اختلافات ائمہ کی شرعی حیثیت
اختلافات ائمہ کی شرعی حیثیت
مصنف : اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا
صفحات: 582
شریعت اسلامی انسانیت کے لئے اللہ تعالی کا ہدایت نامہ ہے ،جس میں زندگی کے تمام مسائل کے بارے میں تفصیلی یا اجمالی راہنمائی موجود ہے۔شریعت کے بعض احکام ایسے ہیں ،جو یقینی ذرائع سے ثابت ہیں،اور الفاظ وتعبیرات کے اعتبار سے اس قدر واضح ہیں کہ ان میں کسی دوسرے معنی ومفہوم کا کوئی احتمال نہیں ہے۔ان کو قطعی الثبوت اور قطعی الدلالہ کہا جاتا ہے،اور شریعت کے بیشتر احکام اسی نوعیت کے ہیں۔جبکہ بعض احکام ہمیں ایسی دلیلوں سے ملتے ہیں،جن کے سندا صحیح ہونے کا یقین نہیں کیا جا سکتا ہے،یا ان میں متعدد معانی کا احتمال ہوتا ہے۔اسی طرح بعض مسائل قیاس پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں قیاس کی بعض جہتیں پائی جاتی ہیں۔تو ایسے مسائل میں اہل علم اپنے اپنے اجتہاد کے مطابق فتوی دیتے ہیں،جو ایک دوسرے سے مختلف بھی ہو سکتا ہے۔اب سوال پیدا یہ ہوتا ہے کہ اہل علم اور ائمہ کرام کے ان اختلافات اور اجتہادی آراء کا شرعی حکم کیا ہے۔زیر تبصرہ کتاب ” اختلافات ائمہ کی شرعی حیثیت “ایفا پبلیکیشنز دہلی انڈیا کی مطبوعہ ہے،جس میں اسی اہم ترین موضوع پر منعقد سیمینار میں پیش کئے گئے مقالات کو جمع کر دیا گیا ہے ،اور تمام مقالہ نگار اہل نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ان قیمتی مقالات کو جمع کرنے کی سعادت مولانا صفدر زبیر ندوی صاحب نے حاصل کی ہے۔ادارہ کتاب وسنت ڈاٹ کام کا مقالہ نگار حضرات سے کلی اتفاق ضروری نہیں ہے،لیکن چونکہ یہ ایک خالص علمی اور تحقیقی مجموعہ ہے ،چنانچہ افادہ کی غرض سے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔اللہ تعالی تمام مقالہ نگار اور مرتب وتمام معاونین کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ ایزدی میں قبول فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیس لفظ | 11 |
اکیڈمی کا فیصلہ | 17 |
سوالنامہ | 20 |
تلخیص مقالات | 26 |
عرض مسئلہ | |
نصوص وحی اور فقہاء کے اجتہادات سے ان کا ربط | 147 |
اختلاف فقہاء اور ان کے حدود شرعیہ | 196 |
فقہی اختلافات، نوعیدت، اسباب اور اکابر کا طرز عمل | 218 |
اختلافات ائمہ کی شرعی حیثیت | 260 |
فقہا کے اختلافات کی شرعی حیثیت | 287 |
اختلافات ایمہ کے شرعی حدود | 311 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت ۔۔۔۔۔ ابو سفیان مفتاحی | 327 |
اختلافات فقہاء کی شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ انور علی | 343 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔۔۔۔۔ مفتی حبیب اللہ | 352 |
فقہاء کے اختلاف کی حیثیت۔۔۔۔ عبد القیوم پالنپوری | 364 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔۔۔۔ سید اسرا الحق | 374 |
فقہاء کے اختلاف کی حیثیت ۔ ۔ ۔ نذیر احمد کشمیری | 385 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت ۔ ۔ ۔ ۔ عبد الرحیم قاسمی | 394 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت ۔۔۔ ۔ ۔ ۔ارشاد احمد اعظمی | 406 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ ریاض احمد سلفی | 420 |
فقہی اختلافات شریعت کی نظر میں۔۔ ۔ ۔ ابوبکر قاسمی | 429 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ابو القاسم عبد العظیم | 445 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔ ۔ ۔ محمد مصطفی قاسمی آواپوری | 453 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔ ۔۔۔ ۔ ۔ محمدامجد قاسمی ندوی | 483 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔ ۔ ۔ برہان الدین سنبھلی | 503 |
فقہاء کے اختلاف کی شرعی حیثیت۔۔۔ زبیر احمد قاسمی | 505 |
ائمہ مجتہدین کا اختلاف اور اس کی شرعی حیثیت۔ ۔ ۔ مفتی جمیل احمد ندوی | 515 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔ ۔ ۔ شفیق الرحمٰن ندوی | 518 |
ائمہ مجتہدین کے اختلافات کی شرعی حیثیت۔ ۔ ۔ڈاکٹر عبد العظیم اصلاحی | 526 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ خورشید احمد اعظمی | 530 |
فقہی اختلافات ۔ شریعت کی نظر میں۔۔ ۔ ۔ ۔ عبد اللطیف پالنپوری | 537 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ابو العاص وحیدی | 542 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔ ۔ ۔ سلطان احمد اصلاحی | 546 |
فقہاء کے اختلاف کی حیثیت۔ ۔ ۔ عطاء الرحمٰن مدنی | 549 |
اختلافات ائمہ ۔ ۔ ۔ جمیل احمد سلفی | 552 |
اختلافات ائمہ کی شرع حیثیت۔ ۔ ۔ محمد یعقوب قاسمی | 555 |