حسن خاتمہ

حسن خاتمہ

 

مصنف : ڈاکٹر عبید الرحمن محسن

 

صفحات: 82

 

اس زندگی میں ہر شخص اپنے فائدے کےلیے تگ و دو کرتا ہے، اپنے معاملات سنوارنے اور ذرائع معاش کے لیے کوشش کرتا ہے، ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دین اور دنیا دونوں کو سنوارتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالی نے دنیا میں خیر سے نوازا اور آخرت میں بھی ان کیلیے خیر و بھلائی ہے، نیز انہیں آگ کے عذاب سے بھی تحفظ دیا ۔جبکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو دنیا کیلیے دوڑ دھوپ کرتے ہیں لیکن آخرت کو بھول جاتے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو گل چھرّے اڑاتے ہیں اور ڈنگروں کی طرح کھاتے ہیں ، ان کا ٹھکانہ آگ ہے۔موت اس دھرتی پر تمام مخلوقات کا آخری انجام ہے، اس دنیا میں ہر ذی روح چیز کی انتہا موت ہے، اللہ تعالی نے موت فرشتوں پر بھی لکھ دی ہے چاہے وہ جبریل، میکائیل، اور اسرافیل ؑ ہی کیوں نہ ہوں، حتی کہ ملک الموت بھی موت کے منہ میں چلے جائیں گے اور تمام فرشتے لقمۂ اجل بن جائیں گے،موت دنیاوی زندگی کی انتہا اور اخروی زندگی کی ابتدا ہے،موت کے ساتھ ہی دنیاوی آسائشیں ختم ہو جاتی ہیں اور میت مرنے کے بعد یا تو عظیم نعمتیں دیکھتی ہے یا پھر درد ناک عذاب ۔ زیر تبصرہ ’’حسن خاتمہ‘‘ پروفیسر ڈاکٹر عبید الرحمٰن محسن صاحب کی ہے۔جس میں حسن خاتمہ کا معنی و مفہوم ، اہمیت اور حسن خاتمہ کے پانچ اسباب کو اجاگر کیا گیا ہے مزیداس کتاب کے مطالعے سے معلوم ہو گا کہ زندگی کا حسین خاتمہ کیوں ضروری ہے؟ اس کا حصول کیسے ممکن ہے؟ حسن خاتمہ کی علامات کیا ہیں؟ اور ان تمام سوالوں کے جامع اور مختصر جوابات بھی دئیے گے ہیں ۔اس کتاب کے آخر میں حسن خاتمہ کے متعلق مسنون دعائیں ذکر کی گئی ہیں۔ ہم مصنف اور دیگر ساتھیوں کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ان کےلئے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 10
حسن خاتمہ اوراس کی علامات 12
حسن خاتمہ کامعنی ومفہوم اوراہمیت 14
حسن خاتمہ کیاہے؟ 14
حسن خاتمہ کےاسباب 18
پہلاسبب:ایمان اوراخلاص 18
دوسراسبب:انسان کاسچاہونا 24
تیسراسبب:استقامت 26
چوتھاسبب:توبہ 30
پانچواں سبب:سوءخاتمہ کےاسباب سےبچاؤ 35
حسن خاتمہ کےچنددیگراہم اسباب 35
پہلی علامت:موت کےوقت کلمہ طیبہ نصیب ہوجانا 37
دوسری علامت:موت کےوقت پیشانی پرپسینےکےقطرات 38
تیسری علامت:جمعہ کےدن یارات کومرنا 38
چوتھی علامت:میدان کارزارمین شہادت پانا 38
پانچویں علامت:میدان کارزارمیں قتل کےعلاوہ اسباب شہادت میں سےکسی سبب سےمرنا 40
چھٹی علامت:طاعون سےوفات 41
طاعون کسےکہتےہیں؟ 42
ساتویں علامت:پیٹ کی بیماری سےمرنا 43
آٹھویں اورنویں علامت:ڈوب کراورگرتی عمارت کےنیچےدب کرمرنےوالا 43
دسویں علامت:زچگی کی وجہ سےوفات پانےوالی عورت 44
گیارہویں اوربارہویں علامت:جل کراروذات الجنب کی بیماری سےمرنا 45
تیرہویں علامت:سل بیماری سےوفات 45
چودھویں علامت:اپنےمال کادفاع کرتےہوئےماراجانا 46
پندرہویں،سولہویں،اورسترہویں علامت:دین،جان اورگھرکےدفاع میں مرجا 47
اٹھارہوین،انیسویں،اوربیسویں علامت،جواللہ کی راہ میں سواری سےگرجائےجسےاونٹ گرادےاروجسےموذی چیزڈس لے 47
اکیسویں علامت:سمندرمیں اٹھنےوالےطوفان کےخوف سےمرنا 46
بائیسویں علامت:گلےمیں پانی اٹکنےسےوفات والا 49
تئیسویں علامت:پہاڑکی چوٹی سےگرکروفات پانےوالے 49
چوبیسویں علامت:جودرندوں کالقمہ بن جائے 49
پچیسویں علامت:ظالم حکمران کےسامنےکلمہ حق کہنےکی پادش میں قتل ہو والاشیدالشہداءہے 50
چھبیسویں علامت:دل سےشہادت کی دعاکرنےوالا 50
ستائیسویں علامت:پرفتن درومیں صحیح دین کی دعوت دیتےہوئےوفات پاجانا 51
اٹھائیسویں علامت،اللہ کی راہ میں دن اورات کاپہرہ 51
انتیسوین علامت:کوئی بھی نیک کام کرتےہوئےوفات پاجانا 52
تیسویں علامت:،مدینہ طیبہ میں وفات پانا 55
سیدناعمرفاورق ﷜کی شہادت 56
بعض اہل ایمان کاقابل رشک خاتمہ 56
سیدناعثمان غنی﷜ 59
سیدناعبدالرحمن بن عوف﷜ 60
خوشبوئےرسول سیدناحسن بن علیؓ 62
سیدنامعاذبن جبل﷜ 62
سیدناعثمان بن مظعون﷜ 64
عبداللہ بن جحش بن ریاب ﷜ 65
سیدناانس بن نضر﷜ 66
ربعی بن خراش العبسی جوفوت ہونےکےبعدمسکرائے 67
حسن خاتمہ کےلیےکچھ مسنون دعائیں 69
پہلی دعا 69
دوسری دعا 69
تیسری دعا 70
چوتھی دعا 71
پانچویں دعا 71
چھٹی دعا 71
ساتویں دعا 71
آٹھویں دعا 72
نویں دعا 73
دسویں دعا 73
گیارہویں دعا 74
بارہویں دعا 74
تیرہویں دعا 75
چودہویں دعا 76
پندرہویں دعا 76
سولویں دعا 76
مولف کےقلم سے 79

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like