علم الفواصل

علم الفواصل

 

مصنف : قاری محمد ابراہیم میر محمدی

 

صفحات: 163

 

قرآن مجید سے تلاوت سے متعلقہ علوم میں سے ایک اہم ترین علم، جس کا ہر  قاری محتاج ہے، علم الفواصل ہے۔ اس علم کی بدولت آیات قرآنیہ کی ابتدا اور فواصل، نیز شمار آیات کے حوالے سے متفق علیہ اور مختلف فیہ آیات کاعلم ہو جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب فضیلۃ الشیخ قاری ابراہیم میر محمدی  نے اسی موضوع پر نہایت آسان اور مختصرکتاب ترتیب دی ہے۔ یہ کتاب دو قسموں پر مشتمل ہے۔ پہلی قسم میں علم الفواصل کی سات بنیادی مباحث بیان کی گئی ہیں۔ جبکہ دوسری قسم ’الفرائد الحسان فی عد آی القرآن‘ منظوم قصیدے کے ترجمہ و تشریح پر مبنی ہے۔ جس میں ہر شعر کا ترجمہ و تشریح کرنے کے ساتھ ساتھ وجہ العد اور وجہ عدم العد کو بیان کرنے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ ہر سورۃ کے اختلافی مقام بیان کرنے سے پہلے اس سورۃ کے مکی یا مدنی ہونے اور علمائے عدد کے ہاں اس کی آیات کی اجمالی تعداد کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کا اردوترجمہ محترم قاری محمد مصطفیٰ راسخ نے کیا ہے۔ ترجمہ کرتے وقت اس امر کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے کہ عبارت سلیس اورعام فہم ہو۔ اشعار کی تفہیم کے پیش نظر لفظی ترجمہ کرنے کی بجائے بامحاورہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 7
عرض مرتب 9
پہلی قسم 12
پہلی مبحث 13
دوسری مبحث 15
تیسری مبحث 19
چوتھی مبحث 22
پانچویں مبحث 26
چھٹی مبحث 29
ساتویں مبحث 30
دوسری قسم 36
سورہ الفاتحہ 38
سورہ البقرہ 40
سورہ آل عمران 48
سورۃ النساء 51
سورہ المائدہ 52
سورہ الانعام 53
سورہ الاعراف تا سورہ ابراہیم 55۔68
سورہ الحجر تا سورہ الانبیاء 70۔83
سورہ الحج تا سورہ الروم 84۔93
سورہ لقمان تا سورہ الزخرف 95۔110
سورہ الدخان تاسورہ المجادلہ 110۔124
سورہ الحشر تا سورہ التکویر 125۔138
سورہ الانشقاق تا سورہ الناس 138۔151

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like