امعان المواضیح لحل مقدمۃ مشکوۃ المصابیح
امعان المواضیح لحل مقدمۃ مشکوۃ المصابیح
مصنف : احسان الحق فاروقی
صفحات: 140
کسی بھی مسلمان کے لئے یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ کو تدریس ،تقریر یا تحریر کے ذریعے لوگوں تک پہنچائے،آپ ﷺ نے ایسے سعادت مند افراد کے لئے تروتازگی کی دعا فرمائی ہے۔چنانچہ محدثین کرام نے اسی سعادت اور کامیابی کے حصول کے لئے کوششیں کیں احادیث نبویہ کو اپنی اپنی کتب میں جمع فرمایا۔انہی سعادت مند شخصیات میں سے ایک صاحب مشکوۃ المصابیح ہیں، جنہوں نے آسانی کی غرض سے متعدد کتب احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی کتاب مرتب فرمائی، تاکہ کسی بھی مسئلہ سے متعلق احادیث ایک ہی جگہ جمع مل جائیں۔ مشکوۃ المصابیح کے شروع میں ایک عظیم الشان مقدمہ بھی موجود ہے، جس میں حدیث اور علوم حدیث کے بارے میں تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ لیکن اس مقدمے کو سمجھنا مبتدی طلباء کے لئے ایک دشوار امر تھا اور طویل عرصے سے اس کے حل کے لئے ایک ایسی جامع شرح کی ضرورت تھی جو اس کی مشکلات کو حل کر دے۔ زیر تبصرہ کتاب” امعان المواضیح لحل مقدمۃ مشکوۃ المصابیح ” محترم مولانا احسان الحق فاروقی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مشکوۃ المصابیح کے اسی مشکل مقدمے کو تفصیل کے ساتھ حل فرما دیا ہے اور تمام ممکنہ سوالات کے تسلی بخش جوابات دے دئے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین