ایمان و عمل کا قرآنی تصور

ایمان و عمل کا قرآنی تصور

 

مصنف : الطاف احمد اعظمی

 

صفحات: 283

 

دین نام ہے ایمان اور عمل صالح کا۔جہاں تک ایمان و عمل کے لفظ کا تعلق ہے اس سے کوئی بھی مسلمان نا واقف نہ ہو گا، لیکن اس کے معنی و مفہوم سے صحیح طور پر واقف کم ہی مسلمان ملیں گے۔ بہت سے مذہبی لوگ بھی ایمان و عمل کے حقیقی ( قرآنی) معنی و مفہوم سے نا بلد ملتے ہیں۔ اور یہ غالبا اسی نا واقفیت کا نتیجہ ہے کہ ان کی زندگیاں بھی بڑی حد تک مومنانہ اوصاف و خصائص سصے تہی دامن نظر آتی ہیں۔بہت سے ایسے مسلمان بھی ملتے ہیں جو ایمان و عمل کا ایک ایسا تصور رکھتے ہیں جو قرآنی تعلیمات سے کوئی مطابقت نہیں رکھتا۔ایمان و عمل کے اس غیر قرآنی تصور کی وجہ سے افکار و اعمال کی بے شمار خرابیوں میں مبتلا ہیں۔چنانچہ مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر کا وجود اور ان کے باہمی نزاع و پیکار کا ایک بڑا سبب بھی ایمان و عمل کا یہی غیر قرآنی تصور ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ ایمان و عمل کا قرآنی تصور‘‘ الطاف احمد اعظمی کی ہے۔ جس میں ایمان و عمل کےمتعلق اہل کتاب کے افکار و اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے ایمان و عمل کے لغوی و قرآنی اور اس کے شرعی مفہوم کو قرآنی آیات کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ مزید ایمان کے اجزائے ترکیبی یعنی بنیادی اصولوں کو شرح و بسط کے ساتھ بیان کیا ہے۔ ہم مصنف اور دیگر ساتھیوں کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ان کےلئے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب میری نظرمیں 6
دیباچہ 8
مقدمہ 14
ایمان کےلغوی معنی 23
ایمان کےقرآنی معنی 25
ایمان کاشرعی مفہوم 29
تکمیل ایمان کےشرائط 30
تصدیق بالطیب 31
اقرارباللسان 36
اثبات بالعمل 40
ایمان کےاجزائے ترکیسی 45
اجزائےایمان کی مختصرتشریح 47
ایمان باللہ 48
تصورذات 48
تعبیرات کااختلاف 55
تصورصفات 57
نفی صفات 59
اثبات صفات 59
قرآن کاتصورصفات 60
ایمان باللہ کےتقاضے 62
فرشتوں پرایمان 64
رسولوں پرایمان ثبوت رسالت 68
تفریق بین الرسل 77
ایک نبی کی حیثیت اوراس کافرض منصی 78
اطاعت رسول 82
احادیث رسول 83
مجموعہ احادیث 85
سنت رسول 88
کتابوں پرایمان 92
ایمان بالکتب کےتقاضے 93
اخرت پرایمان 97
روزجزاکامفہوم 97
نتائج اعمال سےغفلت کےاسباب 101
آخرت کےبارمیں ملحدین کانقظہ نظر 101
اثبات معاد 103
خلق اول 103
آثارکائنات 105
زوجیت کامقضا 106
عدل کامل کاتقاضا 108
عقیدہ آخرت ایک اخلاقی اسماجی ضرروت 109
ضمیرکاوجود 110
دائمی مسرت کی فطری طلب 112
عقیدہ آخرت کےمتعلق بعض غلط فہمیاں کاازالہ 114
حقیقت اسلام 124
اسلام کالغوی مفہوم 124
اسلام دین فطرت ہے 125
مسلم کےحقیقی معنی 128
اسلام کاشرعی مفہوم 130
ایمان اوراسلام میں تنازم ہے 133
ہدایت اورفلاح کاحقیقی معیار 136
درجات ایمان 140
ایمان میں کمی وبیشی کامسئلہ 147
صفات مومن 152
یقین محکم اورجہدوایثار 154
اقامت صلوۃ اورازکوۃ 156
خیثت قلب اورتوکل علی اللہ 161
گناہ کبیرہےاجتناب عفودرگزرمشاورت 163
امربالمعروف ونہی عن المنکر 165
صبرصدق قنوت انفاق واستغفار 168

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like