ایمان کے درجات اور شاخیں
مصنف : عبد اللطیف حلیم
صفحات: 194
اس دنیا میں سب سے قیمتی دولت ایمان ہے ۔ اس کی حفاظت کے لیے ہجرت تک کو مشروع قرار دیا گیا ہے ۔ یعنی اگر گھر بار ، جائیداد ، رشتہ داری ، دوست واحباب، کاروبار، بیوی ، بچے سب کچھ چھوڑنا پڑے تو چھوڑدیا جائے مگر ایمان کو نہ چھوڑا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے بہت سے مقامات پر کامیابی کامعیار ایمان اور عمل صالح کو قرار دیا۔ ایمان کی حقیقت کوسمجھنا ہر مسلمان کے لیے انتہائی ضروری ہے اس لیے کہ جب تک ایمان کی حقیقت کو نہیں سمجھا جائے گا اس وقت تک اس کی بنیاد پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ادراک نہیں ہو سکتا۔اور جس طرح قرآن مجید پر ایمان لانا ضروری ہے اسی طرح حدیث رسول ﷺ پر بھی ایمان لانا فرض ہے کیونکہ حدیث رسول ﷺ کے بغیر ہم قرآن کو بھی کما حقہ نہیں سمجھ سکتے۔ اور اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ مومن کا ایمان کم اور زیادہ ہوتا رہتا ہے۔ خود صحابہ کا بیان ہے کہ جب ہم رسول اکرم ﷺ کی مبارک محفل میں ہوتے تو ایمان میں اضافہ ہوتا جبکہ بیوی بچوں کے درمیان وہ کیفیت نہ ہوتی ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ایمان کے درجات او رشاخیں‘‘ نوجوان عالم دین مولانا ابو عکاشہ عبداللطیف حلیم کی کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے لفظ ایمان کی تفصیل اور تشریح حدیث رسول ﷺ کی روشنی میں کی ہے اور ایمان کے تمام شعبہ جات کو بڑے اختصار اورانتہائی جامع انداز میں نہایت احسن انداز میں بیان کرتے ہوئے ایک قاری پر رموز اور عقد کو کھول کر سامنے رکھ دیا ہے۔اورایمان پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کے بھی بڑے مدلل اور مسکت جوابات دیے ہیں ۔فاضل مؤلف کی یہ کاوش انتہائی قابل تحسین ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے زورِ قلم میں مزید اضافہ فرمائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تقریظ | 7 |
مقدمہ الکتاب | 9 |
الایمان باللہ (اللہ تعالی پر ایمان لانا) | 13 |
ایمان بالملائکہ (فرشتوں پر ایمان لانا) | 14 |
ایمان بالکتب (آسمانی کتابوں پر ایمان لانا) | 17 |
ایمان بالرسل (رسولوں پر ایمان لانا) | 20 |
ایمان بالتقدیر (تقدیر پر ایمان لانا) | 23 |
ایمان بالاخرۃ (آخرت پر ایمان لانا) | 25 |
اللہ تعالی کی محبت | 28 |
اللہ کےلیے محبت یابغض | 30 |
نبی کریم ﷺ سےمحبت | 32 |
اعتقاد تعظیم رسول ﷺ | 34 |
اخلاص | 37 |
توبہ | 39 |
خوف | 42 |
الرجاء (اللہ سےامید رکھنا) | 44 |
الشکر | 46 |
الوفا | 48 |
صبر | 50 |
الرضابالقضاء(تقدیر پر راضی رہنا) | 52 |
التوکل (اللہ تعالی پر بھروسہ کرنا) | 54 |
الرحمۃ (رحمت ) | 57 |
التواضع (عاجزی اختیار کرنا) | 59 |
ترک الکبر والعجب (تکبر اورخود پسندی ترک کردینا | 61 |
ترک الحسد وترک الحقد (حسد بغض کاترک کرنا) | 64 |
ترک الغضب (غصہ ترک کرنا) | 66 |
التلفظ بالتوحید (توحید کی گواہی دینا) | 71 |
تلاوۃ القرآن (قرآن مجید کی تلاوت کرنا) | 71 |
تعلم العلم (علم حاصل کرنا) | 75 |
تعلیم (علم سکھانا) | 77 |
الدعاء(دعاکرنا) | 80 |
الذکر (اللہ کاذکر کرنا) | 83 |
اجتناب لغو (لغویات سےاجتناب کرا) | 89 |
طہارت | 92 |
ستر العورۃ (ستر کاڈھانپنا) | 95 |
فرض اونفل نماز | 97 |
زکوۃ فرض اورنفلی صدقہ | 102 |
فک الرقاب (غلام آزاد کرنا) | 107 |
الجود (سخاوت کرنا) | 110 |
فرضی اورنفی روزے | 112 |
حج وعمرہ | 115 |
الطواف (بیت اللہ کاطواف کرنا) | 117 |
الاعتکاف | 120 |
لیلۃ القدر کی تلاش | 122 |
الفرار بالدین | 125 |
الوفاءبالنذر (نذر کاپورا کرنا) | 128 |
التحری فی الایمان (قسم اٹھانے پر زیادہ بہترعمل اختیار کرنا) | 131 |
اداء اکفار ات (کفارے کااداکرنا) | 133 |
التعغف بالنکاح (نکاح کےذریعے پاکدامنی اختیار کرنا) | 136 |
القیام بحقوق (اہل عیال کےحقوق کی ادائیگی ) | 139 |
برالولدین ( والدین کےساتھ حسن سلوک ) | 141 |
تربیت اولاد | 145 |
صلہ رحمی | 147 |
مالک اورغلام کےحقوق | 149 |
عدل وانصاف پر مبنی حکومت کاقیام | 152 |
متابعت اجماعت (جماعت کی پیرو ی کرنا) | 155 |
اطاعت اولی الامر (امر وخلفاء کی اطاعت کرنا | 156 |
الاصلاح بین الناس (لوگوں کےدرمیان صلح کروانا) | 159 |
التعاون علی البر (نیکی میں تعاون کرنا) | 161 |
حدو داللہ کاقیام | 163 |
الجہاد | 166 |
ادائے امانت (امانت کو اداکرنا) | 168 |
القرض مع وفاہ (قرض دینا اوواپس لوٹنانا) | 171 |
اکرام الجار (پڑوسی کی عزت کرنا) | 173 |
حسن المعاملۃ (اچھا برتاؤ کرنا) | 175 |
مال کو خرچ کرنا | 177 |
ردالسلام (سلام کا جواب دینا) | 180 |
تشمیت العاطس (چھینک کاجواب دینا) | 193 |
کف لاذی عن الناس (لوگوں کو تکلیف سےمحفوظ رکھنا) | 185 |
اجنتاب لہو (لغویات سےبچنا) | 188 |
اماطۃ الاذی عن الطریق (راستے سےتکلیف دہ چیز کو ہٹانا | 190 |
بیمار کی خدمت کرنا | 191 |
جامع کلمات | 192 |
ایمان کی ساٹھ شاخیں | 193 |
ایمان کی شاخیں | 195 |