حسن و جمال کا چاند

حسن و جمال کا چاند

 

مصنف : حافظ محمد عبد الاعلٰے

 

صفحات: 243

 

حضرت یوسف   کے واقعہ کو قرآن نے  احسن القصص کے طور پر بیان کیا ہے جو اپنے مضامین کی جامعیت  ،موضوع کی انفرادیت ،نفس واقعہ کی حلاوت و شیرینی ،نتائج و عواقب کے لحاظ سے بے نظیر اور اثر آفرینی میں اپنی مثال آپ ہونے کی وجہ سے بجاطور پر احسن القصص ہے نزولِ قرآن سے پہلے یہود کے ہاں بائبل اور ثمود میں بھی   اسے تفصیل کے  ساتھ بیان کیا گیا تھالیکن   ان  کتب  میں یہ واقعہ تحریف شدہ تھا ۔قرآن کریم جو آسمانی کتابوں کے لیے نگران بناکر نازل کیا گیا ہےاس نے سابقہ احوال و فصل کو ٹھیک ٹھیک انداز میں بیان کیا اور بائبل کی تحریقات کی اصلاح بھی کی ہے ۔ واقعہ حضرت  یوسف    کئی لحاظ سے دیگر  واقعات کی  نسبت منفرد  ہے  مثلاً پورا قصہ ایک ہی  سورت میں بیان کردیا گیا  ہے اس قدر عبرتیں حکمتیں اور مواعظ ونصائح ایک ہی مقام پر تسلسل کے  ساتھ  جمع  ہیں۔ ہر  دور اور ہر زبان کے مسلم علماء و ادباء نے اس واقعہ کو موضوع سخن بناکر اپنے اپنے ذوق کے مطابق  نظم یا نثر میں لکھا ہے  ۔زیرِ نظر کتاب ’’ حسن وجمال  کاچاند ‘‘ از حافظ عبد الاعلی اسی موضوع پر ایک اہم کاوش ہے ۔جوکہ قرآن واحادیث صحیحہ کی روشنی  میں سیدنا یوسف   کے  حسن وجما ل  وکما لِ سیرت  اور پیغمبرانہ  شان  کی ترجمان  سورۂ  یوسف کی منفرد تفسیر ہے  ۔علماء ،خطبا، واعظین او رعامۃ الناس کے لیے  ایک نادر تحفہ ہے    اللہ  تعالی فاضل مصنف کی جہود کو  قبول  فرمائے  (آمین)
 

عناوین صفحہ نمبر
سبب تالیف 7
ابتدائیہ 9
دیباچہ ثانیہ 12
قصہ حضرت یوسف ؑ کی انفرادیتیں 13
قصہ یوسف ؑ سے دلچسپی کے مختلف انداز 14
خطیب حضرات کی نکتہ آفرینیاں 15
علاقائی ادب میں واقعہ یوسف سے دلچسپی 16
سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور وارث شاہ 17
سورہ یوسف کا سبب نزول 18
سورہ یوسف کا زمانہ نزول 19
حضرت یعقوب ؑ کے احوال 24
تفسیر سورہ یوسف 29
احسن القصص کی تشریح 29
یوسف ؑ کا خواب 31
خوابوں کی حقیقت 33
قصہ یوسف ؑ میں سائلین کے لیے سبق 36
قتل یوسف ؑ کا مشورہ 38
تاریخ کا پہلا ماتمی جلوس اور شام غریباں 47
غم یعقوب کی ناہموار تصویر کشی 52
یوسف ؑ کی خریدو فروخت 55
عہد یوسف ؑ میں مصر کا تمدن 60
زلیخا کی وارفتگی کی انتہاء 64
حضرت یوسف ؑ کی دعا 72
بچے کے بولنے کی روایات ثابت نہیں ہیں 79
عورتوں کی مکاریوں کی حقیقت 81
عزیز مصر کے اس قول کا ہدف؟ 85
معصوم کو مجرم قرار دینا 100
خوشبو کو پابند بنانے کا فیصلہ 108
خوابوں کی تعبیر بتائی گئی 121
بادشاہ مصر کا خواب 132
حضرت یوسف ؑ کا رہا ہونے سے انکار 140
حضرت یوسف کی فتح کا اعلان عام 150
تدبیر و توکل کا صحیح مفہوم 169
غم یعقوب کی کیفیت 183
صبر جمیل کیا ہے؟ 185
قرآن کا ایک پرسوز مقام 193
بھائیوں کا اظہار عجز وندامت 198
برادران یوسف کی الحاح وزاری 207
سجدہ تعظیمی کی تشریح 214
قرآن اور بائبل کے بیان میں فرق 224
قصہ یوسف ؑ کا اختتام 226
قرآن کریم اس دعوے کے خلاف ہے 228
قصہ یوسف کے کرداروں پر ایک نظر 232
عزیز کی بیوی زلیخا اور دیگر بیگمات کا کردار 238
ساقی کا کردار 238
شاہ مصر کا کردار 239
شاہ مصر اور دیگر اصحاب بصیرت 239
خاتمہ 240

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like