علم حدیث اور پاکستان میں اس کی خدمت
مصنف : ڈاکٹر محمد سعد صدیقی
صفحات: 431
یہ بات محتاج بیان نہیں ہے کہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہﷺ دین اسلام کی اساس وبنیاد ہے۔ اور سنت رسولﷺ ہی قرآن حکیم کی تفسیر ہے۔ اس بناء پر امت کے لیے حدیث رسولﷺ ہی معیار ہدایت اور ذخیرہ سعادت اور باعث نجات وفلاح ہے۔ قرون اولیٰ سے آج تک حدیث کے موضوع پر مختلف حیثیتوں سے اہل علم کتابیں اور مقالے مرتب کر رہے ہیں اور ان میں بعض تصانیف اپنے معیار تحقیق کے لحاظ سے ایسی عظمت وبرتری اور قبولیت کی حامل ہوئیں کہ تاریخ ان پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی انہی کتب میں سے ایک ہے۔ اس کا اسلوب نہایت ہی اعلیٰ اور معیار تحقیق کا بہترین پیکر ہے۔ اور مستند حوالوں کے ساتھ کتاب کو مرتب کیا گیا ہے اور حدیث کی حجیت وتدوین اور برصغیر میں علماء اسلام نے جو خدمات انجام دیں تاریخی نوعیت سے اس کو بھی دلائل وحقائق کے ساتھ مرتب کیا ہے اور اس میں چھ ابواب قائم کیے گئے ہیں‘ پہلے میں علم حدیث سے متعلق اس کے مرادی معنی اور اصطلاحی معنی بیان کیے گئے ہیں‘ دوسرا باب عظمت حدیث اور حجیت حدیث کے حوالے سے‘ تیسرا باب علوم احادیث کی تفصیلات واقسام کی تعریفات پر‘ چوتھا باب علم حدیث کا ارتقاء اور تدوین حدیث پر‘ پانچواں باب برصغیر میں علوم اسلامیہ اور خصوصاً علم حدیث کی خدمات پر اور آخری باب میں ان شخصیات کا تذکرہ ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے بعد حدیث کے میدان میں خدمات انجام دیں ۔ یہ کتاب’’ علم حدیث اور پا کستان میں اس کی خدمت ‘‘ ڈاکٹر محمد سعد صدیقی صاحب ﷾ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف اول | 34 |
تقریظ مولانا محمد کا ندھلوی | 36 |
تقریظ مولانا سید محمد متین ہاشمی | 37 |
تقریظ مولانا محمد حسین نعیمی | 40 |
حرف آغاز | 42 |
باب اول ۔۔۔۔۔حدیث کا مفہوم | |
حدیث کا لغوی مفہوم | 53 |
حدیث کا اصطلاحی مفہوم | 56 |
حدیث کے مترادفات | 60 |
وحی کی تعریف | 61 |
وحی کی اقسام | 63 |
باب دوم ۔۔۔۔۔ حجیت حدیث | |
حجیت حدیث پر طلب دلیل | 65 |
حجیت حدیث پردلائل قرآنی | 67 |
اللہ پر ایمان | 67 |
عصمت رسول اکرم ﷺ | 70 |
مقام انبیا ء ؑ | 71 |
اطاعت رسول ﷺ | 72 |
نبی کریم ﷺ کی زندگی ایک اسوہ کاملہ | 76 |
جامعیت اسوہ رسول ﷺ ایک دلیل عقلی | 78 |
حفاظت وحی کے لیے نبی کریم ﷺکا اہتمام | 80 |
نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پر حبط اعمال | 82 |
وہ جرائم جن پر حبط اعمال کی سزا متعین ہے | 84 |
مقصود نزول قرآن | 86 |
اوامر ونواہی ﷺ | 88 |
آیت کے شان نزول کا حکم | 89 |
ائمہ مفسرین کی آراء | 90 |
احادیث سے دلائل | 93 |
مطیع وعاصی کا امتیاز | 93 |
اطاعت رسول ﷺ دراصل اطاعت الہی ہے | 93 |
ملائکہ کی گواہی | 94 |
ابنیاءؑ سابقین پر آپ کی فضلیت | 95 |
صدیق اکبر ؓ کا عمل | 97 |
صحابہ کے اجتماعی اتباع کی مثالیں | 99 |
عقلی دلائل | 100 |
اللہ اور رسول ﷺ کے درمیا ن تفریق | 100 |
نبی کریم ﷺ ’صدوق امین | 101 |
قاصد کی تشریح | 102 |
قرآن کا کلام الہی ہونا | 102 |
احایث متواترہ کی حجیت | 103 |
صحابہ کرام ؓ کا نبی کریم ﷺ سے تعلق | 104 |
صحابہ کرام ؓکی زندگیاں ’اتباع نلوی کا عملی نمونہ | 106 |
حدیث کی حجیت قرآن پر عمل کے لیے ضروری ہے | 106 |
فرائض نبوت | 107 |
تاریخی حقائق کی حثییت | 108 |
معیارات روایت | 108 |
معیا ر برھانی | 108 |
معیار وجدانی | 109 |
باب سوم ۔۔۔ اقسام حدیث | |
حدیث کی بنیا دی اقسام | |
تقسیم اول | 111 |
حدیث مقبول | 112 |
حدیث مقبول کی اقسام | 113 |
متواتر | 113 |
متواتر کی اقسام | 113 |
حدیث متواتر کے راویوں کی کم از کم تعداد | 115 |
حدیث متواترکا حکم | 117 |
خبر مشہور | 117 |
مشہورو مستفیض میں فرق | 118 |
خبر عزیز | 119 |
خبرغریب | 119 |
اوصاف راوی کے اعتبار سے اقسام | 120 |
راوی کی شرائط | 121 |
راوی کے اوصاف | 122 |
حدیث صحیح | 122 |
صحیح لذاتہ | 123 |
صحیح لغیرہ | 125 |
حسن لذاتہ | 126 |
حسن لغیرہ | 128 |
ضعیف | 129 |
موضوع | 129 |
اقسام سند | 131 |
سند عالی | 131 |
مسند | 132 |
متصل | 132 |
مرفوع | 132 |
موقوف | 132 |
مرسل | 133 |
مقطوع | 133 |
منقطع | 133 |
معضل | 133 |
مدلس | 133 |
معنعن | 133 |
راوی پر طعن وجرح کے اعتبا ر سے اقسام | 135 |
معلل | 135 |
مدرج | 135 |
مقلوب | 135 |
باب چہارم ۔۔۔۔تاریخ وتدوین حدیث | |
نیی کریمﷺ کے زمانہ میں تدین حدیث | 137 |
اصحاب صفحہ | 138 |
بنی کریم ﷺ غظمت ’ صحابہ ؓ کے قلوب میں | 138 |
املاءٰت نبوی ﷺ | 142 |
کتاب الصدقہ | 142 |
صحیفہ عمروبن جزم | 142 |
مراسیل نبوی ﷺ | 143 |
تحریری ہدایات برائے قضاۃ وعمال | 144 |
صحابہ کرام ؓ کے تالیف کردہ مجموعہ حدیث | 145 |
حضرت ابو بکر صدیق ؓ | 145 |
حضرت عمر فاروق ؓ | 146 |
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ | 146 |
صحیفہ علی ؓ بن ابی طالب | 146 |
صحیفہ الصادقہ | 147 |
حضرت ابو ھریرہؓ | 147 |
سیدنا انس ؓ ٰ | 149 |
سیدنا عبید این ابی رافع ؓ | 149 |
سیدنا جابر بن عبداللہ | 150 |
سیدناعبداللہ ابی اوفی ؓ | 150 |
دیگر مجموعات | 151 |
نبی کریم ﷺکی جانب سے کتابت کا حکم | 153 |
تابعین کے مرتب کردہ مجموعات | 156 |
عمر بن عبدالعزیز کا حکم | 157 |
ابن شہاب زہری | |
زہری کامقام | 157 |
تیسری صدی میں علم حدیث | 159 |
باب پنجم ۔۔۔۔علم حدیث برصغیر میں | |
برصعیر کی خوش بختی | 164 |
ابن خلدون کی رائے | 165 |
برصغیر میں علم کی حدیث کی ابتداء | 166 |
دور اول | 167 |
دوسری صدی ہجری ’ آٹھویں صدی عیسوی | 168 |
مفضل بن ابی مہلب | 169 |
تیسری صدی ہجری’ نوی صدی عیسوی | 177 |
رجا بن السندی | 177 |
دور اول کی خدما ت پر تبصرہ | 188 |
دور ثانی | 190 |
چوتھی صدی ہجری ’ دسویں صدی عیسوی ’ محدثین ویبل | 190 |
ابو جعفر محمد بن ابراہیم الدیبلی | 191 |
محدیث منصورہ | 194 |
ابو الفضل محمد بن عبد العزیز الہاشمی المنصوری | 194 |
ائمہ اسماء الرجال کی رائے | 209 |
شاہ ولی اللہ دہلوی | 298 |
حصہ پاکستان | 325 |
باب ۔۔۔۔ ششم پاکستان میں علم حدیث کی خدمت | 322 |
مولانا فیض عالم | 335 |
سید داود غزنوی | |
سید عبد الاعلیٰ مودووی | 385 |
دیگر خدمات | 409 |
اختتام | 409 |
اشاریہ | 410 |
رجال | 411 |
خواتین | 438 |
اصلاحات | 429 |
ماٰخذ و مصادر | 441 |