ایمان بالغیب حقیقت اور اقسام

ایمان بالغیب حقیقت اور اقسام

 

مصنف : حافظ ابتسام الہٰی ظہیر

 

صفحات: 234

 

قرآن مجید اللہ تبارک وتعالیٰ کی آخری کتاب ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی محمدﷺ پر نازل فرمایا اس کتاب کے بہت سے مقامات پر اللہ نے کامیابی کامعیار ایمان اور عمل صالح کو قرار دیا۔ ایمان کی حقیقت کوسمجھنا ہر مسلمان کے لیے انتہائی ضروری ہے اس لیے کہ جب تک ایمان کی حقیقت کو نہیں سمجھا جائے گا اس وقت تک اس کی بنیاد پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ادراک نہیں ہو سکتا۔زیر نظرکتاب ”ایمان بالغیب حقیقت اور اقسام” مشہور معروف شخصیت امام العصر علامہ احسان الٰہی ظہیرشہید﷫ کے صاحبزادہ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر﷾(ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث پاکستان) کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے قرآ ن واحادیث کی روشنی میں ایمان کی اقسام ،ارکان ایمان ،جنات او رجادو کی حقیت ،انبیاء کرام کی دعوت اور مقام ،جہنم میں لے جانے والے اعمال وغیرہ جیسے موضوعا ت کو آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ مؤلف ِکتاب کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور تمام مسلمانوں کو ایمان بالغیب کی حقیقت کوسمجھنے کی توفیق دے اور ہمارے دلوں میں ایمان کو راسخ فرمائے

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 9
پہلا باب اللہ پر ایمان لانا 11
باطل تصورات 16
پہلا تصور 16
دوسرا تصور 18
تیسرا تصور 19
چوتھا تصور 21
پانچواں تصور 22
دہریت کا تصور 22
قدرت کی عجیب کاریگری 23
دوسرا باب محمد ﷺ پر ایمان 28
حضورﷺ کا ہر حکم حجت ہے 38
تیسرا باب فرشتوں پر ایمان 41
فرشتوں کی تعداد 42
چوتھا باب جنات اور جادو کی حقیقت 52
جنات کی حقیقت 52
حضورﷺ پر جادو ہوا 62
شیطان کا مشورہ 65
پانچواں باب الہامی کتابوں پر ایمان 71
وحی کے تین طریقے 71
تورات اور انجیل میں بھی رسالت محمدی کا ذکر ہے 78
چھٹا باب انبیاء اور رسل اللہ پر ایمان 80
انبیاء و رسل بشر تھے 90
انبیاء عالم الغیب نہیں ہوتے 93
انبیاء بھی کھانا کھاتے اور بیمار ہوتے تھے 99
انبیاء کبھی گناہ نہیں کرتے 101
وحی کا نزول 102
عصمت 103
انبیاء لالچ اور عیب سے پاک ہوتے ہیں 104
انبیائے کرام سے معجزات کا ظہور 105
دعوت الرسل کی بنیاد توحید ہے 107
ساتواں باب انبیاء کرام کی دعوت او رمقام 113
رسل اللہ کی دعوت کی بنیاد توحید تھی 113
تمام انبیاء نے رسول اللہ ﷺ کی آمد کی خبردی 116
تمام انبیاء اخروی نجات کو اصل کامیابی قرار دیا 117
تمام انبیاء نے بدعقیدگی اور منکرات کے خلاف جہاد کی دعوت دی 121
تمام انبیاء نے قربانی کا درس دیا 124
تمام رسولوں کا مقام ایک جیسا نہیں 126
آٹھواں باب آخرت پر ایمان 132
یوم الدین 133
اعمال کا وزن 136
جنت کی نعمتیں 139
نواں باب جہنم میں لے جانے والے اعمال 153
شرک 153
آقا ؑ کی نافرمانی 160
بعض آیات کو ماننا اور بعض کا انکار کرنا 163
حدیث رسول کا انکار 165
سود خوری 166
خودکشی 166
خون ناحق 167
اسقاط حمل 167
میدان جنگ سے فرار 169
پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانا 172
نمازوں کو ضائع کرنا 175
زکوۃ و صدقات ادا نہ کرنا 176
مسکینوں ، یتیموں کو دھتکارنا 179
ریاکاری 180
ارتداد 184
فحاشی پھیلانا 186
زنا 186
دسواں باب تقدیر پر ایمان 188
تقدیر پر ایمان لانے کا فائدہ 200
گیارہواں باب ایمان کے لیے عمل بھی ضروری ہے 208
ایمان کے فوائد 221
پہلا تا تیرہواں فائدہ 221

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like