عبادات میں نیت کا اثر
مصنف : ریاض احمد محمد مستقیم سراجی
صفحات: 127
اسلام میں نیت کی بہت زیادہ اہمیت ہے اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کے یہاں کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ہے۔ نیت، خصوصاً ’اخلاص نیت‘ کا موضوع اسی اہمیت کے سبب ہمیشہ علمائے اسلام کی توجہ کا مرکز رہا اور سلف سے خلف تک متعدد علمائے کرام نے اس موضوع کو خوب اجاگر کیا، کچھ نے تو اس موضوع پر مستقل رسالے اور کتابیں لکھیں اور بعض محدثین خصوصاً امیر المؤمنین فی الحدیث امام بخاریؒ نے اپنی شہرہ آفاق، مقبول عام اور مسلم الصحت تصنیف ’جامع صحیح بخاری‘ کا آغاز حدیث نیت ’إنما الأعمال بالنیات‘ سے کر کے اخلاص نیت کی اہمیت پر مہر ثبت کر دی۔ نیت کی اس قدر اہمیت کے باوجود اردو زبان میں اس موضوع پر یکجا صورت میں کوئی خاطر خواہ کام موجود نہیں تھا۔ محترم ریاض احمد محمد مستقیم سراجی نے بڑی محنت او عرق ریزی کے بعد قدیم و حدید علمی ماخذ و مصادر کھنگھال کر اس موضوع پر قیمتی معلومات جمع کرنے میں کامیابی حاصل کی اور ’عبادات میں نیت کا اثر‘ کے عنوان سے سلیقہ کے ساتھ مرتب کیا۔ بلاشبہ یہ کتاب اسلامی اردو لٹریچر میں ایک قابل قدر اضافہ ہے۔ یہ کتاب علمی و دینی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جائے گی اور اس کے مشتملات سے عوام و خواص سب مستفید ہوں گے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 9 | |
مقدمہ | 13 | |
نیت کی تعریف | 17 | |
نیت کا مقام | 21 | |
نیت عمل کی اساس ہے | 33 | |
عمل کی صحت کے لیے اخلاص اور متابعت شرط ہے | 40 | |
نیت کا حکم | 47 | |
نیت کی مشروعیت کی حکمت | 50 | |
اقسام نیت | 56 | |
وہ اعمال جو نیت کے محتاج نہیں ہوتے | 60 | |
نیت کا محل اور رنیت کا زبانی اظہار | 64 | |
نیت کا وقت | 77 | |
نیت کے شروط | 79 | |
نیت کے منافی امور | 86 | |
طہارت میں نیت کا حکم | 99 | |
نماز میں نیت کا حکم | 108 | |
زکاۃ میں نیت کاحکم | 110 | |
روزہ میں نیت کا حکم | 111 | |
حج وعمرہ میں نیت کا حکم | 114 | |
شرعی ذبائح میں نیت کا حکم | 116 | |
خاتمہ | 117 | |
مراجع و مصادر | 119 |