیر مسلم تہذیب سے مرعوبیت اور سیاسی وفکری محکومی سرفہرست ہے یہ پڑھے لکھے تجدد پسند حضرات کافتنہ ہے جوعلوم اسلامیہ سے ناآشنا ہونے کی وجہ سے اسلام اور اس کے اوامر ونواہی سے جذباتی عقیدت رکھتے ہیں ۔فتنہ انکار حدیث کو واضح کرنے اور عوام الناس کو اس سے متعارف کروانے کےلیے فدائیان کتاب وسنت نے دن رات محنت کی ان میں سے ایک غازی عزیر بھی ہیں جنہوں نے ’’انکار حدیث کا نیا روپ‘‘جیسی عظیم اور مفصل کتاب لکھ کر حدیث پر اٹھائے جانے والے تمام سوالات کاحل پیش کردیاہے ۔اس کتاب میں جہاں منکرین قرآن وسنت کے تمام اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے وہاں حجیت حدیث ،حفاظت حدیث اور کتابت حدیث جیسے اہم مضامین پر غازی صاحب نے اپنی مجتہدانہ بصیرت سے خوب روشنی ڈالی ہے جس کو پڑھنے کے بعد کسی صائب العقل او رسلیم الفطرت شخص کو حدیث کےمتعلقہ شکوک وشبہات دور کرنے میں مجال انکار نہیں رہتی۔یہ کتاب چار جلدوں پر مشتمل ہے۔جس میں حجیت حدیث ،حفاظت حدیث اور کتابت حدیث جیسی اہم مباحث کی تفصیلی گفتگو کے ساتھ منکر ین حدیث امین احسن اصلاحی ک افکار کا کتاب وسنت کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے تاکہ وہ سادہ لوح افراد جوان کے پراپیگنڈے کاشکار ہوجاتے ہیں انہیں حقیقت حال کی خبر ہوسکے اورعامۃ الناس کو بھی اس فتنے سے آگاہی ہوسکے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حصہ سوئم | ||
اخبار آحاد اور ان کی حجیت | ||
خبر واحد کی بحث | 17 | |
غربت کی قسمیں | 27 | |
خبر واحدکی حجیت قرآن کریم کی روشنی میں | 32 | |
عمل نبوی ﷺ سے خبر واحد کی حجیت کااثبات | 35 | |
خبر واحد کی حجیت کے منکرین کی ایک دلیل | 39 | |
خلفائے راشدین اور اہل بیت کےعمل سے خبر واحد کی حجیت کا اثبات | 41 | |
اہل بیت کا خبر واحد کو حجت سمجھنا | 55 | |
عام اصحاب رسول ﷺ اورتابعین کےعمل سےخبر واحد کی حجیت کااثبات | 56 | |
عمل صحابہ کے متعلق بعض شبہات کاجواب | 62 | |
محدثین اور علمائے امصار کاخبر واحد سے حجت پکڑنا | 63 | |
خبر واحد سے متعلق بعض اختلافات کی ابتداء اور ان کی تنظیم | 73 | |
خبر واحد کے متعلق اختلافات او ران کاجائزہ | 75 | |
علمائے حنفیہ کےنزدیک اخبار آحاد کی قبولیت کی شرائط ان کاجائزہ | 84 | |
پہلا حنفی اصول | 85 | |
جمع کی حقیقت | 85 | |
ترجیح | 87 | |
دعوئ نسخ | 92 | |
دوسرا حنفی اصول | 100 | |
تیسرا حنفی اصول | 109 | |
چوتھا حنفی اصول | 110 | |
پانچواں حنفی اصول | 111 | |
چھٹا حنفی اصول | 129 | |
ساتواں حنفی اصول | 131 | |
آٹھواں حنفی اصول | 142 | |
نواں حنفی اصول | 153 | |
علمائےمالکیہ کےنزدیک اخبار آحاد کی قبولیت کی شرائط اوراس کاجائزہ | 155 | |
چند احادیث صحیحہ جنہیں حنفی ومالکی اصول کےتحت ناقابل اعتبار ٹھہرایاگیاہے | 165 | |
کیا اخبار آحاد سے عقائد میں استدلال واجب ہے؟ | 167 | |
احادیث خروج مہدی کی تحقیق | 182 | |
علم نظری اور علم ضروری میں فرق | 197 | |
خبر واحد کو مفید علم بنانے والے قرائن | 199 | |
خبرواحد کےبالقرائن مفید علم بیان کرنےکے اسباب | 207 | |
اخبار آحاد کاظن کافائدہ پہنچانا | 208 | |
احادیث نبوی ﷺ کو دوسری خبروں پر قیاس کرنا | 216 | |
آئمہ اربعہ کے نزدیک قیاس پراحادیث نبوی ﷺ کی تقدیم | 219 | |
خبر نبوی کو حکم تسلیم کرنے کی بجائے خود حاکم بن جانا | 225 | |
تقلید جامد اور گروہی ومسلکی عصبیت | 226 | |
اخبار آحاد کی حجیت اصلاحی صاحب کی نظر میں | 244 | |
خبر واحد اور شہادت میں فرق | 245 | |
متأخرین فقہائے مالکیہ کی رائے کاجائزہ | 250 | |
کیا ایک ہی معاملہ میں سنت مختلف بھی ہوسکتی ہے؟ | 252 | |
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مابین اختلافا ت کی نوعیت | 252 | |
اشیاء کی حلت وحرمت کے متعلق اسلامی اصول وضوابط | 254 | |
فقہائے حنفیہ کی رائے اور ان کا جائزہ | 258 | |
اصلاحی صاحب کاایک ’منکر ‘حدیث سے استدلال فرمانا | 262 | |
کیا اجتہاد شرعی اساس ہے؟ | 276 | |
قیا س کے ارکان اور ان کی شروط | 279 | |
علت حکم اور حکمت حکم میں فرق | 281 | |
علت کی معرفت کے ذرائع | 282 | |
تطبیق کی چندمثالیں | 284 | |
قیاس کی اقسام | 284 | |
محل اجتہاد اور اس کی بعض ضروری شرائط | 285 | |
اجتہاد کے متعلق امت کا مؤقف | 286 | |
قیاس کے قائلین کے دلائل | 289 | |
اجتہاد کا شرعی مقام ومرتبہ | 292 | |
اجتہاد کے شریعت یا حکم شریعت نہ ہونے کےدلائل | 293 | |
شافعیہ کی رائے | 301 | |
افکار فراہی | 320 | |
باب ہفتم | ||
فتنہ وضع احادیث | ||
احادیث موضوعہ کی بحث | 325 | |
وضاعین کے مختلف طبقات | 355 | |
وضاعین کےخلاف خلفاء اور حکام وقت اقدام | 388 | |
وضاعین کے خلاف محدثین کا علمی معرکہ | 390 | |
مشہور علامات وضع | 394 | |
متن حدیث میں وضع کی علامات | 400 | |
وضع حدیث کے محرکات ۔۔اصلاحی صاحب کی نظر میں | 420 | |
کثرت احادیث کی حقیقت | 444 | |
حاصل مطالعہ | 455 | |
حصہ چہارم | ||
باب ہشتم | ||
حدیث غث وسمین میں امتیاز کےلیے اساسی کسوٹیاں اصلاحی صاحب کی نظر میں | 9 | |
کیا کسی کے کشف والہام یا انوار القلوب اورذوق سے احادیث نبوی ثابت ہوتی ہے؟ | 11 | |
اصلاحی صاحب کی پہلی کسوٹی | 22 | |
دوسری اصلاحی کسوٹی | 36 | |
تیسری اصلاحی کسوٹی | 50 | |
کیا صحیح حدیث پرکھنے کےلیے ’’قرآن کریم‘‘کوئی معیار ہے؟ | 54 | |
چوتھی اصلاحی کسوٹی | 69 | |
پانچویں اصلاحی کسوٹی | 73 | |
چھٹی اصلاحی کسوٹی | 83 | |
باب نہم | ||
تدبر حدیث کے چند بنیادی اصول اصلاحی صاحب کی نظر میں | 93 | |
پہلا بنیادی اصول | 94 | |
دوسرا بنیادی اصول | 106 | |
تیسرا بنیادی اصول | 108 | |
چوتھا بنیادی اصول | 122 | |
پانچواں بنیادی اصول | 146 | |
باب دہم | ||
تدبر حدیث کےلیے امہات فن کا انتخاب۔۔اصلاحی صاحب کی نظر میں | 151 | |
ضبط کی تعریف | 153 | |
تفسیر ’’الکشاف‘‘ پر ایک نظر | 155 | |
تفسیر ’’الکبیر‘‘ پر ایک نظر | 164 | |
’’جامع البیان فی تفسیرالقرآن‘‘ پر ایک نظر | 166 | |
حدیث کی امہات کتب | 173 | |
موطأ امام مالک کی امنیازی خصوصیات،اصلاحی صاحب کی نظر میں | 138 | |
امام مالک اور ان کی الموطأ کامختصر تعارف | 175 | |
صحیحین کا مقام ومرتبہ ۔اصلاحی صاحب کی نظر میں | 204 | |
صحیح امام بخاری کی امتیازی خصوصیات۔اصلاحی صاحب کی نظر میں | 239 | |
امام بخار ی اور ان کی ’’الجامع الصحیح ‘‘ کا مختصر تعارف | 266 | |
صحیح امام مسلم کی امتیازی خصوصیات،اصلاحی صاحب کی نظر میں | 332 | |
امام مسلم او ران کی ’’صحیح ‘‘کا تعارف | 334 | |
امام ابن شہاب الزہری اور ان کی علمی خدمات | 343 | |
اختتامیہ | 369 |