ایمان اور عمل صالح
ایمان اور عمل صالح
مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی
صفحات: 384
ایمان نام ہے اس چیز کا کہ زبان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار کیا جائے، دل کے ساتھ اس کی تصدیق کی جائے اور عمل صالح کا اہتمام کیا جائے۔ یعنی اعمال ایمان کا لازمی حصہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جہاں ایمان کا تذکرہ کیا ہے وہیں عمل صالح کو بھی لازماً ذکر کیا ہے۔ ایمان اور عمل صالح کے تعلق کی نسبت سے محترم ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی نے قرآن اور حدیث کو بنیاد بناتےہوئے اس کتاب میں اپنی نگارشات پیش کی ہیں۔ انھوں نے توحید کی تینوں کی اقسام توحید الوہیت، توحید ربوبیت اور توحید اسماء و صفات پر روشنی ڈالتے ہوئے کتاب کے چودہ ابواب میں ایمان کے کمزور ہونے کے اسباب، ایمان کے ثمرات، اہل ایمان کی صفات اور اس جیسے متعدد موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ حسب معمول کتاب کی تحقیق وتخریج اوراضافہ جات کا کام حافظ حامد محمود الخضری نے کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 12 | |
باب 1۔ایمان | 19 | |
باب 2۔ارکان ایمان | 23 | |
باب 3۔اہل ایمان سے تقاضا | 91 | |
باب 4۔اہل ایمان کی صفات اور علامات | 93 | |
باب 5۔اہل ایمان بہترین مخلوق ہیں | 99 | |
باب 6۔اہل ایمان اللہ تعالیٰ کے گواہ ہیں | 101 | |
باب 7۔ایمان کے ثمرات | 103 | |
باب 8۔ایمان کے کمزور ہونے کے اسباب | 110 | |
باب 9۔ایمان کے کمزور ہونے کی علامات | 111 | |
باب 10۔ایمان کی کمزوری کا علاج | 112 | |
باب 11۔نواقض الایمان | 114 | |
باب 12۔ایمان، اعمال ومتعلقات | 115 | |
باب 13۔عمل اور اس کے متعلقات | 310 | |
باب 14۔کفر | 366 |