علم الصیغہ اردو مع ضروری فوائد و تشریحات
مصنف : مفتی رفیع عثمانی
صفحات: 136
کسی بھی زبان کو سمجھنے کے لیے اس کے بنیادی اصول و قواعد کا جاننا بہت ضروری اور لازمی ہوتا ہے۔ انسان اس وقت تک کسی زبان میں مکمل عبور حاصل نہیں کر سکتا جب تک اس زبان کے اصول و قواعد میں پختگی حاصل نہ کر لے۔ یہ عالم فانی بے شمار زبانوں کی آماجگاہ ہے اور سب سے قدیم ترین زبان’ عربی زبان’ ہے۔ فہم القرآن و حدیث کے لیے عربیت کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ اہل اسلام کی تمام تر تعلیمات کا ذخیرہ عربی زبان میں مدوّن و مرتب ہے اور ان علوم سے استفادہ عربی گرائمر(نحو و صرف) کے بغیر نا ممکن ہے۔ جب مسلمانانِ ہند کی علمی زبان فارسی تھی طالب علم کو فارسی سیکھانے کے بعد ہی درس نظامی میں داخلہ دیا جاتا تھا اور نحو و صرف کی ابتدائی کتب بھی فارسی میں مدوّن تھیں۔ لیکن اب المیہ یہ ہے کہ مدارس میں فارسی زبان سیکھانے کا وہ اہتمام نہیں رہا اور اس کی جگہ اردو زبان رائج ہوتی گئی۔ زیر نظر کتاب” علم الصیغہ” مولانا مفتی عنایت احمدؒ کی بے نظیر تصنیف ہے اور مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے اس کو نہایت محنت و لگن سے سلیس اردو قالب میں منتقل کرکے درس نظامی کے طلباء پر احسان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ اس قسم کے علمی جواہرات سے طلباء کے دامن کو مالامال کریں۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
تقریظ ،از جناب مولانا محمد یوسف صاحب بنوری قدس سرہ العزیز | 5 |
پیش لفظ ،ازمفتی اعظم پاکستان حضرت مولانامفتی محمد شفیع صاحب قدس سرہ العزیز | 6 |
عرض مترجم | 9 |
ترجمہ کے التزامات | 11 |
حواشی کےالتزامات | 11 |
مقدمہ )از جناب مولانا محمد رفیع صاحب عثمانی | 13 |
علم الاشتقاق (تعریف ،مو ضوع،غرض وغایت ) | 13 |
علم الصرف (تعریف ،موضوع ،غرض وغایت ) | 16 |
فن صرف کامدون اول ایک نئی تحقیق | 17 |
مصنف علم الصیغہ کے حالات زندگی | 19 |
حسن الصبغۃ ترجمہ اوردوعلم الصیغہ | 22 |
مقدمہ (تقسیم کلمہ اوراس کی اقسام کابیان) | 22 |
باب اول ،صیغوں کابیان | 26 |
فصل اول ، افعال کی گردنیں | 26 |
فصل دوم ، اسمائے مشتقہ کابیان | 31 |
نظم (مصادر ثلاثی مجرد کے اوزان) | 35 |
باب دوم ، ابواب کابیان | 38 |
فصل اول ،ابواب ثلاثی مجرد | 38 |
فصل دوم ، ابواب ثلاثی مزید فیہ مطلق | 39 |
فائے افتعال کے قواعد | 41 |
عین افتعال کاقاعدہ | 41 |
فصل سوم :رباعی مجرد ومزید فیہ | 46 |
فصل چہارم :ثلاثی مزید فیہ ملحق | 47 |
فائدہ (باب تمفعل کی تحقیق ) | 49 |
قاعدہ (مصادر غیر ثلاثی مجرد کی حرکات کاقانون ) | 51 |
غیر ثلاثی مجر د میں عین مضارع کی حرکات کاقاعد | 52 |
باب سوم : مہموز ،مقل او رمضاعت کابیان | 52 |
قسم اول ،تخفیف ہمزہ کے قواعد | 52 |
قسم دوم ،مہموز کی گردنیں | 55 |
فصل دوم،معتل کابیان | 57 |
قسم اول ، معتل کے قواعد | 257 |
قسم دوم ،مثال کی گردنیں | 66 |
قسم سوم،اجوف کی گردنیں | 67 |
قسم چہارم ،ناقص ولفیف کی گردنیں | 77 |
قسم پنجم ، مرکبات مہموز ومتعل | 94 |
فصل سوم، مضاعف کے قواعد او رگردانیں | 98 |
قسم ثانی ،مرکبات مضاعف مہموز ومعتل | 102 |
فائدہ (یرملون کاقاعدہ) | 103 |
قائدہ (حرف شمیہ وقمریہ کابیان) | 103 |
باب چہارم ، د افادات نافعہ | 104 |
دفع شذود ابی یاابی | 107 |
دفع شذوذگل وخذومر | 107 |
قلب مکانی کابیان | 107 |
دفع شذوذلم یک | 110 |
دفع شذوذاتخذ | 110 |
تحقیق اصالت وعرعیت مصدر | 111 |
خاتمہ )قرآن شریف کے مشکل صیغوں کابیان | 119 |
قاعدہ ،کتف وغیرہ کاقانون | 122 |
حکایت (صیغہ آسمان کابیان) | 125 |
قاعدہ (کم )ھم،ثم کاقانون) | 132 |
حجرۃ وکسرۃ وتمرۃوغیرہ کے قواعد | 134 |
تاریخی نام نکالنے کاطریقہ | 135 |