حسن انتخاب

حسن انتخاب

 

مصنف : ڈاکٹر سعید الرحمن بن نور حبیب

 

صفحات: 226

 

مقررہ وزن اور بحر میں لکھی ہوئی تحریر شعر کہلاتی ہے ۔ شعر کی سطر مصرع کہلاتی ہے، ایک شعر میں دو مصرعے ہوتے ہیں۔ پہلے مصرعے کو مصرع اولیٰ اور دوسرے کو مصرع ثانی کہتے ہیں۔ اشعار کے  مجموعے  کانام شاعری ہے ۔شاعری کسی بھی انسان کے لیے اپنے احساسات و جذبات اور مشاہدات و تجربات کی عکاسی کا نام ہے  کچھ لوگ مختلف فنون جیسے مجسمہ سازی، سنگ تراشی، نقش نگاری اور فنِ مصوری کے ذریعے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہیں اور کچھ لوگوں کے خیالات کے اظہار کا ذریعہ شاعری ہوتا ہے۔ شاعری بہت سی زبانوں میں کی جاتی ہے ہر زبان کے اپنے اصول ہیں لیکن لفظ شاعری صرف اُردو زبان کے لیے مخصوص ہےہر دور کے شعرا کی تحریروں سے ان کے زمانے کے حالات و واقعات کی عکاسی ملتی ہے۔اردو شاعری کے سب سے بڑے شاعر تاریخ میں برصغیر ہندوستان میں ملتے ہیں تقسیمِ ہندوستان کے بعد بہت سے مشہور شعرا کا تذکرہ ملتا ہے جن میں برصغیر پاک و ہندکے شعرا ء شامل ہیں ان شعرا میں سب سے مشہور شاعر مشرق  علامہ محمد اقبال ہیں ۔ عموماً مقررین اپنی تقریروں مناسب مواقع پر اشعار پیش کرکے سامعین سے داد وصول کرتے ہیں اشعار  کا انتخاب وتلاش  ایک مشکل کام ہے اس سلسلےمیں  کچھ اہل ذوق افراد نے   منتخب اشعار کے مجموعے مرتب کیے  ہیں جن سے  اہم مواقع پر  اشعار کا حصول آسان ہوجاتا ہے۔محترم جناب سعید الرحمن صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر عبدالولی خان یونیورسٹی،مردان) زیر نظر کتاب ‎’’ حسن انتخاب‘‘ مختلف شعراء وصلحاء ک منتخب اصلاحی، اخلاقی، تعمیری ومعنی خیز اشعار کا  موضوع وار منفرد مجموعہ ہے ۔یہ مجموعہ ادبی سرگرمیوں ،تقریری مقابلوں کےلیے انتہائی موزوں ہے بوقت ضرورت ہرکوئی آسانی سے اس مجموعے سے  شعرتلاش کرسکتاہے ۔اساتذہ ، طلباء ، خطباء کےلیے  یہ مجموعہ گرانقدر تحفہ ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تسمیہ 2
مرتب کتاب کا مختصر تعارف اور تعلیمی پس منظر 3
حسن انتساب 4
حسن ترتیب 5
حسن تمہید 7
حمدیہ ودعائیہ اشعار، مناجات 11
نعتیہ اشعار، تحفظ ناموس رسالت، سنت رسول اللہﷺ 16
منقبت خلفائے راشدین وصحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین 22
کتاب رشد وہدایت قرآن مجید فرقان حمید 23
تعلیم وتربیت علم تحقیق قلم قرطاس شعور وآگہی 25
اظہار وابلاغ تحریر وتقریر، آزادی رائے موجودہ میڈیا 39
نسائیات بے حجابی مخلوط تعلیم 53
موجودہ غیر یقینی دل خراش حالات وواقعات بالخصوص سانحہ پشاور 58
غربت لاچاری محرومی کسمپرسی محنت مشقت مزدوری 74
ایجابیات مثبت رویوں اور تعمیری فکر عمل (اخلاقیات واصلاح احوال) 84
دین اسلام کی امتیازی شان 107
امت مسلمہ وعالم اسلام زوال مسلم اتحادامت 110
سوالیہ مذہبی روحانی اور سیاسی قیادت وامامت 121
تہذیب جدید مادی ترقی مذہبی اقدارے سے ماوراء تعلیم 129
سیاست، جمہوریت خلافت 135
ایمانیات بالخصوص عقیدہ توحید 149
موت آخرت دار فانی کی بے ثباتی 142
عبادات واعمال 140
فلسفہ وعلم کلام 152
سلبیسات نفسا نسی بے حسی اندھی تقلید ناپسندیدہ اخلاق اور منفی رویے غیرہ 154
بچپنا میرے بچپن کے دن کتنے اچھے تھے دن 151
والدین کریمین بالخصوص ماں کی شان 183
والد محترم مولوی حاجی نور حبیب عارف کے نام چند اشعار 187
منقبت سلف صالحین 188
دعائیہ کلمات نیک خواہشات 193
اردو زبان وادب شعر وسخن 196
خوب صورت شگفتہ اشعار 199
متفرق منتخب اشعار 202
مآخد 225

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like