عبادات میں بدعات اور سنت نبوی سے ان کا رد

عبادات میں بدعات اور سنت نبوی سے ان کا رد

 

مصنف : عمرو بن عبد المنعم بن سلیم

 

صفحات: 322

 

اللہ رب العزت کا ہم پر احسان عظیم ہے کہ اس نے ہمارے دین کو مکمل کر دیا ہے ۔اس کا شکر یوں ادا ہو سکتا ہے کہ اس پر عمل کیا جائے اور ہر معاملے میں اس کی پیروی (اتباع) کی جائے ۔لیکن شیطان انسان کو ہر طریقے سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔چنانچہ اس نے بعض لوگوں کے ذہن میں یہ خیال ڈالا کہ نیک کام زیادہ سے زیادہ ہونے چائییں،لہذا عبادات کی نت نئی صورتیں ایجاد ہوئیں اور دین سمجھ کر انہیں بھی اپنایا جانے لگا۔اسی شئے کو شریعت میں بدعت کہا گیا ہے ۔بدعت در حقیقت بہت بڑا جرم ہے کہ ’تکمیل دین‘ کے الہیٰ انعام کی تکذیب ونا شکری ہے ۔زیر نظر کتاب میں عبادات میں رائج بدعات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ کتاب و سنت سے ان کی تردید کی گئی ہے ۔اصل کتاب عربی میں تھی،جس کا ترجمہ مولف سلفی عالم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے کیا ہے ،جس سے کتاب کی ثقاہت پر مہر تصدیق مثبت ہو گئی ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
بیت الخلاء جانا اور قضائے حاجت 23
طہارت او رحیض 33
مستحاضہ کا نماز کو کلیتاً ترک کر دینا 44
وضوء اور اس کے اذکار کی بدعات اور سنت سے ان کا رد 46
جرابوں اور موزوں پر مسح کی دوسری بدعات 61
دور حاضر میں عوام الناس کی ایک بہت بڑی مخالفت 73
غسل کی بدعات اور سنت سے ان کا رد 76
غسل میت میں کتاب وسنت کی مخالفتیں 84
تیمم کی بدعات اور سنت سے ان کا رد 87
مساجد کی بدعات اور سنت سے ان کا رد 92
عیدیں 144
عید میلاد النبی ﷺ 159
الجنائز 165
روزے 202
زکوۃ 209
حج اور عمرے کی بدعات اور سنت نبوی سے ان کا رد 214
قرآن اور قراءت قرآن کی بدعات اور سنت سے ان کا رد 227
قسموں اور نذروں کی بدعات اور سنت سے ان کا رد 237
مصافحہ ،سلام اور ملنے جلنے کی بدعات اور سنت  سے ان کا رد 241
دعا کے متعلق بدعات  اور سنت سے ان کا رد 249
جمعہ کے دن دعا کی بدعتیں 290
ذکر 309
اسم مفرد (یعنی صرف اللہ ،اللہ)یا سریانی الفاظ ’’ھوھو‘‘کے ساتھ ذکر 317

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like