حسن معاشرت سے شوہر کی اصلاح(اضافہ شدہ ایڈیشن)
حسن معاشرت سے شوہر کی اصلاح(اضافہ شدہ ایڈیشن)
مصنف : عبد القادر بن محمد بن حسن ابوطالب
صفحات: 212
اسلام نےصنف نازک کو ماں، بہن، بیوی، بیٹی کے روپ میں جو مقام عطا کیا ہے وہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اسی کے باوصف عورت معاشرے کی اصلاح میں سب سے اہم عنصر کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس لیے خواتینِ اسلام کو اپنے مقام و مرتبے کو سمجھنا چاہیئے اور ایک شوپیس کی صورت میں اپنے کو پیش کرنے کی بجائے معاشرے کے عزت دار فرد کا سا کردار ادا کرنا چاہئے۔ زیر تبصرہ کتاب کا نام اگرچہ ’حسن معاشرت سے شوہر کی اصلاح‘ ہے لیکن اس میں شوہر کی اصلاح کے حوالے سے بہت سی نگارشات کے علاوہ خود بیوی کی اصلاح کے حوالے سے بھی کافی قیمتی ابحاث موجود ہیں۔ کتاب کے شروع میں ان باتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جو ایک بیوی کو خاوند سے مطلوب ہوتی ہیں۔ اس میں شادی کرتے ہوئے عورت کی صفات کا خیال رکھنے کے ساتھ بیوی کے لیے بعض تفریحی امور اختیار کرنے کی نصیحت کی گئی ہے۔ اس کے بعد ایک تفصیلی بحث میں ان امور کا تذکرہ کیا گیا ہے جو خاوند کو ایک بیوی سے مطلوب ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں ازدواجی زندگی سے متعلقہ چند نصیحتیں بھی کتاب کا حصہ ہیں۔کتاب اصل میں عربی میں تھی جس کے مصنف عبدالقادر بن محمد بن حسن ابو طالب ہیں موصوف ایک مصری عالم اور سعودی عرب کے شہر دمام میں ایک اہم عہدے پر فائز ہیں۔ کتاب کا اردو ترجمہ مدینہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل مولانا عبدالرحمٰن عزیز نے کیا ہے۔ ترجمہ نہایت آسان پیرائے میں کیا گیا ہے، ثقیل اور مشکل الفاظ استعمال کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
خطبہ مسنونہ | 11 | |
مقدمہ | 13 | |
تقریظ | 21 | |
پیش لفظ | 23 | |
ترتیب کتاب | 24 | |
پہلی بحث خاوند اپنی بیوی کے ساتھ | 25 | |
دوسری بحث بیوی کے لیے خاوند سے مطلوب اشیاء | 37 | |
خاوند صبر وتحمل سے کام لے | 37 | |
مرد اپنی بیوی کو درج ذیل امور سے بچائے | 55 | |
بیوی کی تفریح کے لیے بعض تفریحی امور کا اہتمام کرنا چاہیے | 74 | |
مرد کے لیے بیوی جیسی نعمت پر اللہ کا شکر کا وجوب | 79 | |
شادی کرنے والا عورت میں درج ذیل صفات کا خیال رکھے | 81 | |
تیسری بحث عورت کے ذمہ مرد کے مقام کی پہچان | 88 | |
چوتھی بحث خاوند سے حسن سلوک کے متعلق بیوی سے مطلوبہ امور | 95 | |
درج ذیل امور میں اپنے خاوند کا خیال رکھے | 95 | |
بیوی پوری کوشش کرے کہ اس کا خاوند اس کے لیے جنت ثابت ہو | 107 | |
وہ امور جن کی فضیلت سے عورت آخرت میں جنت حاصل کرتی ہے | 116 | |
وہ امور جن سے عورت پرہیز کر کے دنیاوی عذاب سے بچ سکتی ہے | 119 | |
عورت کو جہنم سے بچنے کے لیے جن امور سے ڈرنا چاہیے | 133 | |
ازدواجی زندگی سے متعلق کچھ نصیحتیں | 137 | |
نوجوانوں کی مشکلات اور ان کا حل | 151 | |
اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار | 193 | |
دعوت نبوی ﷺ کی چند مثالیں | 197 |