امام ابو حنیفہ کی تدوین قانون اسلامی
امام ابو حنیفہ کی تدوین قانون اسلامی
مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ
صفحات: 80
امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت الکوفی بغیر کسی اختلاف کے معروف ائمہ اربعہ میں شمار کئے جاتے ہیں، تمام اہل علم کا آپکی جلالتِ قدر، اور امامت پر اتفاق ہے۔ علی بن عاصم کہتے ہیں: “اگر ابو حنیفہ کے علم کا انکے زمانے کے لوگوں کے علم سے وزن کیا جائے تو ان پر بھاری ہو جائے گا” آپ کا نام نعمان بن ثابت بن زوطا اور کنیت ابوحنیفہ تھی۔ بالعموم امام اعظم کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔ آپ بڑے مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ اسلامی فقہ میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کا پایہ بہت بلند ہے۔ آپ نسلاً عجمی تھے۔ آپ کی پیدائش کوفہ میں 80 ہجری بمطابق 699ء میں ہوئی سن وفات 150ہجری ہے۔ ابتدائی ذوق والد ماجد کے تتبع میں تجارت تھا۔ لیکن اللہ نے ان سے دین کی خدمت کا کام لینا تھا، لٰہذا تجارت کا شغل اختیار کرنے سے پہلے آپ اپنی تعلیم کی طرف متوجہ ہوئے۔ آپ نے بیس سال کی عمر میں اعلٰی علوم کی تحصیل کی ابتدا کی۔ آپ نہایت ذہین اور قوی حافظہ کے مالک تھے۔ آپ کا زہد و تقویٰ فہم و فراست اور حکمت و دانائی بہت مشہور تھی۔ اس مقام و مرتبے کے باوجود محدثین کرام نے بیان حق کے لئے آپ پر جرح اور تعدیل بھی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “امام ابو حنیفہ کی تدوین قانون اسلامی” محترم ڈاکٹر حمید اللہ صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے امام ابو حنیفہ کی قانون اسلامی کی تدوین کے حوالے سے سرانجام دی جانے والی خدمات کا تذکرہ کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف آغاز | 5 |
پیش لفظ مؤلف | 14 |
تمہید | 16 |
آغاز اسلام | 18 |
قرآن و حدیث | 19 |
اجتہاد | 20 |
تدوین فقہ کی کوششیں | 21 |
شہر کوفہ کی اہمیت | 23 |
کتب فقہ کا آغاز | 31 |
امام اعظم ابو حنیفہ کی کار کرگردگی | 34 |
قانون بین الممالک | 51 |
قانون روما کا اثر فقہ پر؟ | 54 |
تتمہ | 68 |
امام اعظم کی عظمت | 77 |
کتابیات | 79 |